اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اجتماعی قیادت وقت کی ضرورت: ڈاکٹر محمد منظو رعالم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
اجتماعی قیادت وقت کی ضرورت: ڈاکٹر محمد منظو رعالم
38
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قوموں کی قیادت ، ان کی رہنمائی اور راہ راست کی جانب گامزن کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالی امت مسلمہ کو سونپی ہے ۔ قرآن کریم میںواضح فرمان ہے کہ امت مسلمہ قوموں کی فکر کرے ، عوام کو سمجھائے ، انہیں راست پر لائیں اور جو غلط راستے پر ہیں انہیں سمجھائیں ، انہیں بھٹکنے اور گمراہ ہونے سے بچائیں ۔ اس مشن کی تکمیل کی ذمہ داری امت مسلمہ کے سپر د کی گئی ہے اوراجتماعی قیادت سے یہ مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ احکام خدواندی کو پایہ تکمل تک پہونچائیں ، اللہ تعالی کے پیغامات کو اجتماعی قیادت کی شکل میں زمین پر نافذ کریں اور موجودہ دور کے جو حالات ہیں ،جس طرح کی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اس میں اجتماعی قیادت کو ترجیح دیں ۔

اسلا م ایک عالمگیر اور آفاقی مذہب ہے ۔ تمام بنوع نو ع انسان کیلئے اسلام ہے ۔ زمانہ ، خطہ ، نسل ، علاقہ کی اس میں کبھی کوئی قید نہیں ہے ۔ اسلام تمام انسانیت کی بھلائی ، اس کی ترقی ، کامیابی اور اکرام کا حکم دیتاہے ۔ اسلام یہ پیغام دیتاہے کہ پوری دنیا میں امن وسلامتی ہو ، انصاف اور مساوات ہو ، کسی کے ساتھ کسی طرح کا کوئی بھید بھاؤ نہ ہو، پوری دنیا کے لوگ مل جل کر رہیں ، سبھی انسانوں کو یکساں حقوق ملیں اور ان میں جو علم وفضل کے اعتبار سے بڑھے ہوئے ہیں ان کی قدر کی جائے ، ان کی عزت کی جائے ، ان سے استفادہ کیا جائے اور ان کے علوم وتجربات سے پوری دنیا کو فائدہ پہونچایاجائے ۔ اسلام یہ بھی ذمہ داری ہے کہ انسانیت کا احترام کیا جائے ۔ تمام انسانوں کو اکرام کیا جائے ۔ اللہ تعالی کا قرآن کریم میں واضح فرمان ہے ولقد کرمنا بنی آدم کہ ہم نے بنی آدم کومعزز اور قابل احترام بنایاہے ۔

قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات ایک گہرے سمندر کی طرح ہیں ، ہم جتنا اس کا مطالعہ کریں گے ، اسے سمجھنے کی کوشش کریں گے ہماری سوچ ، فہم ،فراست ، معلومات میں اضافہ ہوتارہے گا او را مت مسلمہ کیلئے خیر کاسبب بنے گی ، انہیں اس سے فائدہ پہونچے گا ، ہماری تعلیمات ، سوچ اور فکر کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ منتخب قیادت پر ہم توجہ مرکوز کریں ، ایک ایسی قیادت کو فروغ دیں جس میں اہل علم ، ذی ہوش ، باشعور اور سماج کے سرکردہ افراد شامل ہوں ، وہ قیادت منتخب اور چنید ہ ، اس قیاد ت کی بنیاد علم ، تقوی ، معلومات اور لیڈر کیلئے ضروری اوصاف پر مبنی ہو ۔ سیرت طیبہ میں ہمارے لئے واضح مثال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ذمہ داریاں قابلیت اور اہمیت کی بنیاد پر سپرد کی ۔ آپ نے حضر ت اسامہ بن زید کو ایک جنگ میں فوج کا سپہ سالار بنایا حالاں کہ ان کی عمر بہت کم تھی لیکن آپ نے یہ فیصلہ صلاحیت کی بنیاد پر کیاتھا ،حضرت عبد اللہ بن عباس بہت چھوٹے تھے لیکن اس کے باوجود امیر المومنین ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی ان کا بہت احترام کرتے تھے اور ان پاس بیٹھاتے تھے کیوں کہ وہ صاحب علم اور تفسیر قرآن میں یکتائے روزگار تھے ۔ اسی طرح حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ کی قدر ومنزلت ان کے علم اور تقوی کی وجہ سے سارے صحابہ کرام اور بابعین فرماتے تھے ۔

یہ بھی پیش نظر رہے کہ ہر دور میں مہارت اور خصوصیت کی اہمیت رہی ہے ۔ ماہرین اور مخصوص صلاحیت کے حامل افراد نے تاریخ رقم کی ہے ، ان کے علم وہنر نے پوری دنیا کو مثاثر کیاہے اس لئے یہاں بھی ماہرین سے مشورہ اور گفت وشنید ضروری ہے ۔ کون سے مسائل کیسے ہیں ۔ کس مسئلے کا حل کیا نکل سکتاہے ۔ لوگوں سے بات چیت کیسے کی جائے ۔ امت کے مسائل کیسے حل کئے جائیں ۔ ان سب امور پر تنہا فیصلہ لینے ، خود ہی کوئی رائے قائم کے بجائے بہتر اور ضروری یہ ہوگا ہم ماہرین سے مشورہ کریں ، ان کی رائے جاننے کی کوشش کریں ، چند ماہرین کے ساتھ گفت وشنید کریں اور اجتماعی قیادت کی ترغیب دلائیں ، اجتماعی طور پر کوئی فیصلہ کریں.

مسلمانوں کو اللہ تعالی نے قرآن کریم میں خطاب کرکے باربار کہاہے کہ وہ انسانیت کی بھلائی کی فکریں ۔ مشترکہ اور مضبوط حکمت عملی تیار کریں اور پور ی انسانیت کی بھلائی کو اپنا مشن بنائیں ۔ مسلمانوں کی ذمہ داری بہت بڑی ہے ۔ امت مسلمہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ دوسروں کی بھلائی کرے ۔ انسانیت کی کامیابی کیلئے کوششیں کریں ، صرف اپنے لئے جینا ، اپنے لئے بھلائی سوچنا امت مسلمہ کے مشن ، مقصد اور تخلیق کے خلاف ہے ۔ قرآن کریم کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ احکام خداوندی سے روگردانی ہے اس لئے مسلمانوں کو مجموعی طور پر انسانیت کی بھلائی کیلئے سوچنا ہوگا ۔ مختلف قوموں کی بھلائی ، ان کی ترقی اور کامیابی کیلئے لائحہ عمل تیا رکرنا پڑے گا ۔ یہ سچ ہے کہ مسلمان مسائل سے دوچار ہیں ۔ مشکلات سے نبرد آزما ہیں لیکن مسلمانوں کے علاوہ دوسری قومیں بھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ شدید مسائل سے ان کا احاطہ کررکھاہے ۔ انہیں آزادی ، مساوات او رانصاف جیسے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہے ۔ صدیوں سے ان کا استحصال کیاگیا اور آج بھی انہیں غلام بنانے کی کوشش ہورہی ہیں ۔ اپنی مرضی کی زندگی جینے کا بھی حق حاصل نہیں ہے ۔ ہندوستان، افریقہ ، امریکہ سمیت دنیا کے ہر خطے میں کچھ قوموں کو محکوم بنادیاگیاہے ۔ انہیں تختہ مشق بنایاجاچکاہے ۔ جانور وں سے بدتر زندگی جینے پر مجبور کیا جاتاہے ۔ بنیادی حقوق سے بھی وہ محروم ہیں ایسے لوگوں کو انسانی حقوق دلانا ،انہیں عزت ، انصاف ، آزادی اور مساوات فراہم کرنامسلمانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ خیر امت کا مقام پانے کیلئے یہ ضروری ہے کیوں سماج میں بہت زیادہ انتشار اور افراتفری ہے ، بھید بھاؤ پایاجاتاہے ،نسل ذات ،علاقہ اور خطہ کی بنیاد پر کمتر اور حقیر گردانا جاتاہے ،، انسانیت کی توہین کی جاتی ہے ، انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جاتی ہے ایسے وقت میں ضروری ہے کہ ہم اکرام انسانیت کو فروغ دیں ، تعظیم انسانیت کو یقین بنائیں ، یہ کوشش کریں کے کہ سبھی انسان کے ساتھ بھید بھاؤ نہ ہو ، ہر ایک کو انصاف ، مساوات اور آزادی ملے ۔ لیکن ایک اور سوال یہاں پر ذہن میں گردش کرتاہے کہ آخر مسلمان یہ فریضہ کیسے انجام دیں گے ۔ مسلمان یہ کام کیسے کریں گے ۔ کیا حکمت عملی ہوگی تو اس کیلئے بنیادی طور پر ضروری یہ ہے کہ مسلمان اپنے درمیان اجتماعی قیادت کو فروغ دیں ۔ ایک مشترکہ قیات تیار کریں ۔کلیکٹیو لیڈر شپ پیدا کریں ۔

مسلمان دنیا کی عظیم قوم ہے ۔ باہمی مشورہ ، حکومت اور مشترکہ ذمہ داریوں کے ساتھ مسلمانوںنے ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے ۔ مشکلات کاسامنا کیاہے ۔ مظلوموں کو ظالموں سے بچایاہے ۔ فقراور تنگ دستی سے نجات دلائی ہے ۔ جہالت کے اندھیروں کو گل کرکے تعلیم کی شمع روشن کی ہے ۔ غریبوں ، کمزروں اور مظلوموں کی مدد کی ہے ۔ آج کے حالات میں بھی ظلم سے نجات دلانے ، انصاف فراہم کرنے ، مساوات قائم کرنے ، آزادی دلانے ، معاشی تنگ دستی سے بچانے ، تعلیم سے آراستہ کرنا اور سماجی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام اسی وقت ممکن ہے جب مسلمان ایک مشترکہ اجتماعی قیادت کو فروغ دیں ۔ ایک کلیکٹیو لیڈر شپ کا وجود ہوگا تاکہ باہمی طور پر سب ملکر ایک انقلاب برپا سکیں ۔ انسانیت کو ظلم سے بچاسکیں اور اس طرح مسلمان خیر امت کے فرائض انجام دے سکیں ۔

(مضمون نگارمعروف دانشور اور آل انڈیا ملی کو نسل کے جنرل سکریٹری ہیں )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN