اردو
हिन्दी
جون 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد بولے راہل ،’ پیگاسس پر سمجھوتہ نہیں ، پارلیمنٹ میں ہو بحث ‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد بولے راہل ،’ پیگاسس پر سمجھوتہ نہیں ، پارلیمنٹ میں ہو بحث ‘
123
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

پیگاسس جاسوسی معاملہ کے تعلق سے حزب اختلاف مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ آور ہے اور اس کی وجہ سے اب تک پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی کارروائی بھی تعطل کا شکار ہے۔ پارلیمنٹ میں بدھ کی صبح مانسون اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔

حزب اختلاف کے اجلاس کے دوران کانگریس لیڈرا راہل گاندھی بھی موجود رہے، جس میں اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو گھیرنے کے حوالہ سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور تمام جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانگریس کے علاوہ شیوسینا، سی پی آئی، سی پی ایم، راشٹریہ جنتا دل، عام آدمی پارٹی اور تمل ناڈو کے ڈی ایم کے رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

حزب اختلاف کی 14 جماعتوں کے اس اجلاس کے دوران کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ ایوان کی کاررائی چلے اور پیگاسس معاملے پر بحث کرائی جائے۔ پیگاسس معاملہ کی تفتیش متعدد ممالک میں کی جا رہی ہے، تو پھر بی جے پی اپنے ملک میں اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرا رہی؟ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو اس کی تحقیقات کرانا چاہئے۔‘‘

پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈران کی میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ’’ہم مہنگائی، پیگاسس اور کسانوں کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان مسائل پر ایوان میں بحث کی جائے۔‘‘ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر کئی اپوزیشن رہنماؤں نے پیگاسس جاسوسی کے معاملے پر بدھ کے روز لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس بھی پیش کیا گیا۔

راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے 14 جماعتوں کے لیڈران کے اجلاس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پوری اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا انتہائی عاجزانہ ہے۔ اجلاس میں حاضر ہر شخص میں حیرت انگیز تجربہ، دانشمندی اور بصیرت موجود ہے۔‘‘

حزب اختلاف کے اس اجلاس میں آئی این سی، ڈی ایم کے، این سی پی، شیو سینا، آر جے ڈی، سماجوادی پارٹی، سی پی آئی ایم، نیشنل کانفرنس، عام آدمی پارٹی، انڈین یونین مسلم لیگ، آر ایس پی، کے سی ایم اور وی سی، کل 14 جماعتوں نے شرکت کی۔

اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت صرف اور صرف جملوں کے ذریعے کام کر رہی ہے، جبکہ زمین پر کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہزاروں افراد کی جان آکسیجن کی کمی کے سبب چلی گئی، حکومت کی طرف سے بیان آتا ہے کہ آکسیجن کی کمی سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ ٹی وی پر نظر آنے والی تصویریں اور ٹوئٹر کیا سب جھوٹے ہیں؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

22 جون
ری نیٹ سالور گینگ
خبریں

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

22 جون
جے ڈی وینس نے اپنے دو "پسندیدہ" جنوبی ایشیائی شخصیات کے نام بتا دیے
خبریں

جے ڈی وینس نے بتائے اپنے پسندیدہ بھارتی اور پاکستانی افراد، ایک نام نے سب کو چونکا دیا!

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

ری نیٹ سالور گینگ

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

جے ڈی وینس نے اپنے دو "پسندیدہ" جنوبی ایشیائی شخصیات کے نام بتا دیے

جے ڈی وینس نے بتائے اپنے پسندیدہ بھارتی اور پاکستانی افراد، ایک نام نے سب کو چونکا دیا!

ایران امریکا مذاکرات US Iran Talks

"جب واپس جائیں تو ہمارے پاس دنیا میں…”، ایران-امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا اظہارِ امید

جون 21, 2026
ایران امریکا مذاکرات US Iran Talks

"جب واپس جائیں تو ہمارے پاس دنیا میں…”، ایران-امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا اظہارِ امید

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

بھارت تیواری انکاؤنٹر

کون تھا بھارت تیواری؟ جس کے انکاؤنٹر پر بہار کی سیاست میں مچا ہے ہنگامہ

جون 22, 2026
ری نیٹ سالور گینگ

ری-نیٹ امتحان میں سالور گینگ کا بڑا کھیل بے نقاب، 9 نقلی امیدواروں سمیت 30 گرفتار

جون 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN