نئی دہلی :(پریس ریلیز)
آج اینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول میںمرزامحمود بیگ ایوارڈ کے عنوان سے انٹرااسکول تعلیمی وثقافتی مقابلے کاانعقاد ہوا۔جس میں سینئر اورجونیئرزمرے کے طالب علم کثیرتعدادمیںشریک ہوئے۔پرنسپل محمد وسیم احمد نے طالب علموںکے ذوق وشوق کوان کے مستقبل کے لئے خوش آئند قراردیا۔پروگرام کی نظامت کنوینر محمدعمران نے کی۔بطور جج سابق استاد عارف عثمانی ،محمد طیب اور اردوکے استادآفتاب احمد نے اپنی خدمات دیں۔ پرویز احمد،نورالدین،محمدعمران ،شباب حیدر،پرویزاحمدخاں،ڈاکٹرکلیم الدین، پرویزبرقی ، آفتاب عالم ودیگر تمام اساتذہ نے پروگرام کوکامیاب بنانے میںاپنابھرپور تعاون پیش کیااور شروع سے آخر تک موجود رہے ۔
واضح رہے کہ جونیئر زمرے کے نعت خوانی کے مقابلے میںمزمل علی کواول،عبداللہ کودوم،ماہین کوسوم اورزینب فاطمہ کوحوصلہ افزائی کاانعام ملا۔جونیئر زمرے کے تقریری مقابلے میںصالحہ پروین کو اول اورامان اللہ کودوم انعام ملا۔سینئرزمرے کے تقریری مقابلے میںمحمد طالب اول،حماداحمد دوم اورفبیہاخورشیدکوسوم پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ سندس وصی کوحوصلہ افزائی کاانعام ملا۔غزل سرائی کے سینئرزمرے کے مقابلے میںمحمد فیض کو اول،امان علی اورعبدالمالک کومشترکہ طورپر دوم انعام ملا جبکہ محمدطالب کو سوم انعام حاصل ہوا۔اس مقابلے میںمحمدحماد کوحوصلہ افزائی کے انعام کامستحق قرار دیاگیا۔
کوئز کے مقابلے میں شاہین حسن سیفی،ریاض الدین اورمحمد طائف کی ٹیم کو اول،محمد شادمان،محمد عاقب اورعرفات کی ٹیم کودوم اورمحمد حماد،شیبان وریانکی ٹیم کوسوم انعام پراپناقبضہ جمانے کاموقع ملا۔اسی مقابلے میںسندس وصی،لطیف اورمحمدارمان کی ٹیم کوحوصلہ افزائی کاانعام ملا۔ سب سے زیادہ جواب دینے پرشاہین حسن سیفی کوانفرادی انعام ملا۔جبکہ سامعین کی جانب سے جواب دینے پر لاریب انصاری بھی حوصلہ افزائی کی انعام کے مستحق قرارپائے۔
واضح رہے کہ ِ’اینگلوعربک اسکول:ماضی کے جھروکے سے‘کے عنوان استاد محمد عمران کا لکھاڈرامہ زین العابدین،حذیفہ احمد،شادمان،حماد،سعد قریشی،وسیم،عمران،دانیال خان، ابراہیم، عاقب، لطیف، طالب، عادل، فائق، آفتاب، انسب اورامان اللہ نے اپنی بہترین اداکاریکے ساتھ اسٹیج کیا اورمرزامحمود بیگ میوریل ایوارڈ پراپناقبضہ جمایا۔ پینٹنگ کے جونیئرزمرے کے مقابلے میںشیمااول،شفاخاتون دوم اورماہین کوسوم پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ میمونہ کوحوصلہ افزائی کاانعام ملا۔پینٹنگکے سینئرزمرے میںثنا اول،فلک زہرازیدی دوم اور محمد عمر سوم انعام کے حقدار قرارپائے۔اس مقابلے میںمحمد حارث کو حوصلہ افزائی کاانعام حاصل ہوا۔اسکول کی قوالی کی ٹیم نے بہترین قوالی پیش کی اورپروگرام کوایک نئی رونق بخشی۔پروگرام کے آخرمیںسابق استاد عارف عثمانی اور محمد طیب نے اپنی جذباتی وپرکشش تقریر کی جبکہ پرنسپل محمدوسیم احمد نے مقابلے میں کامیاب طالب علموں کے ساتھ ہی تمام شریک طلبہ کومبارکباد دی اور پروگرام کی کامیابی پر خوشی کااظہارکیا۔