بھارت نے پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔بھارت نے پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر پابندی عائد کر دی ہے
بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے کی طرف سے جاری کیے گئے ایک علامیے میں کہا گیا، پاکستان سے درآمد ہونے والی اور پاکستان کے راستے آنے والی اشیاء پر ”یہ پابندی قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر عائد کی گئی ہے۔‘‘گزشتہ ہفتے کشمیر کے علاقے پہلگام میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پیش رفت کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔