اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

احمد الشرع: ایک ‘جہادی’ سے وائٹ ہاؤس کے معزز مہمان بننے تک کا سفر

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Ahmad Al-Shar’a White House Visit
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جائزہ:امتیاز احمد
شام کے صدر احمد الشرع پیر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کرنے والے شام کے پہلے رہنما ہوں گے۔ یہ ایک سابق جہادی کے لیے اس کے عروج کی انتہا ہے۔ تاہم اصل سوال یہ ہے کہ امریکہ شام سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟
الشرع، جن کی قیادت میں باغی افواج نے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے سے حکمران بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا تھا، اس تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
رواں ماہ کے شروع میں شام کے لیے امریکی نمائندے ٹام بیرک نے کہا تھا، ”امید ہے کہ وہ داعش کے خلاف امریکی قیادت والے عالمی اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے کا معاہدہ کریں گے۔‘‘
امریکی فوجی اڈے کے قیام کا ارادہ
ایک شامی سفارتی ذریعے بے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ”امریکہ دمشق کے قریب ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کے لیے رابطہ کاری کے ساتھ ساتھ شام اور اسرائیل کے درمیان پیش رفت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔‘‘پیر کے روز دورے سے قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو الشرع پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں الشرع کو اب تک ہر غیر ملکی سفر کے لیے اقوام متحدہ سے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا تھا۔مئی میں شام کے اس عبوری رہنما نے صدر ٹرمپ سے پہلی بار ریاض میں ملاقات کی تھی، جب امریکی صدر علاقائی دورے پر تھے۔ قبل ازیں القاعدہ سے وابستہ الشرع کی جماعت ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کو واشنگٹن نے جولائی میں دہشت گرد تنظیموں کی اپنی فہرست سے نکال دیا تھا۔اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شام کے نئے رہنما اپنے پرتشدد ماضی سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے ایک اعتدال پسند چہرہ پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک ایسا چہرہ، جو عام شامیوں اور غیر ملکی طاقتوں کو زیادہ قابل قبول ہو۔
‘الشرع اب دہشت گرد نہیں رہے‘
مؤرخ سامی مباید نے بتایا کہ الشرع کا دورہ واشنگٹن ”جدید شامی تاریخ میں کسی شامی صدر کا وائٹ ہاؤس کا پہلا دورہ ہو گا۔‘‘ مجموعی طور پر یہ الشرع کا امریکہ کا دوسرا دورہ بھی ہو گا، جبکہ ستمبر میں انہوں نے دہائیوں بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے پہلے شامی صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
نیو لائنز انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجی اینڈ پالیسی کے تجزیہ کار نِک ہیرس کہتے ہیں، ”الشرع کا وائٹ ہاؤس کا دورہ مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے ایک نئے باب کا اعلان ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ”ٹرمپ انہیں وائٹ ہاؤس لا رہے ہیں تاکہ بڑا بیان دیں کہ الشرع اب دہشت گرد نہیں رہے۔‘‘ وہ بتاتے ہیں، ”ٹرمپ کی ٹیم الشرع کو ایک عملی اور اہم بات یہ ہے کہ ایک لچکدار رہنما سمجھتی ہے، جو امریکی اور سعودی رہنمائی میں آنے والی دہائیوں تک شام کو علاقائی قلعہ بنائے رکھے گا۔‘‘الشرع کی جانب سے شام کے لیے فنڈز کی تلاش متوقع ہے۔ ہیرس کہتے ہیں، ”الشرع ٹرمپ کی توثیق چاہتے ہیں تاکہ اربوں ڈالر ملنے کے راستے کھل جائیں۔ شام میں بحالی کے عمل کا آغاز ہو اور ان کا ملک پر کنٹرول غیر معینہ مدت تک مستحکم ہو۔‘‘13 سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کے نئے اسلامی حکام کے سامنے تعمیر نو سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ورلڈ بینک نے اکتوبر میں شام کی تعمیر نو کی لاگت کا ”محتاط تخمینہ 216 ارب ڈالر‘‘ لگایا تھا۔
‘اسرائیلی اثر و رسوخ‘
شامی سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امریکہ ”دمشق کے قریب واقع المزہ فوجی ہوائی اڈے پر اپنی موجودگی قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ شام و اسرائیل کے درمیان پیش رفت پر نظر رکھی جائے۔‘‘
ایک دوسرے شامی سفارتی ذریعے نے کہا کہ شام کی جہادی مخالف اتحاد میں شمولیت کا سوال ”وائٹ ہاؤس ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست‘‘ ہو گا۔
ابھی تک شام میں تعینات امریکی فوج کی اکثریت شمال مشرق میں کرد افواج کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود ہے۔ کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے شام میں داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں 2019ء میں داعش کو علاقائی شکست ہوئی۔
ٹرمپ اور الشرع اسد کی معزولی کے بعد شروع ہونے والے شام اور اسرائیل کے براہ راست مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دونوں ملک تکنیکی طور پر اب بھی جنگ کی حالت میں ہیں۔ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام دیگر عرب ممالک کی طرح ابراہیمی معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ ستمبر میں الشرع نے اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے سکیورٹی معاہدے کی امید ظاہر کی تھی مگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امکان کو کم اہمیت دی تھی۔ہیرس کے بقول، ”ٹرمپ کا شام کے لیے وژن، اس ملک کے ایک اسٹریٹیجک حصے پر اسرائیلی اثر و رسوخ کو آنے والے برسوں تک یقینی بناتا ہے۔‘‘(ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN