اردو
हिन्दी
جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اتحاد ملت کا سفر جاری رہے گا،جو خبر ریلیز ہوئی اس سے غلط تاثر چلا گیا: ڈاکٹر منظور عالم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اتحاد ملت کا سفر جاری رہے گا،جو خبر ریلیز ہوئی اس سے غلط تاثر چلا گیا: ڈاکٹر منظور عالم
320
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

روزنامہ خبریں نے سوال کیا کہ کانفرنس کے 16داعی تھے مگر جو پریس ریلیز جاری ہوئی اس میں کانفرس کے داعی کے طور پر صرف آپ کانام ہے اور یہ بھی کہ ملی کونسل پس پشت تھی،کیایہ کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں ہے ؟ ڈاکٹر صاحب نے اعتراف کیا یہ بات درست ہے کہ پریس ریلیز سے غلط تاثر چلا گیا ،اس کو جتنا غلط کہا جائے اتنا غلط ہے ۔یہ سرے سے ہی غلط او بے وقوفی بھرا ہے،اس کی کوئی تاویل نہیں کی جاسکتی ،

نئی دہلی :

اتحاد ملت کے جس سفر کا آغاز ہوا ہے وہ جاری رہے گا،اب ریاستوں میں اس طرح کی میٹنگیں کی جائیں گی،جو طے کردہ نکات اور مجوزہ روڈ میپ پر کام کریں گی،شاید ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اہم مسلم تنظیمیں خود داعی تھیں،ان میں سے بیشتر شریک ہوئیں، بعض مقتدر شخصیات کسی عذر کے سبب نہیں آسکیں وہ بھی اس کے مقاصد و اہداف سے متفق ہیں،آل انڈیا ملی کونسل کے سکریٹری جنرل اور کانفرنس کے روح رواں ڈاکٹر منظور عالم نے ’روزنامہ خبریں‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ تنظیموں کے انضمام نہیں بلکہ اشتراک کی بات ہے ۔اجتماعی قیادت کو آگے بڑھانا ہے،اس تصور کو مضبوط کرنا ہے۔اس سوال پر کہ مسلم نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی،مایوسی اور غصہ دور کرنے پر غور و مداوا کانفرنس کے ایجنڈے کا حصہ تھا اس پر کیا ہوا، موصوف نے کہا کہ جب قرارداد سامنے آئیں گی تو اس سوال کا جواب مل جاے گا،انہوں‌نے دعویٰ کیا کہ یہ دستاویز بہت اہم ہے تمام شرکاء نے اسے فراخ دلی سے قبول کیا۔

روزنامہ خبریں نے سوال کیا کہ کانفرنس کے 16داعی تھے مگر جو پریس ریلیز جاری ہوئی اس میں کانفرس کے داعی کے طور پر صرف آپ کانام ہے اور یہ بھی کہ ملی کونسل پس پشت تھی،کیایہ کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں ہے ؟ ڈاکٹر صاحب نے اعتراف کیا یہ بات درست ہے کہ پریس ریلیز سے غلط تاثر چلا گیا ،اس کو جتنا غلط کہا جائے اتنا غلط ہے ۔یہ سرے سے ہی غلط او بے وقوفی بھرا ہے،اس کی کوئی تاویل نہیں کی جاسکتی ،ہم اس تاثر کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔جہاں تک کریڈٹ لینے کی بات ہے میں اس سے کوسوں دور رہا ہوں،مجھے اس کا کبھی لالچ نہیں رہا،خطائیں اللہ معاف کرے گا،نیتوں کا حال وہی جانتا ہے،میں نے ہمیشہ پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کو ترجیح دی ہے ۔

آپ دیکھیں کہ اتحاد ملت کے پروگرام کا کنوینر مولانا خالد سیف اللہ کو بنایا ہے،مگر وہ تو آپ کے آدمی کہے جاتے ہیں اس پر موصوف نےپر زور تردید کی اور کہا کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں ،ملت کا ہر فرد میرا ہےآخر کانفرنس کا ماحصل کیا رہا اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار نکات رہے ،نمبر ایک حوصلہ افزائی یعنی جو لوگ جہاں بھی کام کررہے ہیں ان کی ستائش و حوصلہ افزائی۔ نمبر دوکو آرڈنیشن یعنی سرگرم افراد سے رابطہ و تعاون وہ ملت کا اثاثہ ہیں۔ نمبر تین کوآپریشن یعنی جو لوگ سرگرم ہیں ان کی مدد، تعاون، ان کا ساتھ دیں۔ نمبر چار کو لبریشن یعنی ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں،باہمی تعاون و اشتراک کو فروغ دیں،اس سے غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور مسائل حل ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر منظور عالم نے کہا یہ بڑا کام ہے ،تنقید کا خیر مقدم ہے تنقیص سے گریز کی ضرورت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
ٹرمپ اسٹارمر تنقید
خبریں

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026
Lucknow Fire

لکھنؤ کے علی گنج میں خوفناک آتشزدگی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی نے 15 جانیں لے لیں

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN