اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایک تھا عمر گوتم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ایک تھا عمر گوتم
335
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید

یادداشت کے کسی دریچہ میں عمر گوتم کا نام تو ہوگا،بھلے ہی تصویر دھندلاگئی ہو،وہی عمر گوتم جس کے نام سے پورے ملک میں زلزلہ لانے کی کوشش کی گئی تھی،میڈیا کی شہ سرخیوں میں بنا رہا اب تو بھولے سے بھی نام نہیں آتا۔

گزشتہ 21جون کو یو پی اے ٹی ایس نے دہلی کے جامعہ نگر سے مسلم اسکالرمفتی جہانگیر قاسمی اور عمر گوتم کو اسلامی دعوہ سینٹر کے ذریعہ بڑے پیمانے پر کنورژن ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔یوگی سرکار نےاے ٹی ایس کو ہدایت دی کی وہ ایسے تمام لوگوں پر این ایس اے ،اترپردیش گینگسٹر ایکٹ اور اینٹی نیشنل ایکٹیوٹیز (روک تھام)ایکٹ لگایا جا ئےجو ’’تبدیلی مذہب ریکٹ‘‘ میں شامل ہیں۔عمر گوتم اور مفتی جہانگیر طویل تفتیشی مراحل کے بعد جیل میں ہیں۔ میڈیا ٹرائل کا دہشت انگیز سلسلہ بند ہوگیا،ان کے تعلق سے کوئی خبر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ۔بہرحال اگر انہوں نے قانون توڑاہے تو اس کی سزا ملے گی اور ملنی چاہیے۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان پرلالچ و ترغیب دے کر دھرم پریورتن کرانے کے الزام کے حق میں ایک بھی گواہی سامنے نہیں آئی،بلکہ ایسے لوگوں نے عمر گوتم کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا اور سردست یہ ثابت ہوا کہ یہ لوگ تبدیلی مذہب نہیں بلکہ تبدیلی مذہب کرنے والوں کی قانونی دستاویزات بنوانے میں مدد کرتے تھے،اے ایم یو میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ اس سلسلے میں وہ ایک ہزار لوگوں کی مدد کر چکے ہیں،بس اس کو ٹویسٹ دے دیا گیا کہ عمر نے ایک ہزار لوگوں کا دھرم پریورتن کرایا۔

اس کو دھرم پریورتن ’لیوجہاد‘ کا نام دیا گیا،آئی ایس آئی،حافظ سعید اور ذاکر نائک سے نام جوڑا گیا،دہشت گردی کا اینگل بھی ڈال دیا گیا،حوالہ ریکٹ سے تار جوڑے گئے،وہی پرانا اسکرپٹ،وہی اسٹوری بس کردار،نام، افراد،جگہ تبدیل ،پھر دہائیوں پر محیط مقدمہ اور باعزت بری ہونے کا مژدہ۔بیس سالوں سے یہی مقدر ہے۔

جب بھی ایسا طوفان اٹھتا ہے دل میں ہوک سی اٹھتی ہے کہ کاش ہمارا بھی کوئی وکیل ہوتا،کاش کہ بے سروپا الزامات اور نفرت بھری مہمات کاجواب دینے کے لیے ہمارا بھی کوئی پلیٹ فارم ہوتا،کاش ان سازشوں کا جواب اور پردہ فاش کرنے کے لیے طاقتور میڈیا ہوتا۔اس کاش کا کوئی جواب ،کوئی حل کوئی اقدام سامنے نہیں آتا۔

نہ جانے کتنے عمر گوتم شکاریوں کی نظروں میں ہوںگے۔موقع اور’ ‘ٹائمنگ‘ کے انتظار میں ہوں گے۔ہم پھر دل مسوس کر رہ جائیں گے،جب اس کی بیٹی بینک سے پیسے نکالنے جاتی ہے توکیشیرکہتاہے کہ اچھا تم عمر کی بیٹی ہو جو ریکٹ چلانے میں پکڑا گیا،خدا نہ کرے کل ہم میں سے کسی کی بیٹی کو یہ سننا پڑے ،یہ سوال ہر اس شخص کے لیے ہے جو سوچنے والا ذہن رکھتا ہےکہ ان کے پاس جھوٹ بولنے ،دکھانے اور ثابت کرنے کے ہر ممکن ذرائع اور ان گنت پلیٹ فارم ہیں اور ہمارے پاس سچ بولنے دکھانے اور ثابت کرنے کا ایک بھی مضبوط پلیٹ فارم نہیں ۔اس کا قصوروار کون یہودی،ہندوتوا عناصر،کوئی سازش یا پھر انگلی ہماری طرف تو نہیں اٹھ رہی؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN