اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

75 ویں یوم آزادیٔ ہنداور فراموش کئے گئے مسلم مجاہدین آزادی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
75 ویں یوم آزادیٔ ہنداور فراموش کئے گئے مسلم مجاہدین آزادی
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹر سیّد احمد قادری

ہندوستان پر زبردستی قابض ہونے والے اور ہندوستانیوں کو اپنا غلام بنانے والے انگریزوں کے خلاف جدو جہد اور دی گئی قربانیوں کومنصوبہ بند طور پر فراموش کرنے کی کوششیںکی جاری ہیں اور جنگ آزادی کی نئی تاریخ لکھی جارہی ہے۔نصاب سے ایسے جنگ آزادی کے رہنماؤں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ حالانکہ ملک کوانگریزوں کے ناپاک چنگل سے آزاد کرانے میںمسلمانوں کی جو ایثار اور قربانیاں رہی ہیں ،وہ ملک کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں ۔ایسی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششیں کامیاب ہونا مشکل ہے کہ یہ ساری تاریخ ملک اور بیرون ممالک کی لائبریریوں اور آرکائیو میں موجود ہیں ۔ہاں ملک کے نصاب سے ایسے جنگ آزادی کے رہنماؤں کو خارج کر ضرور معصوم بچوں کے معصوم ذہن کو ضرور پراگندہ کیا جا سکتا ہے۔

اس امر سےکوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ہے اور جاننے والے بھی بخوبی واقف ہیں کہ آزادیٔ ہند کے لئے ملک کے مسلمانوں نے کیسی کیسی قربانیاں دی ہیں۔ ہم اس بات سے بھی قطئی انکار نہیں کر سکتے کہ جنگ آزادی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اہل وطن کی بھی قربانیاں رہی ہیں ۔ لیکن جنگ آزادی کی بھرپور اور غیر متعصبانہ تحقیق کی جائے تو یہ بات پوری طرح عیاں ہو جائیگی کہ مسلمانوں کی قربانیاں ان کے مقابلے کہیں زیادہ رہی ہیں ۔ اس کی وجہ بہت واضح ہے کہ جس وقت ملک پر انگریزوں نے اپنا تسلط قائم کیا تھا ، اس وقت اس ملک میں مسلمانوں کی حکمرانی تھی جنھیں دھیرے دھیرے بے دست و پا کر انگریزوں نے ملک پر ناجائز اور ناپاک قبضہ جمایا تھا ۔اس لئے انگریزوں کی نگاہ میں یہاں کے مسلمان ہی ان کے لئے دشمن نمبر ایک تھے ۔ اسے یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ 1857 ء کا غدر جو باضا بطہ انگریزوں کے خلاف پہلی کھلم کھلا بغاوت تھی ۔گرچہ بظاہر یہ بغاوت ناکام ہوئی اور اس بغاوت کی پاداش میں اس وقت 106 مسلمانوں کو پھانسی دی گئی تھی، 29 مسلم مجاہد آزادی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن اس بغاوت سے یہ ضرور ہوا تھاکہ انگریز حکمرانوں کے ظلم وتشدد اور بے رحمانہ سلوک سے جو خوف غالب تھا ، وہ کسی حد تک دور ہوا تھا اورحکومت برطانیہ سے نجات کی کوششوں میں تیزی آتی گئی ۔ اس بغاوت کے بظاہر اثرات کے کم ہو جانے کے بعدجب دلی شہر کے شہریوں نے واپس آنا شروع کیا ، تو اس وقت ان شہریوں میں ہندوؤں کو واپس آنے کی پہلے اجازت دی گئی اور ان کے بعد مسلمانوں کو 18 اپریل 1858 ء کو اپنے شہر واپس آنے کا حکم دیا گیا تھا اور وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ اپنی جائداد کا 25 فی صد ٹیکس انگریز حکومت کو ادا کرنا ہوگا ۔ اس طرح کے کئی ایسے واقعات سامنے آئے ، جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ حکومت برطانیہ کی نگاہ میں سب سے بڑے اور سامنے کے دشمن بھارت کے مسلمان ہی تھے ۔ یہی وجہ تھی انگریزوں کے ہمیشہ خاص نشانہ بھارت کے مسلمان ہی رہے ۔ ان پر ظلم و زیادتی کی انتہا ہوتی رہی ۔انھیں کبھی توپ کے دہانے سے باندھ کر اڑایا گیا اور کبھی سینکڑوں کی تعداد میں علمأ اور مسلمان مجاہدین آزادی کو انگریزوںکے حکم عدولی پر پھانسی دی گئی تھی ۔

مسلم مجاہدین آزادی کے ایسے کارناموں سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں ۔ 1857 ء کے انقلاب کے بعد آزادی کے متوالوں کا یہ سلسلہ دراز ہوتا گیا اور 1921 ء میں احمدآباد کانفرنس میں یہ حسرت موہانی ہی تھے ، جنھوں نے ’’ مکمل آزادی‘‘ کی پہلی بار تجویز رکھی تھی، جسے شد و مد کے ساتھ موتی لعل نہرو، مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو نے 1929 ء میں آخر کار مان لیا تھا ۔ یہ حسرت موہانی ہی تھے، جنھوں نے 1940ء میں کانپورمیں مزدوروں کے ایک جلوس کی رہنمائی کرتے ہوئے پہلی بار ’’ انقلاب زندہ باد ‘‘ کا نعرہ دیا تھا ۔ آج ہم بڑے فخریہ انداز میںملک کے لئے سرفروشی کی بات کرتے ہیں اور ’’سرفروشی تمنّا اب ہمارے دل میں ہے ، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔۔۔۔‘‘ سنا سنا کر مجاہدین آزادی کے دلوں میں ملک کے لئے محبت اور سرشاری کا جزبہ جگانے کے لئے جھوم جھوم کر ایسے اشعار سنایا اور گایا کرتے تھے ۔ اس کے تخلیق کا ر بھی بسمل عظیم آبادی تھے اور آج بھی پورے ملک میں ہر وقت اپنے ملک سے اپنی محبت اور وابستگی کے جزبے کے اظہار کے لئے لوگوں کی زبان پر ’’ جئے ہند ‘‘ جیسے الفاظ آزاد ہند فوج سے تعلق رکھنے والے عابد حسین صفرانی کا ہی دیا ہوا ہے ۔

ملک کے لئے انگریزوں کے قہر و بربریت کا شکار ہونے والے ، ہنستے ہنستے دار پر چڑھنے والے ، جیل کی اندھیری کوٹھریوں کو آباد کرنے والے، اپنے جسم و دل پر زخموں کا پھول سجانے والے ایسے مسلمانوں سے تاریخ بھری پڑی ہے ۔ ایسے مجاہدین آزادی پر ایک اچٹتی سی بھی نظر ڈالیں ، تو ہمیں بے اختیار ٹیپوسلطان، حیدر علی خاں،عظیم اللہ خاں ،بدرالدین طیب جی،رحمت اللہ ایم سیانی، پیر علی، شیخ بھکاری ، شیخ محمد گلاب، بی اماں، شوکت علی، محمد علی، محمد علی جوہر،شیر علی، مولانا منصور انصاری،محمد اشفاق اللہ خاں،پروفیسر عبدالباری، سیف الدین کچلو،مولانا حفظ الرحمٰن ، محمد سلیمان انصاری، خالد سیف اللہ انصاری، شفیق الرحمٰن قدفوائی، حکیم اجمل خاں، حضرت محل۔ قاضی محمد حسین، مظہر الحق،مختار احمد انصاری، آصف علی،حاجی بیگم، مولانا عبد الرحیم صادقپوری، مولانا احمد اللہ صقادقپوری، دلاور خاں، سر سید سلطان احمد، محمد یونس،ڈاکٹر سید محمود، ابو محمد ابراہیم آروی، شاہ محمد زبیر، مغفور احمد اعجازی، مسٹر عبد اعزیز ، سر سید محمد فخرالدین، سر علی امام، کرنل محبوب احمد، پیر محمد یونس،وارث علی، مولانا ابولکلام آزاد، رفیع احمد قدوائی،مولوی محمد جعفر،مولانا برکت اللہ بھوپالی،، مولانا یحییٰ،عبیداللہ سندھی، عطااللہ شاہ بخاری،مولوی عبدالغنی ڈار

وغیرہ جیسےسینکڑوں ، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ایسے مسلم مجاہدین ٓزادی کے نام ہیں ، جنھوں نے نہ صرف 1857 ء کے غدرمیں بلکہ نمک ستیہ گرہ تحریک، ہندوستان چھوڑو تحریک، کاکوری کیس، قصہ خوانی بازار میں ، جلیان والا باغ کے خونی واقعہ،ناگپور جھنڈا تحریک وغیرہ میں اپنے ایثار و قربانیوں سے حب الوطنی کی ایسی مثالیں پیش کی ہیںکہ بعض حقیقت پسند اور سیکولرانگریز تاریخ داں بھی ان کے ایسے کارناموں اور ان کے ایثاار و قربانیوں کی تعریف کئے بغیر نہیں رہے۔ تاریخ کے اوراق ان سانحات کے گواہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ملک کے مسلم مجاہدین کی تفصیلات میں سے اگر میں ان کے متعلق دو دو جملے بھی لکھوں ، تو مجھے یقین ہے کہ کئی ہزار صفحات پر مشتمل ایک شاندار کتاب تیار ہو جائےگی، لیکن ایسا اہم تاریخی کام کوئی تن تنہا نہیں کر سکتا ۔ہاں ریاستی سطح پر یہ کام ہو سکتا ہے اور ہر ریاست کے ادیب اور دانشور خا ص طور پر تحقیق اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے اپنی اپنی ریاست کی تاریخ اور اس میں بطور خاص مسلمانوں کے رول پر مبنی کتابوں کو شائع کر اپنی شاندار اور سنہری تاریخ کو کسی حد تک محفوظ کر سکتے ہیں ۔

ان دنوںاپنے ملک میں جس طرح کا متعصبانہ رویہ مسلمانوں کے تئیں اپنایا گیا ہے اورمسلمانوں کی شاندار تاریخ کو منصوبہ بند اور منظم طریقے سے مسخ کر نئی تاریخ لکھنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور اس کے لئے جیسے جیسے متعصب تاریخ دانوں کے نام سامنے آ رہے ہیں ، وہ ظاہر ہے ملک کی حقائق پر مبنی شاندار تاریخ کو مسخ کر اپنے زعفرانی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے، ایسی تاریخ مرتب کر رہے ہیں ، جو ہر حال میں ’’مسلم مکت‘‘ تاریخ ہوگی ۔ فرقہ پرستوں کی جانب سے ایسی کوششیں پہلے بھی ہوئی ہیں ، لیکن ایسا کرنے میں انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی تھی ، اس لئے کہ اس وقت سیکولرزم کے عناصر تاریخ دانوںاور دانشوروں میں موجود تھے اورکمیونلزم عام ہوئی تھی اور نہ ہی اسے سرکاری سرپرستی حاصل تھی ۔ لیکن اب وقت اور حالات کمیونلزم کے موافق ہیں۔ اس لئے ایسے لوگ اب اپنے زعفرانی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کسی حد تک کامیاب ہورہے ہیں ۔ المیہ یہ ہے کہ اس وقت ایسے عرفان حبیب، رام شرن شرما،وشمبھر ناتھ پانڈے، بپن چندرا،رومیلا تھاپڑ،دیوجیندر نرائن جھا،رام چندرگوہا، برون ڈے،اے جی نورانی، اورستیش چندرا وغیرہ جیسے سیکولر اور دانشورانہ شان و صلاحیتوں کے تاریخ داں جو ان متعصب تاریخ کو کالعدم قرار دے سکتے تھے ،ان میں سے کچھ گزر گئے جو چند بچے ہیں ، وہ موجودہ حکومت کی سینہ زوری کو دیکھ کر خوف و ہراس میں ڈوبے، خاموش بیٹھ گئے ہیں، کہ ان کے سامنے کلبرگی، دابھولکر ،پنسارے اور گوری لنکیش وغیرہ کا حشر سامنے ہے ۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاستی پیمانے پر تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے مصنفین اپنی اپنی ریاستوں کی پوری تاریخ تحقیقی حوالوں کے ساتھ لکھیں اور شائع کرائیں ۔ یہ نہایت ضروری ہے ۔ اس وقت اگر ہم نے ان تاریخی فرائض اور ذمّہ داریوںسے کوتاہی کی تو یقین جانیں کہ ’’ہماری داستان تک نہ ہوگی تاریخ ہندمیں ‘‘ ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN