اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ووٹنگ پیٹرن اور مسلمان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ووٹنگ پیٹرن اور مسلمان
63
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے ہیں مسلمانوں کو ملی اتحاد کی یاد ستانے لگتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کو جو اس رائے کی شدید وکالت کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا ووٹ کسی ایک سیاسی پارٹی کے حق میں ہو، جو لوگ ان کی شدید خواہش اور رائے سے اتفاق نہیں کرتے ان کو یہ لوگ بے جا لعن طعن کرتے ہیں۔

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس ملک عزیز کے مقدس دستور نے اپنے ہر شہری کو اظہار رائے کا حق دیا ہے وہ اپنے اس حق کے استعمال کے لئے مکمل آزاد ہے کسی بھی فرد بشر پر کسی تنظیم ادارہ انجمن یونین دینی مرجع کا فرمان قابل قبول نہیں ہے۔

تاہم ووٹرز کی سیاسی بیداری کے تربیتی پروگرام چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کسی امیدوار اور کسی پارٹی کو کن وجوہات کی بنا پر ووٹ دیں۔ آپ کا ووٹنگ پیٹرن کیا ہو۔ ظاہر ہے ہندوستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہے جس میں رفاہی کام اور بنیادی سہولیات سڑک، پانی ، بجلی ، سیور ، اسکول، ہسپتال ، اور امن عامہ فراہم کرنا رفاہی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ رفاہی ریاست میں منتخب حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مذکورہ بالا سہولیات اور متوسط و ادنی طبقات کو دیگر مراعات دیتی ہے۔ اس لئے ووٹرز کو چاہیے کہ وہ پارٹی اور امیدوار کے ٹریک ریکارڈ کا جائزہ لے اور انتخابی منشور میں پارٹی کے عہد و پیمان پر غور کرنے کے بعد ووٹ کرنے کے لئے رائے بنائے۔

لیکن مذکورہ بالا سہولیات ، فلاحی اسکیموں اور پسماندہ طبقات کے لئے خصوصی مراعات سے بھی زیادہ اہم بالخصوص اقلیتوں اور ان میں بھی مسلمانوں کے لئے سیکورٹی ہے۔ پچھلے چند سالوں کے دوران حقیقی معنوں میں یا بعض مفروضوں کی بنیاد پر عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے اس لئے مسلمانوں کا اولین مسئلہ جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ ہے۔ سیکورٹی یا تحفظ فراہم کرنے میں کس سیاسی پارٹی پر زیادہ اعتماد کیا جا سکتا ہے یہ ذہن میں رکھنا ہوگا۔

بدقسمتی سے مذکورہ بالا وجوہات، خواہ رفاہی خدمات ہوں یا جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ، الیکشن قریب آتے آتے ووٹنگ پیٹرن سے غائب ہو جاتی ہیں اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ روایتی لیڈر اور پارٹی کے توسط سے سڑک، چیک ڈیم کے ٹھیکے حاصل کرنے والے اور پارٹی سے قربت کی بناء پر دبنگئ کرنے والے عام ووٹرز کو جذباتی بیانیوں سے گمراہ کرتے ہیں : سماجوادی پارٹی کا اعظم خان کے ساتھ جو رویہ رہا اس کا انتقام لینے کی بہترین صورت یہ ہے مسلمان متحد ہو کر بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ دیں ! اعظم خان صاحب کو اللہ جلد از جلد شفا بخشے مگر ان کے ساتھ سپا کا سلوک مسلمانوں کے ووٹنگ پیٹرن کو ایک شخصیت میں محدود کرنا سیاسی شعور کے فقدان کی واضح مثال ہے۔ سپا سے کنارہ کشی کی اس سے کہیں بہتر وجہ یہ کہنا ہوگا کہ سپا دور حکومت میں مظفر نگر کے مسلمان خاک و خون سے گزر رہے تھے جان و مال عزت و آبرو کی پامالی اس قدر ہوئی کہ سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا پڑا تھا اور دوسری طرف سماجوادی پارٹی شیفئ جشن منا رہی تھی جس میں مسلم وزراء اور ممبران اسمبلی بھی شریک ہوکر ممبئی شہر عیش و عشرت کی رقاصاؤں کی رقص فنکاروں کے نغمے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

ہم‌مین اسٹریم کے اٹوٹ حصہ ہیں اس لئے ملک کی تعمیر و ترقی کی اب تک کی حصولیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ووٹ کرنا چاہیے۔ لیکن مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ ان سے مین اسٹریم میں بھر پور شرکت کا مطالبہ تو کیا جاتا ہے مگر ان کی سیکورٹی کے موضوع پر بات کرنے کو ناپسند کیا جاتا ہے ۔ میں بھی مانتا ہوں کہ تعمیراتی کام اور رفاہی خدمات عمومی ہوتے ہیں جس کا فائدہ تمام شہریوں بشمول مسلمان کو ہوتا ہے۔ اس لئے ایسے کسی لیڈر کی گمراہ کن باتوں میں نہ آئیں کہ ہماری حکومت نے مسلمانوں کے لئے یا مسلم علاقوں محلوں اور کالونیوں کے لئے یہ یہ کام کئے اور مزید یہ کرنے کے منصوبے ہیں۔ یہ سیاسی ہتھکنڈے ہیں کہ چار سال تک ترقیاتی کاموں کے اعلان شدہ منصوبوں کو روک کر رکھا جائے اور انتخابات سے پہلے ایسے پروجیکٹس کا افتتاح کیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں یہ تازہ رہے اور اس پارٹی کو ووٹ کریں۔

جہاں تک مین اسٹریم موضوعات میں مسلمانوں کی عدم دلچسپی یا کم دلچسپی کی شکایت ہے تو شکایت کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس کےگھر میں جس چیز کی قلت ہوتی ہے وہ اسی کے لئے تگ و دو کرتا ہے۔ جس طرح کسی کے گھر میں آٹے کی کمی ہو تو وہ گھر کی تعمیر کی بات نہیں کرے گا۔ اسی طرح مسلمانوں کے اندر عدم تحفظ کا احساس گھر چکا ہو تو سیکورٹی اس کی اولین ترجیح ہوگی تعمیر و ترقی کی حیثیت ثانوی ہو گی۔

انتخابی مہم کے دوران پارٹی اور امیدوار کے رجحانات جاننے ضرورت ہوتی ہے ان سے وعدے کرائے جاتے ہیں کہ ہم ووٹ آپ کو اس صورت میں دیں گے جب آپ ہماری سیکورٹی کے لئے حکومت کو ہماری سیکورٹی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔ قانون بنوائیں گے اور ملزمین کو قرار واقعی سزا دلائیں گے۔

دلتوں پر ظلم و زیادتی کے خلاف دلت اتیاچار مخالف قانون بنے تو تھانوں میں ان کی شکایتیں درج ہونے لگیں ورنہ ان کی شکایت بھی درج نہیں ہوتی تھی اب کم از کم ایف آئی آر لینے سے عموماً پولیس اسٹیشن افسر ٹال مٹول یا انکار نہیں کرتا۔‌ غالباً 2012 یا 2013 میں مرکزی وزارتِ داخلہ نے ہر ریاست سے اعداد و شمار مانگا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں کے تھانوں میں کتنے مسلم افسران ہیں ۔ شاید ایک یا دو ریاستوں نے مبہم جواب دیا دیگر ریاستوں نے قابل اعتناء نہیں سمجھا۔ آج بھی اس کی ضرورت ہے کہ ۔مسلم اکثریتی علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں پر چند مسلم افسران کی تعیناتی کا مطالبہ ہو ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN