اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم مخالف نعرے بازی،چوطرفہ دباؤ کے بعد اشونی اور ہندو فورس کا سرغنہ گرفتار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
مسلم مخالف نعرے بازی،چوطرفہ دباؤ کے بعد اشونی اور ہندو فورس کا سرغنہ گرفتار
81
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

نئی دہلی کے جنتر منتر علاقے میں مسلم مخالف نعرے بازی کے سلسلے میں ایڈووکیٹ اور بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے یہ معلومات منگل (10 اگست 2021) کی صبح دی۔ ڈی سی پی دیپک یادو کے مطابق، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اشونی اپادھیائے سمیت 5 لوگوں کو دہلی پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق، ان سبھی سے چانکیہ پوری تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب قومی اقلیتی کمیشن نے پیر کو مبینہ مسلم مخالف نعرے بازی کے معاملے میں پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے سخت کارروائی کی جائے۔ کمیشن کے وائس چیئرمین عاطف رشید کی ہدایت پر تنظیم نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نئی دہلی کو نوٹس جاری کیا اور ان سے کہا کہ وہ منگل کو کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور معاملے کی تفصیلات اور کی گئی کارروائی سے آگاہ کریں۔

اطلاع کے مطابق، مسلم مخالف تقریر معاملے میں بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کے علاوہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں دیپک سنگھ، ونود شرما، دیپک ونیت کرانتی اور پریت سنگھ شامل ہیں۔ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے بھی گزشتہ روز (پیر کے دن) اشونی اپادھیائے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اشونی اپادھیائے رات 3 بجے کے قریب کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نعرے لگانے والوں کو نہیں جانتا ہوں۔ ویڈیو کی جانچ کی جائے اور صحیح پائے جانے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

देश की राजधानी दिल्ली में संसद से कुछ ही दूर पर एक वर्ग को खुलेआम काटने की धमकी देने वाले #BJP के गुर्गों के ख़िलाफ़ @CPDelhi को लिखित शिकायत कर NSA/UAPA के तहत सख्त कार्रवाई की माँग की।@PMOIndia, सबूत सामने होते हुए भी कार्रवाई में देरी आख़िर क्यों हो रही है?#ArrestCulprits pic.twitter.com/IJeC3T3jKp

— Amanatullah Khan AAP (@KhanAmanatullah) August 9, 2021

دراصل، اس معاملے مین گزشتہ پیر کی شام کو ہی اشونی اپادھیائے کو کناٹ پلیس تھانے بلایا گیا تھا۔ دہلی پولیس اشونی اپادھیائے اور دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری بھی کر رہی تھی۔ مانا جارہا ہے کہ کسی بھی وقت سبھی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ حادثہ میں شامل اشونی اپادھیائے اور دیگر کو گرفتار کیا جائے گا۔ دہلی پولیس کہہ رہی ہے کہ کسی بھی طرح کے فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے اشونی اپادھیائے کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں پارلیمنٹ سے کچھ ہی دور پر ایک مخصوص مذہب کو کھلے عام کاٹنے کی دھمکی دینے والے لوگوں کے خلاف دہلی پولیس کمشنر کو تحریری شکایت کرکے این ایس اے اور یو اے پی اے کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ثبوت سامنے ہوتے ہوئے بھی کارروائی میں تاخیر آخر کیوں ہو رہی ہے؟

اشونی اپادھیائے نے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کر صفائی دی۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 15 اگست کی طرح 8 اگست بھی ایک تاریخی دن ہے۔ 8 اگست 1942 کو ہندوستان چھوڑا آندولن شروع کیا گیا تھا۔ اس تاریخی دن کی سالگرہ منانے کے لئے ہی 8 اگست کو جنتر منتر پر سیو انڈیا فاونڈیشن کے ذریعہ ایک چھوٹا سا پوگرام منعقد کیا گیا تھا۔ پریت سنگھ این جی او کے صدر اور اروند تیاگی اس کے مہا منتری ہیں۔ میں اس تنظیم کا عہدیدار نہیں ہوں۔ یہ کوئی سیاسی، سماجی یا مذہبی پروگرام نہیں بلکہ 15 اگست کی طرح تاریخی ہندوستان چھوڑو آندولن کو یاد کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ (15 اگست 2022) سے پہلے سبھی انگریزی قانون ختم کرکے نیا قانون بنایا جائے۔ آر وی ایس منی، فیروز بخت احمد، لیفٹیننٹ جنرل وشنوکانت چترویدی، گجیندر چوہان اور میں صبح 11 بجے منچ پر پہنچے اور بھیڑ بڑھنے کے سبب 12 بجے پروگرام ختم ہوگیا اور ہم سب وہاں سے چلے گئے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN