اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں وہاٹس ایپ قواعد کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ اکاؤنٹس بند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت میں وہاٹس ایپ قواعد کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ اکاؤنٹس بند
25
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس نے انڈیا میں مئی اور جون کے مہینے میں قواعد کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ان میں سے 95 فیصد صارفین وہ تھے جنھوں نے کسی پیغام کو آگے بھیجنے کی حد کو بار بار تجاوز کیا تھا۔

وہاٹس ایپ کی جانب سے یہ اقدام انڈیا کے متنازع نئے آئی ٹی قواعد کے تحت اپنی پہلی ماہانہ تعمیلی رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

انڈیا دنیا میں وہاٹس ایپ کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں اس کے 40 کروڑ صارفین ہیں۔

فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس کی ’اولین ترجیح‘ انڈیا میں اکاؤنٹس کو بڑے پیمانے پر نقصان دہ میسجز کو پھیلانے سے روکنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وہاٹس ایپ ہر مہینے دنیا بھر میں آٹھ لاکھ کے قریب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دیتا ہے۔

وہاٹس ایپ کے مطابق انڈیا میں بلاک ہونے والے 20 لاکھ اکاؤنٹ جو ’غیر معمولی شرح پر پیغامات بھیج رہے تھے‘ کو ایک ماہ یعنی 15 مئی سے 15 جون کے درمیان بند کیا گیا۔

انڈیا میں وہاٹس ایپ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ جعلی خبریں اور غلط معلومات گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں کو آگے بھیج دی جاتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

ماضی میں گردش کرنے والے ایسے کئی پیغامات اور ویڈیوز کی وجہ سے انڈیا میں مشتعل ہجوم دیکھے گئے جن میں اموات بھی ہوئی ہیں۔

وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ صارفین کی جانب سے متعدد شکایات پر سروس نے اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کچھ ٹولز بھی مرتب کیے ہیں۔

وہاٹس ایپ کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں انڈیا کے نئے آئی ٹی قواعد کی وجہ سے حکومت ہند کے ساتھ شدید لڑائی میں الجھی ہوئی ہیں۔

انڈیا کی جانب سے اس نئے قواعد کا اعلان فروری میں کیا گیا تھا جبکہ ان کا اطلاق مئی کے مہینے میں ہوا۔ ان نئے قوانین نے انڈیا میں اظہار رائے کی آزادی اور صارفین کی پرائیویسی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔

ان نئے قواعد کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بدولت انٹرنیٹ پر موجود بہت سا ڈیٹا ہٹا سکتے ہیں لیکن حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان قواعد کا مقصد غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist