اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ابوعاصم کے بیان کہیں مغربی یوپی میں اکھلیش کا کھیل نہ بگاڑ دیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ابوعاصم کے بیان کہیں مغربی یوپی میں اکھلیش کا کھیل نہ بگاڑ دیں
169
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوتنکا- تنکا جوڑ کر 2022 کے انتخابات میں اقتدار کے تخت پر بیٹھنا چاہتے ہیں ۔ کسان آندولن نے مظفر نگر دنگے سے مسلم اور جاٹ کے درمیان بڑھی دوری کو کافی حد تک قریب کرنے کاکام کیا ۔ وہیں ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے ایک بیان سے مغربی یوپی کی سیاست گرم ہوگئی ہے ۔ جاٹ -مسلم فارمولیشن سیاسی زمین پر اترنے سے پہلے ہی اعظمی کے بیان کو لے کر جاٹ ناراض ہو گئے ہیں۔ جس سے بی جے پی نے کھاد پانی دینا شروع کردیا ہے ۔ ایسے میں اعظمی کا بیان اکھلیش کے لیے چیلنج نہ بن جائے؟

اکھلیش یادو نے مغربی یوپی میں جاٹ اور مسلم ووٹوں کو لبھانے کے لیے آر ایل ڈی چیف جینت چودھری کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ۔ پنچایت انتخاب میں یہ اتحاد ہٹ بھی رہا ہے ۔ وہیں اسدالدین اویسی کی یوپی میں بڑھتی سرگرمی اور کانگریس کی مسلم ووٹوں پر نظر کو دیکھتے ہوئے ایس پی نے ابو عاصم اعظمی کو مسلمانوں کو لبھانے کا ذمہ سونپا ہے ۔

ابو عاصم اعظمی کانگریس سے لے کر اویسی تک پر حملہ آور ہیں، اس سلسلے میںانہوں نے مظفر نگر فساد کے زخم کو بھی ہرا کردیا ہے ۔ اعظمی نے ایک انٹرویو میں کہا :’’ مظفر نگر کے فسادات کے وقت مغربی یوپی کے لوگ ہمارے (سماج وادی پارٹی) ساتھ نہیں آئے اور بی جے پی کے ساتھ گئے، لیکن بعد میں جاٹ سماج کے لوگوں نے اسٹیج پر ایک مولانا کا پیر چھو کر معافی مانگی اور کہاکہ ہم سے غلطی ہوگئی۔‘‘

بتادیں کہ دہلی بارڈر پر جنوری کے مہینے میں راکیش ٹکٹ کی آنکھوں سے آنسو نکلےتھے ، جس کے بعد مغربی یوپی کی سیاست گرم ہوگئی تھی۔ مظفر نگر کے گورنمنٹ انٹرکالج کے میدان میں ہوئی مہا پنچایت ، جس میں چودھری نے غلام محمد جولا کے پیر چھوئے تھے، اس واقعہ کو ابو عاصم اعظمی نے جاٹ برادری کے ذریعہ مسلم سے معافی مانگنے سے جوڑ دیا۔

اعظمی کا یہ بیان ایس پیکے لیے گلے کی پھانس بن گیاہے ، کیونکہ اسے لے کر جاٹ برادری میں شدید ناراضگی ہے، بی جے پی کے پردیش صدر سوتنتر دیو سنگھ سے لے کر مرکزی وزیر سنجے بالیان تک خود کو جاٹ برادری کا ہمدرد بتاتے ہوئے ایس پی کے خلاف مورچہ کھول دیاہے۔ اتنا ہی نہیں بالیان کھاپ کے چودھری اور بھارتیہ کسان یونین صدر چودھری نریش ٹکیت نے ابو عاصم اعظمی کو اڑے ہاتھ لیتے ہوئے چپ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان نے ایس پی رہنما کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اعظمی نے یہ کہہ کر کہ جاٹ برادری کے لوگوں نے مولانا کے پیر پکڑ کر معافی مانگی ہے،یہ پورے جاٹ سماج کی توہین ہے۔ مغربی اترپردیش کے باوقار لوگ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ فسادات میں ہزاروں بے قصور لوگوں کو جیل بھیجنے والے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو معافی مانگی چاہئے۔ اعظمی ممبئی میں ہی رہیں، مغربی یوپی میں آنے کی کوشش نہ کریں۔

وہیں نریش ٹکیت نے کہاکہ آر ایل ڈی کے قومی صدر جینت چودھری کا غلام محمد جولا کے پیر چھونے سے اداب و احترام کاپتہ چلتا ہے ۔ ابواعظمی کو یہاں کی تہذیب کا علم نہیں ہے ، اس لئے انہیں چپ رہنا چاہئے۔ جاٹ کے لغت میں معافی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ جاٹ معافی مانگے گا یہ بات نہیں دماغ سے نکال دینی چاہئے۔ فرقہ وارانہ فساد کے دوران ہندو یا مسلمان کے ساتھ جو ہوا وہ سب اب ختم ہوگیا ہے ، اور اب اسے سیاسی حیثیت سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غلام محمد جولا ،چودھری چرن سنگھ ، چودھری مہندر سنگھ ٹکیت اور چودھری اجیت سنگھ کے ہم عصر لیڈر ہیں۔ پیر چھونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی جاٹ سماج کی طرف سے کسی طرح کی معافی مانگ رہاہے ۔ بڑے کے پیر چھونا احترام کی علامت ہے ۔ اس میں معافی مانگنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔ ہم بھی اسی منچ پر تھے۔ ابو اعظمی کو اس طرح کا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

بتادیں کہ اترپردیش میں جاٹ برادری کی آبادی تقریباً 4 فیصد ہے ، جبکہ مغربی یوپی میں 17 فیصد کے قریب ہے۔ وہیں مسلم آبادی یوپی میں بھلے ہی 20 فیصد ہے، لیکن مغربی یوپی میں تقریباً 53 سے 50 فیصد تک ہے، اس طرح سے جاٹ اور مسلم برادری سہارنپور، میرٹھ، بجنور، امروہہ، مظفر نگر ، باغپت اور علی گڑھ -مراد آباد ڈویزن سمیت تقریباً 100 اسمبلی سیٹوں پر فیصلہ کن رول ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ دنوں مل کر دیگر سیٹوں پر دوسرے کو جتنانے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ چودھری چرن سنگھ جاٹ اور مسلم فارمولیشن کے سہارے کافی عرصہ تک سیاست کرتے رہے اور یوپی کے سی ایم سے لے کر ملک کے وزیر اعظم تک بنے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع
خبریں

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

20 جون
NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN