اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان دراصل حضرت شیخ الہند کی تحریک سے متاثر ہیں: مولانا ارشد مدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
طالبان دراصل حضرت شیخ الہند کی تحریک سے متاثر ہیں: مولانا ارشد مدنی
323
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:(سمیر چودھری)

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کا افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بڑا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان در اصل حضرت شیخ الہند کی تحریک سے متاثر ہیں۔مولانا سید ارشد مدنی نے دیوبند میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل بتائے گا کہ طالبان کا طریقہ کار اور راستہ ٹھیک ہے یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر طالبان افغانستان میں حکومت بنانے کے بعد تمام لوگوں کے ساتھ منصفانہ اور مساوی سلوک کریں گے تو پوری دنیا ان کی تعریف کرے گی اور پھر ہم بھی ان کے ساتھ ہیں لیکن اگر وہاں طالبان کی طرف سے ناانصافی اور زیادتی کی جائیگی، تو کوئی بھی ان کی حمایت نہیں کرے گا۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو چلانے کے لیے دو چیزیں بنیادی ہیں ، ایک مفاہمت اور محبت اور دوسرے ملک میں رہنے والی اکثریت اور اقلیت کے ساتھ مساوی سلوک کرنا۔ اگر وہ ملک میں محبت اور امن قائم کرتے ہیں نیز سب کے ساتھ ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں۔ان کی حکومت میں اگر لوگ اپنی عزت ، جان و مال اور ہر چیز محفوظ سمجھتے ہیں ، پھر ایسی حکومتیں کامیاب ہوتی ہیں اور پوری دنیا کامیاب حکومتوں کی تعریف کرتی ہے ، مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم طالبان کے لیے اچھی رائے رکھتے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ کسی کے بارے میں ہماری کوئی رائے نہیں ہے، لیکن مستقبل فیصلہ کرے گا کہ دنیا ان کے بارے میں کیا سوچتی ہے ، وہ اپنی حکومت میں تحفظ ، تعلیم ، صحت اور خواتین کی عزت کیسے کرتے ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان کو دیوبند سے جوڑنے کا طریقہ غلط ہے کیونکہ طالبان دراصل حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی کی تحریک سے متاثر ہیں ، جنہوں نے ہندوستان کی آزادی میں ریشمی رومال تحریک چلائی تھی ، حضرت شیخ الہند کی تحریک ملک کی آزادی کے لیے افغانستان تک پہنچی تھی جہاں ایک بڑا دھڑا اس میں شامل ہوا تھا ، لیکن شیخ الہند کی تحریک نامکمل رہنے سبب وہاں کے لوگوں نے شیخ الہند کی اس تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔ جیسے ہم نے ہندوستان میں انگریزوں کو برداشت نہیں کیا اور ہمارے بزرگوں نے اس کے لیے بڑی لڑائی لڑی ہے ، اسی طرح طالبان بھی اپنے ملک میں کسی غیر کی طاقت کو برداشت نہیں کرتے اور اس کے لیے وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے تھے۔مولانا نے کہا کہ یہ لوگ شیخ الہند جو دراصل دیوبند کے رہنے والے تھے اور انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے بڑی جنگ لڑی ہے ، یہ لوگ ان کی تحریک سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اب شیخ الہند کی تحریک چلانے والے حقیقی لوگ افغانستان میں نہیں ہیں ، لیکن جن لوگوں نے انہیں تعلیم دی اور ان کی تحریک کو زندہ کیا وہ ان میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے کو دارالعلوم دیوبند سے جوڑنا درست نہیں ہے کیونکہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا کے سامنے ایک کھلی کتاب ہے اور یہ پوری دنیا میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ، ہم دارالعلوم دیوبند میں میں کیا پڑھاتے ہیں یہ سب جانتے ہیں اور اس میں حکومت کے لوگ بھی آکر کر دیکھتے ہیں،سب کو پتہ ہے کہ ہمارا سبق کیا ہوتا ہے ہم صرف امن و شانتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اس کے بعد بھی کوئی اگر آنا چاہے کبھی بھی آ سکتا ہے دارالعلوم دیوبند کے دروازے سبھی کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان سے متعلق بھارت حکومت کا نقطہ نظر اور خارجہ پالیسی کیا ہے اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، کیونکہ حکومت کو اس سیاسی اور حکومتی معاملے کا فیصلہ خود کرنا ہے ، لیکن ہم ایک بات کو ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ کہیں گے کہ طالبان کا اس کامستقبل فیصلہ کرے گا ، اگر طالبان سب کے ساتھ مساوی سلوک کریں گے اور ان کے ساتھ یکساں سلوک کریںگے تو پوری دنیا ان کی تعریف کرے گی جس میں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN