اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کابینہ میں میگا توسیع،43 نئے وزیروں نے حلف لیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مودی کابینہ میں میگا توسیع،43 نئے وزیروں نے حلف لیا
29
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
مودی حکومت کی دوسری پاری کی تقریباً آدھی مدت پوری ہو چکی ہے اور جس وقت اس حکومت کی آدھی مدت پوری ہوچکی ہے، اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کو نئی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ اس میں جہاں 15 لیڈروں کو کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے ،وہیں 28 کو وزیر مملکت کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔

اس کابینہ توسیع سے پہلے مودی کے کئی سرکردہ وزراء کا استعفیٰ لے لیا گیا ہے جس میں اہم وزارتیں شامل ہیں۔ مبصرین کا یہ کہنا ہے کہ اہم وزراء کا استعفیٰ حکومت کا اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف ہے۔

راشٹرپتی بھون میں کووڈ پروٹوکول کے پیش نظر منعقدہ حلف برداری تقریب میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے نے سب سے پہلے حلف لیا ہے، جبکہ آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے وال نے دوسرے نمبر پر حلف لیا ہے۔ تیسرے نمبر پر مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ویریندر سنگھ نے حلف لیا۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے چوتھے نمبر پر حلف اٹھایا۔ رام چندر پرساد سنگھ اور لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس نے بھی مرکزی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔

جنتا دل ( یو) کے قومی صدر آر سی پی سنگھ، اشونی ویشنو کو بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔ اب تک وزیر مملکت برائے کھیل امور کی ذمہ داری سنبھال رہے کرن رجیجو نے بھی کابینی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ ان کے کاموں کی اکثر تعریف کی جاتی رہی ہے۔ اب انہیں پروموٹ کرکے کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔ جے کشن ریڈی اور انوراگ ٹھاکر کو بھی کابینی وزیر کا حلف دلایا گیا ہے۔ ان دونوں لیڈروں کا بھی پروموشن ہوا ہے۔ اب تک وہ ریاستی وزیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اس دوران اترپردیش سے پٹیل براداری کی نمائندگی کرنے والی انوپریا پٹیل اور نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کو ریاستی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ پنکج چودھری اور ایس پی سنگھ بگھیل کو ریاستی وزیر کا حلف دلایا گیا۔ اترپردیش کے مہاراج گنج سے رکن پارلیمنٹ پنکج چودھری سمیت ریاست کے 7 اراکین پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

مودی کابینہ میں توسیع کے ساتھ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر اطلاعات ونشریات کی وزارت کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ وہیں روی شنکر پرساد کے پاس قانون اور آئی ٹی وزارت کا ذمہ تھا۔ ان دونوں وزراء کے استعفیٰ کے بعد اب کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وزرا کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ان دونوں سینئر وزرا سے قبل ڈاکٹر ہرش وردھن، سنتوش کمار گنگوار، رمیش پوکھریال نشنک، بابل سپریو، سدانند گوڑا اور دیبوشری چودھری اور رتن لال کٹاریہ سمیت 11 وزراء نے بدھ کے روز اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ دینے والوں میں سنجے دھوترے، تھاور چند گہلوت اور راو صاحب پاٹل، پرتاپ سارنگی کا نام بھی شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق بتایا کہ رمیش پوکھریال نشنک نے صحت سے متعلق وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ نشنک کچھ وقت پہلے ہی کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے تھے۔ ٹھیک ہونے کے بعد انہیں دوبارہ صحت سے متعلق پریشانیوں کے مد نظر اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے کابینہ سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer
خبریں

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

21 جون
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

21 جون
پاکستان | ایران | امریکا
خبریں

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

جون 21, 2026
Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN