اردو
हिन्दी
مئی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عظیم طاقت بننے کا خواب

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
عظیم طاقت بننے کا خواب
59
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عامرظفر قاسمی

بھارت کو ایک عظیم طاقت، ایک خوشحال اور خود کفیل ملک بنانے کا خواب برسوں سے دیکھا جارہا ہے، اس خواب کی مختلف خوشنما صورتیں ارباب اختیار باشندگان ملک کو دکھاتے ہیں، جنہیں معمار ملک کہا جاتا ہے اور جنہوں نے اپنا خون پسینہ بہا کر ملک کو آزاد کرایا، انہوں نے بھی ملک کے ایک درخشندہ مستقبل کا خواب دیکھا تھا بلکہ بنا تھا، شاید انکے خواب اور آج کے لیڈروں کے خواب میں کچھ فرق ہوگا لیکن خواب دیکھنے اور خوابوں کی دنیا میں باشندگان ملک کو مست رکھنے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی یہ خواب دکھائے جارہے ہیں کہا جارہا ہے کہ بھارت ٹکنالوجی کی اس دنیا کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنارہا ہے۔

اور جلدی اسے اس میدان میں بہت سے دوسرے ملکوں پر سبقت حاصل ہوجائے گی یہ بات بڑے فخر سے کہی جاتی ہے، یہاں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ایک سے ایک باصلاحیت موجود ہیں،لیکن جن بنیادوں پر ہندوستان کو یہ مقام مل سکتا ہے، ان میں سے کسی ایک میں بھی وہ ان ملکوں اور قوموں کی ہم سری کے لائق نہیں نظر آتا ہے،جنہیں آج دنیا کی قیادت حاصل ہے۔

مثلاً تعلیم آزادی کے اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی آج ملک سے جہالت کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے، ملک کا کوئی لیڈر آج یہ کہنے کی حالت میں نہیں ہے کہ ملک کا بچہ بچہ بنیادی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوچکا ہے یہاں تک کہ حکومتوں نےنہایت ہوشیاری کے ساتھ خواندگی کی جو تعریف مقرر کی ہے خود اس کے لحاظ سے آج بھی بہت بڑی تعداد اس معیار پر کھڑی نہیں اترتی، اعلیٰ تعلیم کا بہت نام لیا جاتا ہے لیکن کیا یہ افسوسناک پہلو نہیں ہے کہ آج بھی ہندوستان کی کوئی یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ عالمی معیار کے 100 اداروں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہے۔

اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کے لئے آج بھی بڑی تعداد میں طلبہ ملک سے باہر جاتے ہیں یہاں تک کہ ان میں ایک بڑی تعداد ملک واپس بھی نہیں آتی۔

اسی طرح روزگار کا حال ہے، آج بھی روزگاری عام ہے خود روزگاری کے مواقع بھی نہیں ہے، اور ہیں بھی تو محدود ہوتے چلے جا رہے ہیں، گھریلو روزگار اور چھوٹے پیمانے کے روزگار کے مواقع بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں، اسی لئے حکومت نے گلوبلائزیشن کی پالیسی پر عمل کرنا شروع کردیا ہے، زراعت کا حال بھی نہایت خوفناک ہے، زراعت کا دائرہ بھی سکڑتا چلا جارہا ہے اور ملک انڈسٹرلائزیشن کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، جسکا نتیجہ یہ ہے کہ زرعی زمینیں کم ہوتی جارہی ہے، کسانوں کا جو حال ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے، انکی بدحالی اور دن بدن خراب ہوتی ہوئی حالت ہے، اس سے ہر خواص وعام واقف ہے، سرکاری طبی سہولتوں کا حال دگرگوں ہے جس نے پیشہ طب کو ایک منافع کاروبار میں تبدیل کردیا ہے۔

کاروباری گھرانے یہاں بھی داخل وقابض ہوچکے ہیں، اچھا علاج عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے، پیچیدہ امراض کا علاج اول تو عام نہیں ہے اور دوم یہ کہ بہت مشکل ہے، اسلئے اسکے شفا خانے ملک میں بہت کم ہیں، اور ہیں بھی تو بڑے شہروں میں ہیں، جہاں ہر ایک کا پہنچنا ممکن نہیں ہے ۔ آزادی کے اتنے دن گزر جانے کے بعد بھی ہرسال کہیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے، اور کہیں خوشک سالی کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

ہرسال کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتی ہے، یا فصل ہوتی ہی نہیں ہے، اس کے باوجود ہمارے لیڈر اور ہماری حکومتیں عظیم طاقت کا خواب دکھاتی رہتی ہیں اور لوگوں کو خود فریب میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں لوگوں کا بھی یہ حال ہے کہ وہ پلٹ کر یہ نہیں پوچھتے کہ ملک کی جو حالت ہے اس میں ایسا کیسے ممکن ہے، یہ سب کیلئے سوچنے سمجھنے کی بات ہے، تقریروں واعظ کے ممبروں سے، اسٹیج سے گلے پھاڑنے سے یہ مسائل حل نہیں ہوسکتے، اسلئے ہم سب کو مل بیٹھ کر غور خوض کرنا ہوگا۔

یادرکھنے والی بات یہ ہے کہ اگر ملک ترقی کرکے گا تو اسکا فائدہ سب کو یکساں ملے گااور اگر ملک کمزور ہوتا ہے تو اسکی کمزوریوں سے ہونے والے نقصانات میں بھی ہم سب کو شراکت کرنی ہوگی اب سوچئے اس پہلو سے۔

رابطہ نمبر 8826547553

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN