اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

…..تو جوہر یونیورسٹی کا خون ہم سب کی گردن پر ہوگا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
…..تو جوہر یونیورسٹی کا خون ہم سب کی گردن پر ہوگا
715
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید

یہ ایک کھلا راز ہے کہ اتر پردیش کی یوگی سرکار مسلمانوں کوہر سطح پر دیوار سے لگا رہی ہے۔ چوطرفہ یلغار اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ریاست کے بڑے ، سینئر د بنگ مسلم لیڈروں کی کردار کشی،ذلیل ورسوا کرنے اور بے وقعتی کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے، اس کی بین مثال محمد اعظم ہیں ۔

ایک طرف ان کی خون پسینے سے قائم جوہر یونیورسٹی کو قانون کی غلط تعبیرو تشریح اور عدالتی فیصلوں کے سہارے قدم بقدم بلڈوزکیا جا رہا ہےوہیں ان پر سو سے زائد مقدمات قائم کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ان کو نیم مردہ حالت میں اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال منتقلی کے ذریعہ ذہنی وجسمانی طور پر توڑنے اور مفلوج کرنے کی شرمناک سازشیں بھی جاری ہیں۔ علی گڑھ کے تعلیم یافتہ،نو بار کے ایم ایل اے،دوبار ایم پی متعدد مرتبہ پارلیمانی امور سمیت کئی اہم وزارتیں سنبھال چکے یو پی کے سب سے طاقتور مسلم لیڈر کو مرغی چور، بکری چور اور کتاب چور کہہ کر پکارا گیا اور ان الزامات کے تحت مقدمات قائم کیے اس سے زیادہ ذلت اور کیا کی جاسکتی ہے۔پھر عام مسلمان کی اوقات کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=CSLJR9_bEMQ

شرم آتی ہے کہ ہمارے ایک بڑے لیڈر کو ریاستی مشینری سے لوہا لینے کے لیے اسی کی قائم کردہ پارٹی ہی نہیں بلکہ ملت نے بھی تنہا چھوڑ دیا ،دور دور تک کڑی دھوپ ہے صحرا ہے اور جیسے اس کے اوپر جنگلی کتے چھوڑ دیے گئے ہیں وہ اس کو بھنبھوڑ رہے ہیں، لہو لہان کر رہے ہیں ،مگر اس کی العطش العطش کی آواز کا کوئی جواب نہیں شاید ہماری غیرت و حمیت منوں مٹی میں دفن ہوگئی ۔

سماجوادی پارٹی اور اس کی قیادت سے کیا شکوہ وہ تو اپنی کرنی کو بھگتے گی،سوال تو مسلم جماعتوں اوران کے لیڈروں کا ہےجومعاف کیجیے نہ جانے کیوں اس پامالی و بے توقیری پر خاموش ہیں۔ چلیے مان لیں کہ اعظم خاں سے الرجی ہے ،ان کے جارحانہ لب ولہجہ نے دلو ں کو زخمی کیا ہے،ان کے طرز سیاست سےشکوہ ہے،انہوںنے علماء وکبار کو آڑے ہاتھوں لیا،ان سے اختلاف و ناراضگی کا شرعی جواز ہے،اعظم خاں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ اس کے مستحق ہیں،فرض کرلیں کہ یوگی سرکار جو کررہی وہ کم ہے،لیکن جوہر یونیورسٹی نے کیا بگاڑا ہےجو آزادی کے بعد پہلی ایسی دانش گاہ ہے جس میں علی گڑھ کی جھلک ہے،یہ سرسید کی مانند اعظم خاں کا ڈریم پروجیکٹ ہے،مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کی سمت میں بڑا قدم ہے اگر اسے سکون کی سانسیں ملیں۔یوگی سرکار اس پر بلڈوزر چلارہی ہے تب بھی ہم خاموش ہیں یہ حسی ہے یا خوف،کہنا مشکل ہے۔آج اس کے مین گیٹ کا نمبر ہے کل بلڈوزر عمارتوں کو ڈھائے گا۔فوج پہلے فصیلوں میں شگاف اور قلعہ کے گیٹ کو توڑتی ہے اگر اس مرحلہ پر مزاحمت نہ ہوتو قلعہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔سوال یہی ہے کہ بلا استثنیٰ مسلم تنظیمیں آخر خاموش کیوں ہیں ،ان کے منھ پر تالا کیوں ہے۔چھوٹے چھوٹے ایشو پر بیانات دینے والے جوہر یونیورسٹی کی ممکنہ تباہی پر مہر بہ لب کیوں ہیں،کیا اعظم خاں کے رویہ سے دل برداشتہ ہونے کی سزا یونیورسٹی کو دی جائے گی وہ تو قوم کا ادارہ ہے ،کیا یہ شکایت ہے کہ جوہر یونیورسٹی پر ان کے خونی رشتے داروں کا قبضہ ہے تو کیا صرف ان کے رشتے دار ہی فیضیاب ہورہے ہیں،کیا ہمارے مدارس و خانقاہوں کی اکثریت پر خاندانی اجارہ داری نہیں ہے ؟


کیا الا ماشاء اللہ ہماری نیم مذہبی نیم سیای تنظیمیں خاندانی نظام کے تسلط سے آزاد ہیں؟ کیا جوہر یونیورسٹی پر اس پراسرار سکوت کی وجہ جاننے کا حق نہیں،کیا اعظم خاں اور یونیورسٹی مورل سپورٹ کے بھی حق دار نہیں ہم اتنے سخت دل ،بے رحم، شفیق قلب تو نہیں تھے۔کیا یونیورسٹی کے تحفظ کے جمہوری ،قانونی ذرائع اختیار نہیں کیے جاسکتے،دھرنے مظاہرے،میمورینڈم دے کر سرکار پر دباؤ تو بنایا جاسکتا ہے،یہ لڑائی perception کی ہے،ہم تین طلاق پر ہارگئے، بابری مسجد نہیں بچا سکے اب جوہر یونیورسٹی داؤ پر ہے۔ اسے بھی نہیں بچاسکتے تو تھوڑا انتظار کیجیے،یہ ہتھوڑا آپ کے دروازے اور ادارے تک بھی پہنچ سکتا ہے،کوئی بچانے نہیں آئے گا دربہ کی مرغیاں ایک ایک کرکے ذبح ہوجائیں گی وہ کم از کم تھوڑی دیر ہی سہی جب ہاتھ اندر آتا ہے کمزور احتجاج تو کرتی ہیں ہم ان سے بھی گئے گزرے ہیں۔

یاد رکھیں یہ ہمارا ٹسٹ ہے ناکام ہوئے تو جوہر یونیورسٹی کا خون ہم سب کی گردن پر ہوگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN