اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جھاڑکھنڈ سرکار گرانے کے لیے کروڑوں کا آفر،بی جے پی مہاراشٹر سے جڑے تار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جھاڑکھنڈ سرکار گرانے کے لیے کروڑوں کا آفر،بی جے پی مہاراشٹر سے جڑے تار
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

’ایک بار اس نے مجھے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم کی پیش کش کی۔ اس نے مجھ سے یہ کہتے ہوئے رابطہ کیا تھا کہ رقم کے علاوہ مجھے اقلیت اور قبائلی امور سے متعلق وزارتی عہدہ ملے گا۔‘

جھارکھنڈ کے کولبیرا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایم ایل اے نمن بکسل نے ایک بڑا الزام لگایا ہے۔ نمان بکسل نے دعویٰ کیا ہے کہ جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے کچھ نامعلوم افراد نے ان سے متعدد بار رابطہ کیا اور ایک کروڑ روپے اور وزارتی عہدے کی پیش کش کی۔ دراصل یہ الزام ایک ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب جھارکھنڈ پولیس نے ہیمنت حکومت کو گرانے کی مبینہ سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ان گرفتار یوں کے بعد سے جھارکھنڈ کی سیاست میں سنسنی مچ گئی ہے اور اب ایم ایل اے کو خریدنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نمن بکسل کانگریسی نے کہا ،’تین لوگوں نے میری پارٹی کے کارکنوں کے ذریعہ مجھ سے رابطہ کیا تھا کہ وہ کچھ کمپنیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ میرے انکار کے باوجود وہ نہیں مانے۔ ایک بار انہوں نے مجھے ایک کروڑ سے زیادہ نقد کی پیش کش کی۔ میں نے فوری طور پر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما عالمگیر عالم اور کانگریس جھارکھنڈ انچارج آرپی این سنگھ کو آگاہ کیا۔ میں نے اس کے بارے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی آگاہ کیا تھا۔‘ تاہم ابھی تک اس معاملے پر ہیمنت سورین کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

در حقیقت حال ہی میں جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی جے ایم ایم ، کانگریس اور آر جے ڈی کی مخلوط حکومت کو گرانے کی مبینہ سازش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کانگریس کے بیرمو کے ایم ایل اے کمار جے منگل کی شکایت پر رانچی کے کوتوالی تھانہ میں پولیس نے معاملہ درج کیا، پھر دو دن بعد ہفتہ کو ابھیشک دوبے ،امت سنگھ اور نیوارن پرساد مہتا کو گرفتار کیا گیا ۔

تینوں پر آئی پی سی کی دفعات 419 (فوجداری سے متعلق سازش) ، 420 (دھوکہ دہی) ، 124 اے (ملک سے بغاوت) ، 120 بی (جرائم سازش) اور انسداد بدعنوانی قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں کانگریس ایم ایل اے نمن نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ گرفتار کئے گئے تین لوگ وہی ہیں جنہوں نے ان سے رابطہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چہرے یادو نہیںہے ۔

تاہم اس معاملے میں کئی پیچ نظر آرہے ہیں۔جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ایک ہوٹل سے تین لوگوں کو پکڑے جانےکا دعویٰ پولیس کررہی ہے ۔ لیکن پکڑے گئے ایک شخص کے پریوار کا الزام ہے کہ پولیس انہیں گھر سے لےکر گئی تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیاہے ان میں سے ایک پھل کاٹھیلا لگاتا ہے ۔ دوسرا ٹھیکہ کا مزدور ہے اور تیسرا ٹھیکہ داری کاکام کرتاہے۔

ایسےمیں سوال اٹھ رہے ہیں کی کیا سچ میں ہیمنت سورین کی سرکار کو گرانے کی سازش چل رہی ہے ۔؟

اس پورے معاملے پر اپوزیشن یعنی بی جے پی جے ایم ایم پر ہی الزام لگا رہی ہے اور ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ کررہی ہے ۔ بی جے پی مقننہ پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بابو لال مرانڈی نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہاکہ ہیمنت سرکار مہاراشٹر ماڈل کی طرز پر پولیس کو کٹھ پتلی بنا کر پیسہ کمانے کی کوشش میں کارروائی کروا رہی ہے ۔ مرانڈی نے ہائی کورٹ کے سیٹنگ جج کی صدارت میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے اورجانچ کرانے کی مانگ کی ہے ۔

وہیں جے ایم ایم نے بھی بی جے پی پر کرناٹک ماڈل کی طرح ایم ایل اے کی خرید وفروخت کر کے سرکار گرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گرفتار ملزم نیواران پرساد مہتو کے فیس بک پیج پر بی جے پی کے دھن آباد کے رکن اسمبلی پشوپتی ناتھ اور کچھ مقامی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر دکھائی دے رہی ہیں، لیکن جب جھارکھنڈ بی جے پی کے ترجمان پرتل شاہ دیو سے نیواران کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ، ’میری معلومات کے مطابق ، وہ بی جے پی کے ممبر نہیں ہیں۔‘

اب اس معاملے میں مہاراشٹر کا کنکشن کا بھی دعویٰ کیا جا رہاہے ۔ دعویٰ ہے کہ کانگریس کے ایم ایل اے کو ایک کروڑ کا آفر مہاراشٹر بی جے پی کے دو ایم ایل اے نے دئے تھے۔ جھارکھنڈ پولیس کے حوالہ سے میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گرفتار ملزمین نے پولیس کو بتایا ہے کہ کانگریس کے ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری، اما شنکر اکیلا اور آزاد ایم ایل اے امت کمار یادو اسی درمیان دہلی گئے تھے ۔ تینوں ایم ایل اے کے ساتھ امت سنگھ، نیواران مہتو اور ابھیشیک دوبے بھی دہلی گئے تھے ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابھیشیک ڈوبے کی کانگریس کے 11 ممبران اسمبلی کے ساتھ ڈیل ہو رہی تھی ۔ انہیں ایک کروڑ روپے ایڈوانس دینے کی بات ہوئی تھی ۔ دہلی ایئرپورٹ سے جے کمار نام کے ایک شخص نے تینوں ممبران اسمبلی کو رسیو کیا۔ رانچی سے دہلی جانے کے لیے ایم ایل اے امت کمار یادو کاٹکٹ بھی جے کمار نام کے شخص نے بھیجا تھا۔ جے کمار مہاراشٹر بی جے پی ایم ایل اے کا بھانجا ہے ۔

وہیں دینک بھاسکر اخبار کے مطابق کانگریسی ایم ایل اے عرفان انصاری ،امان شکر اکیلا اور آزاد ایم ایل اے امت یادو نے دہلی جانے کی بات تسلیم کی ہے ، حالانکہ ان لوگوں نے الگ الگ وجہ بتائی ہے ، لیکن گئے ساتھ تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN