نئی دہلی :
سپریم کورٹ نے پیر کے روز یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین سید وسیم رضوی کی طرف سے دائر ایک عرضی کو واپس لینے کے سبب خارج کردیا،جس میں مبینہ طور سے غیر عقیدتمند کے خلاف تشدد کے فروغ کرنے والی مقدس قرآن کریم کی کچھ آیات کو ہٹانے کی مانگ والی عرضی دائر کرنے کے لیے لگائے گئے 50,000روپے کے جرمانے کو معاف کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔
بنچ کو وکیل نے بتایا کہ رضوی نے معاملے سے آزاد کردیاہے ،وکیل نے بنچ کو یہ بھی بتایا کہ رضوی نے فیصلے کے خلاف ایک الگ نظرثانی درخواست بھی دائر کی ہے۔جسٹس نریمن نے وکیل سے پوچھا کہ رضوی جرمانے کی ادائیگی کب کررہے ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ وہ جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ انہیں کیس سے فارغ کردیا گیا ہے۔لہٰذا ، وکیل نے درخواست واپس لینے کے لئے اجازت مانگی۔اس کے بعد جسٹس آر ایف نریمن ، جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے عرضی کو واپس لینے پر خارج کردیا۔
واضح ہو کہ 12 اپریل کو جسٹس آر ایف نریمن کی سربراہی میں بنچ نے رٹ پٹیشن کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا ، ’یہ بالکل غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے۔









