اردو
हिन्दी
مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فلسطین کی حمایت میں جنتر منتر پر سروں کا سیلاب، غزہ سے اظہار یکجہتی،حکومت ہند سے موثر اقدام کا مطالبہ

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
671
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:( آر کے بیورو) دہلی  کے احتجاجی مقام جنتر منتر پر  غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کے وحشیانہ اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کے لیے انسانی سروں کا سیلاب اُمڈ آیا دہلی اور قرب و جوار سے ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی  ۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فاقہ کشی اور بھکمری  پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ غزہ پر اسرائیلی فوجی یا سیاسی کنٹرول قائم کرنے کی کوئی بھی کوشش محصور علاقے میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دے گی۔ مظاہرین نے مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی تقریروں کو  بغور سنا اور درمیان میں فلسطینی عوام کے حق میں پرجوش  نعرے لگائے


اس احتجاج میں بڑی تعداد میں عام شہریوں، طلباء، سماجی ، مذہبی، سیاسی رہنماؤں اور معروف سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت دہلی و اطراف کی ریاستوں سے  مختلف مذاہب، طبقات ، سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد کی بڑے پیمانے پر شرکت نے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی صرف مسلم سماج تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ  بھارت میں امن اور انصاف سے محبت کرنے والے تمام لوگ فلسطین کے سا تھ کھڑے ہیں اور کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر مقررین نے اسرائیل کے وحشیانہ رویے کی شدید مذمت کی اورفلسطینیوں کے خلاف اس کے جارحانہ اقدامات کو نسل کشی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک تقریبا ایک لاکھ فلسطینی ، جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے گھروں، اسپتالوں ، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔  مظاہرین نے غزہ میں بھوک کی بڑھتی ہوئی صورت حال اور صحت و صفائی کے تمام وسائل کے تقریبا مکمل طور پر تباہ ہونے کی رپورٹوں کو بھی اجاگر کیا اور خبردار کیا کہ غزہ میں شدید قحط کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔ مظاہرین نے فلسطین کے حوالے سے ملک کی نمایاں مسلم تنظیموں، سول سوسائٹی اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیے گئے مندرجہ ذیل مطالبات کی پُر زور تائید کی :
(1) بین الاقوامی برادری اور عالمی طاقتیں فیصلہ کن اقدام کریں اور فوری جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔
(2) فوری طور پر امدادی راہداریوں کو کھولا جائے تاکہ خوراک، پانی، ایندھن اور طبی امداد غزہ پہنچائی جا سکے۔
(3) بین الاقوامی برادری اور حکومتِ ہند کھل کر اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور اس کے ساتھ تمام فوجی اور اسٹریٹجک تعلقات معطل کرے۔
(4) عالمی طاقتیں اور حکومتِ ہند بین الاقوامی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کریں اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے مکمل خاتمے اور ایک خودمختار آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کریں۔
(5) ہمارا ملک بھارت ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے لہٰذا اسے مظلوموں کی حمایت کے اپنے دیرنہ موقف پر قائم رہنا چاہئے اور غزہ پر غیر قانونی اسرائیلی قبضے کے عزائم کے خاتمے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔
(6) ملک بھر کی سول سوسائٹیز اور سماجی اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام میں فلسطین کے حق میں بیداری مہم چلائیں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے عوام کی ذہن سازی کریں اور پُر امن احتجاجی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ احتجاج کے دوران مسلم اکثریتی ممالک سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل اور امریکہ پر فلسطین میں خونریزی کے خاتمے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا بھرپور استعمال کرے۔
اس اسرائیل مخالف احتجاج سے خطاب کرنے والوں میں
سید سعادت اللہ حسینی ، امیر جماعت اسلامی ہند ، مولانا حکیم الدین قاسمی،جنرل سیکریٹری، جمیعت العلماء ہند، پروفیسر اپوروا نند، دہلی یونیورسٹی ، پروفیسر وی کے ترپاٹھی، محمد ادیب ، سابق ممبر پارلیمنٹ ـ ایڈوکیٹ لارا جیسنگ، سینئر وکیل، بمبئی ہائی کورٹ، نشا سدھو، جنرل سیکریٹری، نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن (NFIW)، ضیاء الدین صدیقی، امیر، وحدتِ اسلامی، جناب رئیس الدین، قومی صدر، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا (WPI)، مفتی عبدالرزاق، جنرل سکریٹری جمعیت العلماء،  صوبہ دہلی، عبدالحفیظ، صدر، ایس آئی او  (SIO)، شیخ نظام الدین، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری، ملی کونسل اور  ملک معتصم خان،نائب امیر، جماعت اسلامی ہند وغیرہ قابل ذکر ہیں ندیم خان سکریٹری اے پی سی آر APCR نے پروگرام کی نظامت کی
‎

ٹیگ: Jantar mantarPalestinePalestine protestprotest on jantar mantar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

15 مارچ
Iran Policy Regional Shift News
خبریں

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

15 مارچ
Bab al-Mandeb Closure Threat News
خبریں

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

15 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

مارچ 15, 2026
Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN