اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندوتو کے نئے ’اوتار‘کجریوال ‘ایم آئی ایم کی انٹری ’اب دہلی میں ’کھیلا ہوبے‘!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں
A A
0
ہندوتو کے نئے ’اوتار‘کجریوال ‘ایم آئی ایم کی انٹری ’اب دہلی میں ’کھیلا ہوبے‘!
467
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(خاص رپورٹ)

ملک بھر میں اپنی پارٹی کو پھیلانے کی مہم میں ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے دہلی میں پائوں جمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اور ضمنی انتخابات میں مسلم اکثریتی علاقہ چوہان بانگر میں عام آدمی پارٹی کی بدترین شکست نے ان کے حوصلہ کو بڑھادیا ہے کیونکہ اس اسمبلی سیٹ کے نتیجہ نے ’آپ‘ سے مسلمانوں کی ناراضگی کا واضح سگنل دیا ہے اور شاید وزیراعلی کجریوال نے بھی بھانپ لیا ہے اس لئے ان کی پارٹی نے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسی کی لائن پر چلنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیاتھا اور ہندوتو کی باگ تھام لی تھی۔ ’ہنومان بھکت‘ ہندوتو کے نئے اوتار کجریوال نے رام راجیہ کا خواب دیکھنے کے ساتھ اجودھیا میں زیرتعمیر رام مندر کے دہلی کے بزرگوں کو مفت درشن کرانے کے اعلان پر ہی اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ دہلی کو ’دیش بھکت‘ بنانے کی خاطر پورا روڈ میپ بھی بنالیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک وقت ایسا رہا ہے کہ’آپ‘مسلمانوں کی پہلی پسند بن گئی تھی‘مگر دہلی فساد میں دہلی سرکار کے رول نے ان کے کان کھڑے کردیئے اور دوریاں بڑھنے لگیں۔اوکھلا سے ممبر اسمبلی عام آدمی پارٹی کے اکلوتے دبنگ مسلم لیڈرامانت اللہ کو اچانک وقف بورڈ سے برطرف کرنا جو دہلی فسادزدگان کی ہر طرح سے کھل کر مدد کر رہے تھے‘ ان کو سائڈ لائن کردینے کے اشاروں نے اس دوری کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

اگرچہ اتحادالمسلمین دہلی کے بعض پاکٹ میں موجود تو تھی پر اس کی سرگرمیاں بہت محدود تھیں  اب اویسی نے ہوٹل بزنس مین اور تعلیمی محاذ پر بھی سرگرم کلیم الحفیظ کو دہلی کی کمان سونپ کر ارادے واضح کردئیے ہیں اس سے کجریوال کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں اور عرف عام میں بی جے پی کو بالواسطہ طور پر فائدہ وگا۔ بتایاجاتا ہے کہ اویسی نے ایک ہفتہ تک دہلی میں ڈیرا ڈلا‘ کانگریس کےایک سابق وزیراورسابق مسلم ممبر اسمبلی سے گفتگو کی ۔ذرائع کے مطابق شعیب اقبال کو لانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی وہ عام آدمی پارٹی سے ایم ایل اے ہیں۔

سیاسی عزائم رکھنے والےکلیم الحفیظ کتنے کارآمد ہوں گے یہ آنے والا وقت بتائے گا ان کے عام آدمی پارٹی قیادت سے خوشگوارمراسم رہے ہیں۔ان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے دہلی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بننے کے لئے بھی لابنگ کی مگر کامیاب نہیں ہوئے۔گذشتہ کچھ عرصہ سے کوئی مضبوط فیلڈ ڈھونڈ رہے تھے آخر کار ایم آئی ایم کا دامن تھاما‘اس کے لئے کرناٹک اور حیدرآباد کے سیاسی روابط بہت کام آئے اور اویسی نے انہیں کمان سونپ دی۔اب دہلی میں بھی کھیلا ہوبے۔ دہلی نگر نگم کے الیکشن نزدیک ہیں تینوں نگر نگم کی 278سیٹوں میں صرف14مسلمان کونسلر ہیں۔ جبکہ دہلی کی آبادی میں13فیصد مسلم ہیں۔ اس کے حساب 35سے40تعداد ہونی چاہئے۔اویسی کا پہلانشانہ نگر نگم کے الیکشن ہیں‘ کئی ریاستوں میں یہ تجربہ کامیاب رہا جن میں مودی کا گجرات بھی ہے۔ ’آپ‘ اس بار کارپوریشنوں پر قبضہ کرناچاہتی ہے ۔عام خیال ہے کہ اویسی کھیل بگاڑ سکتے ہیں ان پرسیکولرووٹوں کی تقسیم سے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ ساکشی مہاراج اس کادعویٰ کرتے ہیں کہ اویسی دوست ہیں۔بہرحال اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتا کہ اویسی میں دم ہے اور اپیلنگ کا مادہ بھی۔نوجوان ان سے بہت متاثر ہیں۔ یہ کارڈ یہاں چلے گا یا نہیں بہت کچھ کلیم الحفیظ پر بھی منحصر ہے‘جن پر اویسی نے دائو لگایا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN