اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نتیش کمار کے ’قریبی‘ بنیں گے جے ڈی یو کے قومی صدر؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
نتیش کمار کے ’قریبی‘ بنیں گے جے ڈی یو کے قومی صدر؟
131
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ:

جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو )کا قومی صدر کون ہوگا؟ اس سوال کا جواب مل جائے گا، لیکن اتنا واضح ہے کہ قومی صدر وہی ہوگا، جو وزیر اعلیٰ نتیش کمارکا بے حد خاص ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ان میں وہ قابلیت بھی دیکھی جائے گی، جو جے ڈی یو کو اس کا پرانا وقار واپس دلوا سکے۔ اب جب نئے صدر کے انتخاب کو لے کر جے ڈی یو کے تمام بڑے لیڈر دہلی میں جمع ہو رہے ہیں، تو سب کی نگاہیں وزیراعلیٰ نتیش کمار پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ سب یہی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر نتیش کمار کیا چاہتے ہیں؟

نیوز 18 ہندی کی رپورٹ کے مطابق بہار کی سیاست کے جانکار بتاتے ہیں کہ جے ڈی یو میں جو بھی بڑا فیصلہ ہوتا ہے، وہ نتیش کمار ہی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ نتیش کمار اکثر حیران کر دینے والا فیصلہ لیتے ہیں۔ اس کا اثر بہار جے ڈی یو صدر کے الیکشن میں نظر آچکی ہے، جب انہوں نے امیش کشواہا کا نام آگے کیا تھا۔ باوجود اس کے جے ڈی یو کے نئے قومی صدر کے لئے کچھ ناموں پر قیاس آرائی جاری ہے۔

جے ڈی یو صدر عہدے کو لے کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور ان میں جو نام سب سے آگے چل رہا ہے وہ اوپیندر کشواہاکے ساتھ للن سنگھ کا ہے۔ للن سنگھ لوک سبھا میں جے ڈی یو کے لیڈر ہیں اور نتیش کمار کے سب سے بھروسے مند اور ’سنکٹ موچک‘ بھی مانے جاتے ہیں۔ منگیر کے لوک سبھا پارلیمنٹ للن سنگھ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ نتیش کمار نے ان کے نام کو قومی صدر عہدے کے لئے تقریباً ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

جانئے کون ہیں للن سنگھ؟

راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے سال 1974 میں کرپوری ٹھاکر کے شاگرد کے طور پر سیاست کا آغاز کیا اور اسی دوران نتیش کمار کے رابطے میں آئے۔ سیاسی جانکار بتاتے ہیں کہ للن سنگھ اور نتیش کمار نے جب سیاست کا آغاز کیا تب لالو یادو بھی ساتھ تھے۔ لیکن، دہلی میں 1992 میں بہار بھون میں ایک حادثہ پیش آیا، جہاں لالو پرساد یادو سے للن سنگھ کی کسی موضوع پر بحث ہو گئی۔ تب للن سنگھ نے نتیش کمار سے مل کر طے کیا کہ ایک الگ پارٹی بنائی جائے۔

لالو پرساد یادو کو للن سنگھ نے دی تھی شکست!

اس تجویز کو ماننے سے شرد یادو نے منع کردیا تھا، لیکن اندر ہی اندر للن سنگھ اور نتیش کمار نے طے کر لیا تھا کہ الگ پارٹی بنانی ہے۔ سال 1994 میں جب جارج فرنانڈیز نے اس کی حمایت کر دی تو 1994 میں سمتا پارٹی کی تشکیل کی تھی۔ یہی سمتا پارٹی آگے جاکر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں بدل گئی۔ اس کے ساتھ ہی لالو پرساد یادو کے خلاف گول بندی شروع ہوئی اور سال 2005 میں آخر کار لالو پرساد یادو کو سیاسی طور پر شکست دی جاسکی۔ سیاسی جانکار بتاتے ہیں کہ لالو کو ملی اس شکست میں بڑا کردار نبھانے والے للن سنگھ کی بھی مانی جاتی تھی۔

نتیش کمار – للن سنگھ کی گہری دوستی

للن سنگھ سب سے پہلے 2000 میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب گئے اور اس کے بعد لوک سبھا الیکشن میں جیت کر رکن پارلیمنٹ بنے۔ اس دوران نتیش کمار کے ساتھ پوری مضبوطی سے وابستہ رہے۔ لیکن، 2010 کے آس پاس نتیش کمار سے کسی موضوع اختلاف ہوگیا، جس کے بعد نتیش کمار سے الگ ہوگئے۔ حالانکہ یہ دوری زیادہ دنوں کی نہیں رہی۔ محض دو سال بعد ہی دونوں کی ایک دوسرے کے تئیں ناراضگی دور ہوئی اور ایک بار پھر سے للن سنگھ اور نتیش کمار کی دوستی مضبوط ہوگئی۔ یہ دوستی آج مزید گہری مانی جاتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN