اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جوہر یونیورسٹی کے لیے اعظم خاں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے: عزیز قریشی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
جوہر یونیورسٹی کے لیے اعظم خاں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے: عزیز قریشی
112
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

محمد علی جوہر یونیورسٹی رام پور حقیقت میں ملائم سنگھ یادو کا تحفہ ہے ، جس کے لیے محمد اعظم خاں نے اپنے خون جگر سے اس پودے کی آبیاری کی اور اپنی پوری زندگی اس کے بنانے میں لگا دی۔ بدقسمتی کی بات تھی کہ تقریباً دس سال تک یونیورسٹی کی منظوری کی تجویز اترپردیش کے گورنر کی منظوری کے لیے پڑا رہا اور کانگریس کے دور حکومت میں مقرر کے گئے دو گورنر نے بھی منظوری نہیں دی یہ صرف فرقہ پرستی کی بنیاد پر تھا ، اس لئے کہ اس کے بننے سے یونیورسٹی کے تمام محکموں میں مسلمانوں کو 50 فیصد ریزرویشن مل جاتا اور ان کے لیے ایک انقلابی قدم ہوتا ۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک گورنر ملائم سنگھ یادو سے یہ کہا ’’ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں یونیورسٹی کے بل کو منظوری دے دوں اور اس کے بننے کے بعد اس کا دوسرا دروازہ پاکستان میں کھل جائے اس سےپہلے ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بنا کر ملک کے تقسیم کا درد جھیل چکےہیں اور علی گڑھ یونیورسٹی نے پاکستان بنوانے میں مدد کی تھی۔‘‘اس سے زیادہ بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ یہ گورنر بھارت میں پولیس محکمہ میں ایک بہت بڑے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے اس زمانے میں کس طرح کام کیا ہوگا یہ ان کے قول سے ظاہر ہے ۔

جب میں اترا کھنڈ کاگورنر تھا تو ملائم سنگھ یادو ، اعظم خاں اور اکھلیش یادونے مجھے ان تمام باتوں سے آگاہ کرایا تھا اور تفصیلی جانکاری دی تھی۔

ایک میٹنگ میں جب ملائم سنگھ یہ باتیں بیان کررہے تھے وہاں موجود اعظم خاں نے جذبات میں پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کردیا اورانہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ اگر اللہ نے چاہا تو ایک دن کو ہی صحیح عزیز قریشی کو اترپردیش کا گورنر بنا دیں تاکہ وہ یونیورسٹی کے اس بل کو منظوری دے دیں۔ شاید ان کی دعا قبول ہوئی اور مجھے تھوڑے دن کے لیے اترپردیش کا گورنر بنا دیاگیا ۔

یہ بات ہم لوگوںکو جان لینا چاہئے کہ گورنر چاہے ایک دن کا ہو یا 5 سال کے لیے ہو وہ گورنر ہی ہوتاہے مگر قائم مقام گورنر کوئی چیز نہیں ہوتا۔ جب میں نے اس فائل کا مطالعہ کرنے کے لیے منگوایا تو ایسا لگا کہ راج بھون میں بھونچال آگیا ہو، اس کی اطلاع مرکز ی سرکار کے وزارت داخلہ کو ہوگئی وہاں سے ہوم سکریٹری کا ٹیلی فون گورنر کے پرنسپل سکریٹری کو آیا کہ وہ فائل فوراً دہلی بھیج دی جائے۔ پرنسپل سکریٹری ایک خاتون تھیں انہوںنے جواب دیا کہ وہ فائل گورنر کے ذاتی مطالعہ میں ہے اور یہ ممکن نہیں کہ ان سے فائل واپس لی جائے گورنر اپنی نوعیت کا ایک پاگل شخص ہے ۔ اس کے بعد لگاتار ٹیلی فون دہلی سے آتے رہے کہ کسی بھی طرح اس فائل گورنر سے لے کر دہلی سرکار کے پاس بھیج دی جائے۔ پرنسپل سکریٹری ایک بہت ہی قابل اور ایماندار خاتون تھیںانہوں نے تمام بات مجھ سے بتا دیں۔ میں نے فائل کا پوری طرح مطالعہ کیا اور اس نتیجہ پرپہنچا کہ صرف اس لئے یونیورسٹی کی منظوری نہیں دی جا رہی ہے کہ اس سے مسلمانوں کا فائدہ ہوگا اور اس سے بڑی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ایک جمہوری انتظامیہ میں دوسری نہیں ہو سکتی۔

میں نےاس سلسلے میں ضروری حکم دئے تمام معلومات جمع کی اور تفصیلی نوٹ بنا کر اترپردیش کے ایڈووکیٹ جنرل کو ان کی رائے کے لیے بھیج دیا اسی دوران میرے پاس سیکڑوں ٹیلی فون آئے اور مجھے وارننگ دی گئی کہ اگر میں نے اس بل کو منظور کیا تو مجھے اپنی گورنر کی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

اس دوان بھارت سرکار کے کچھ اہم شخصیات نے مجھے وارننگ دیتے ہوئے یہ کہاکہ میں اپنے موجودہ 3 سال پورے کروں اور اگر میں جوہر یونیورسٹی کے بل کو منظوری نہیں دوں تو اس کے بعد اگلے 5 سال کے لئے مجھے وزیر اعظم مودی جی دوبارہ گورنر بنادیں گے ۔ میں نے جواب دیا اپنی قوم اور مسلمانوں کی بھلائی کے لیے اگر ایسی 10 گورنر کی کرسی قربان کرنا پڑے تو میں انہیں جوتے کی نوک پر رکھتاہوں اور کوئی پرواہ نہیں کرتا کہ مجھے کل کے نکالتے ہوئے آج نکال دیں،لیکن بل کو منظوری ہر قیمت پر دوںگا چاہے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ جب میں یہ کہہ رہا تھا تو اس وقت کسی پریس رپورٹر نے اس بات کی ویڈیو ریکارڈ کرلیا اور اسے وائرل بھی کردیا کہ میں ٹھوکر دکھاکر بات کررہا ہوں۔

مجھے اچھی طرح معلوم تھاکہ بل کو منظوری دینے کے ساتھ ہی میری گورنر کی کرسی ہی ختم ہوجائے گی اور اس سلسلے میں اس وقت کی حکومت ہند کے اس وقت کے ہوم سکریٹری نے مجھے اچھی طرح اس بات کی ووارننگ دی تھی اور جواب میں میں نے اس کو اپنی سخت زبان میں اس کا جواب بھی دے دیا تھا۔

یہ سرکلر بھارت کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ ایک محمد علی جوہر یونیورسٹی کا بننا برداشت نہیں ہو رہاہو اور فرقہ پرست لوگوں کے دلوں میں جن میں تمام پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں ، سینوں پر سانپ لوٹ رہے ہیں اور اس سب کی قیمت اعظم خاں کو بھاری شکل میں ادا کرنی پڑ رہی ہے ۔ مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں نے اپنی قوم اور ملک کے لیے یہ معمولی کام کیا۔ میرا کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے صرف میں اپنے فرض کو ادا کیا ہے۔ ایک غلط فہمی کو اور دور ہونا چاہئے کہ میں نے یونیورسٹی کو اقلیتی یونیورسٹی کا درجہ نہیں دیاتھا بلکہ یونیورسٹی کا وجود ہی نہیں تھا اور اگر میں اس بل کو منظوری نہیں دیتا تو یونیورسٹی ختم ہو جاتی، وجود میں ہی نہیں آتی اس لئے اس بل کو منظوری دے کر ہی میں نے یونیورسٹی کے وجود کو قائم کیا اور اسے قانونی حیثیت دی جو یقیناً بہت بڑا کام تھا۔ آج کئی طاقتیں رام پور کی یونیورسٹی کو ختم کرنے کے لیے لگی ہوئی ہیں، لیکن یہ ہر سیکولر شخص کے لیے اور خاص طور سے پوری مسلم قوم کے لیے ایک چیلنج ہے کہ وہ جان کی بازی لگا کر اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا کر یونیورسٹی کی حفاظت کریں اور اس کے وجود کو قائم رکھیں اور اگر ضرورت پڑے تو سارے ملک میں اس کے لیے کمر کس کر لڑائی شروع کردیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN