اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں کھیلا،الیکشن کمیشن کی سائٹ ہیک،ہزارو فرضی ووٹر آئی کارڈ چھاپے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی میں کھیلا،الیکشن کمیشن کی سائٹ ہیک،ہزارو فرضی ووٹر آئی کارڈ چھاپے
91
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند: (آر کے بیورو)

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ میں نقب زنی کرکے ووٹر شناختی کارڈتیار کرنے والے ایک نوجوان کو سائبر تھانہ پولس نے گرفتار کیاہے ۔ملزم کے خلاف سائبر تھانے میں مقدمہ قائم کیاگیا اس نوجوان کا نیٹ ورک دہلی، مدھیہ پردیش اور راجستھان تک پھیلا ہوا ہے۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے اور جانچ کے لئے پولس ٹیمیں اور کئی جانچ ایجنسیاں لگی ہوئی ہیں۔

پولس کے مطابق تھانہ نکوڑ علاقہ کے گاؤں مچھر ہیڈی کا رہنے والا وپل سینی نے مدھیہ پردیش، دہلی اور راجستھان کے رہنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کچھ روز قبل الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ میں نقب زنی کرکے کئی لنک کے ذریعہ ویب سائٹ کھولی اور ووٹر شناختی کارڈ تیار کرنے شروع کردیئے۔

اس تحقیق کے لئے وزارت داخلہ نے دہلی کی کئی ایجنسیوں کو لگایا تھا اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ نکوڑ علاقہ کے گاؤں مچھر ہیڈی کے رہنے والے وپل سینی نے ویب سائٹ میں نقب زنی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ملزمان نے ووٹر شناختی کارڈ تیار کرکے بڑی رقم کمائی ہے۔ اس کا علم ہوتے ہی سائبر تھانہ پولس نے گذشتہ رات ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ قائم کرلیا۔پولس کے مطابق ملزم وپل سینی نے گاؤں میں ہی اپنا دفتر بنایا ہوا ہے جہاں پر وہ پین کارڈ،آدھار کارڈ،ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کا کام کرتا تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم وپل سینی نے تفتیش میں بتایا کہ دہلی کا رہنے والا ارمان ملک اس کا ساتھی ہے جو مدھیہ پردیش کے ہرسا کا رہنے والا ہے۔کچھ روز قبل ارمان سے اس کی ملاقات ہوئی تھی اس نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ میں نقب زنی کرنے کا طریقہ بتایا تھا۔ پولس کی جانچ میں ارمان کے علاوہ تین نام اور سامنے آئے ہیں جو دہلی اور راجستھان کے رہنے والے ہیں۔

پولس نے وپل سینی کے بینک اکائونٹ سے رات میں ہی ایک بینک کو کھل واکر جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وپل سینی کے اکاؤنٹ میں 45لاکھ روپے جمع ہیں۔اس کے علاوہ وپل سینی کے دفتر میں ائیر کنڈیشنر بھی لگا ہے اور ساتھ ہی مکان تیار کرانے میں بھی اس نے کافی پیسا خرچ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دوسرے ملزم ارمان نے وپل سینی سے ہر ووٹر شناختی کارڈ پر 20سے30روپے دینے کی شرط رکھی تھی۔وپل سینی نے پولس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی اب تک 30000سے زائد ووٹر شناختی کارڈ تیار کرچکے ہیں۔ایسے میں مشتبہ افراد کے ووٹر شناختی کارڈ تیار کرانے کی بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔پولس اس پہلو پر بھی جانچ کررہی ہے۔پولس کے مطابق وپل سینی شاطر قسم کا نوجوان ہے اسے انٹر نیٹ اور ویب سائٹ کے تعلق سے بڑی معلومات ہے ۔

اس نے گنگوہ کے ایک تعلیمی ادارے سے بی سی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ملزم تقریباً گزشتہ چھ ماہ سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ووٹر شناختی کارڈ تیار کرنے کا کام کررہا تھا۔اس سلسلے میں سہارنپور کے ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف سائبر تھانہ میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولس ہر پہلوسے جانچ کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وپل سینی نکوڑ علاقہ میں اپنے کمپیوٹر کی دکان میں فرضی طور پر ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ تیار کئے تھے ۔ایس ایس پی کے مطابق سینی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ میں اسی پاسورڈ کے ذریعہ لاگ ان کرتا تھا جس کا استعمال الیکشن کمیشن کے افسران کرتے تھے ۔کمیشن کو کچھ گڑبڑی کا اندیشہ ہوا اور اس نے جانچ ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دی ۔ایجنسیوں کے جانچ کے دوران وپل سینی شک کے دائرے میں آیا اور انہوں نے سہارنپور پولس کو سینی کے سلسلے میں معلومات دی ۔

انہوں نے بتایا ایک شناختی کارڈ تیار کرنے کے عوض میں اسے 100سے 200سو روپئے ملتے تھے ۔انہوں نے بتایا ملزم کے دوسرے ساتھیوں کا پتا لگایا جارہا ہے۔ملزم کن کن افراد کے رابطہ میں رہا ہے اس کی بھی جانچ شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی وائب سائٹ کو ہیگ کرنے کا انکشاف ہونے کے بعد سہارنپور سے لے کر دہلی تک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔خفیہ ایجنسیاں نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

دی کوئنٹ کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے سہارنپور کے ایس پی ، سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیکنگ کیس میں گرفتار وپل سینی نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک اس نے دس ہزار سے زائد ووٹر کارڈ شائع ہیں اور وہ ہر کارڈ کے لیے 100 لیتے تھے۔

راجیش کمار کے مطابق ، ملزم پین کارڈ بنانے والا سروس فراہم کرنے والا ہے ، لیکن گزشتہ 2 ماہ سے وہ مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرکے غیر قانونی طور پر ووٹر کارڈ بناتا تھا۔پولیس نے اس پر آئی پی سی کی دفعہ 420 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 65,66,72,73,74کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN