اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی جوانوں کے ہاتھوں سیکڑوں تارکین وطن مارے گئے ایمنیسٹی کی رپورٹ ،سعودی حکومت کی تردید

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
231
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ میں سعودی عرب کے سرحدی محافظوں پر یمن کے ساتھ سرحد پر تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد، جن میں اکثریت اُن ایتھوپیائی باشندوں کی ہے جو جنگ زدہ یمن کی سرحد عبور کر کے سعودی عرب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
تارکین وطن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے اعضا گولیاں لگنے سے شدید متاثر ہوئے جبکہ انھوں نے راستوں پر بہت سے تارکین وطن کی گولیوں سے چھلنی لاشیں دیکھی ہیں۔
سعودی عرب اس سے قبل اس نوعیت کے منظم قتل کے الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے ’دے فائرڈ آن اس لائیک رین‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ شائع کی ہے۔ یہ رپورٹ تارکین وطن کی جانب سے ملنے والی شہادتوں پر مشتمل ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ یمن کی سرحد پر سعودی پولیس اور فوجیوں نے ان پر گولیاں برسائیں اور کئی بار دھماکہ خیز ہتھیاروں سے انھیں نشانہ بنایا۔
بی بی سی نے کئی تارکین وطن سے الگ الگ رابطہ کیا جس میں انھوں نے رات کے اوقات میں سرحد عبور کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کے مطابق بڑے گروپس کی شکل میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران یہ تارکین وطن فائرنگ کی زد میں آئے۔ ان گروپس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
یہ افراد تیل کی دولت سے مالا مال مملکت سعودی عرب میں کام کی تلاش میں سرکرداں تھے
اور یمن میں تارکین وطن کے اہم راستے ایسے لوگوں کی قبروں سے بھرے پڑے ہیں جو راستے میں ہی مر گئے ہیں۔
دو سال قبل دارالحکومت صنعا میں ایک حراستی مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ یمن کا درالحکومت ملک کے حوثی باغیوں کے زیر انتظام ہے اور وہ شمالی یمن کے بیشتر حصے پر قابض ہیں۔
لیکن ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ میں بیان کردہ زیادتیاں پیمانے اور نوعیت میں مختلف ہیں۔
رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نادیہ ہارڈمین نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے جو دستاویز تیار کی ہے وہ بنیادی طور پر اجتماعی قتل کی وارداتیں ہیں . سعودی حکومت نے کہا کہ اس نے الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے لیکن اقوام متحدہ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا کہ یہ قتل منظم یا بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں۔
حکومت نے جواب دیا کہ ’فراہم کردہ محدود معلومات کی بنیاد پر مملکت کے اندر حکام کو الزامات کی تصدیق یا توثیق کے لیے کوئی معلومات یا شواہد نہیں مل سکے۔‘
لیکن پچھلے مہینے ایک عالمی تحقیقی نیٹ ورک ’مکسڈ مائیگریشن سینٹر‘ نے زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ انٹرویوز کی بنیاد پر سرحد کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں کے مزید الزامات شائع کیے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN