اردو
हिन्दी
جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

20 سالوں میں پہلی بار کسی مرکزی وزیر کی گرفتاری، ’ٹھاکرے کو تھپڑ ‘ والے بیان کے لیے نارائن رانے گرفتار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
20 سالوں میں پہلی بار کسی مرکزی وزیر کی گرفتاری، ’ٹھاکرے کو تھپڑ ‘ والے بیان کے لیے نارائن رانے گرفتار
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف ’تھپڑ سے متعلق تبصرہ‘ کو لے کر مرکزی وزیر نارائن رانے کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ۔ رانے نے جولائی ماہ میں ہی نریندر مودی کی کابینہ میں مائیکرو ، مختصر اور درمیانے صنعتوں کے وزیر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ پولیس ٹیم وزیر کو گرفتار کرنے کے لیے سنگمیشور گئی تھی۔ رانے 20 سال میں ایسے پہلے مرکزی وزیر ہیں، جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ رانے کی گرفتاری کاخدشہ اس وقت بڑھ گیا تھا جب گرفتاری سے تحفظ کے لیے ان کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر بمبئی ہائی کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کردیا تھا۔ نارائن رانے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف اپنے تبصرہ کو لے کر درج ایف آئی آر کو چیلنج دیتے ہوئے منگل کو بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے گرفتاری پر روک لگانے کی اپیل کی تھی، لیکن کورٹ نے عرضی پر فوری سماعت سے انکار کردیا۔

وکیل انیکیت نکم کے ذریعہ داخل رانے کی عرضی میں ایف آئی آر منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ۔ جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس این جے جمدار کی بنچ کے سامنے داخل عرضی میں منگل کو ہی فوراً سماعت کی مانگ کی گئی تھی، حالانکہ بنچ نے اس پر سماعت کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ (عرضی کا ) ذکر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ بنچ نے کہا تھا کہ وکیل کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

مرکزی وزیر رانے کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ نارائن رانے کا جومعاملہ ہے سنگین ہے، کچھ الفاظ نارائن رانے نے استعمال کیے ہوں گے ، اس سے بچا جا سکتا ہے ۔ مہاراشٹر میں 42 میں آئے 27 ایسے وزیر ہیں جن پر کیس ہے ۔ انل دیشمکھ پر 100 کروڑ وصولی کا الزام ہےکیا وہ جیل میں ہے؟ انل پارکھ کو پولیس پوچھتی بھی نہیں ہے۔ آج مہاراشٹر میں جمہوریت شرمسار ہوئی ہے۔ سنجے راوت نے خواتین کے خلاف کئی بیان دئے لیکن کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔

خیال رہے کہ مرکزی وزیر نارائن رانے نے رائے گڑھ میں پیر کے روز منعقد کی گئی جن آشیرواد یاترا کے دوران کہا تھا کہ ’’یہ شرمناک ہے کہ وزیر اعلیٰ (ٹھاکرے) کو یہ معلوم نہیں ہے کہ آزادی کو کتنے سال ہو گئے ہیں۔ تقریر کرنے کے دوران وہ پیچھے مڑ کر اس کے بارے میں پوچھتے نظر آتے ہیں۔ اگر میں وہاں ہوتا تو انہیں ایک زوردار تھپڑ رسید کرتا۔‘‘

نارائن رانے نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 اگست کو عوام الناس سے خطاب کے دوران ادھو ٹھاکرے یہ بھول گئے تھے کہ آزادی کو کتنے سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کے دوران ہی انہوں نے اپنے معاونین سے دریافت کیا کہ آزادی کو کتنے سال ہوئے ہیں۔

ادھر، بی جے پی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف مرکزی وزیر نارائن رانے کے تھپڑ والے بیان کو خارج کر دیا ہے۔ ساتھ ہی، حزب اختلاف کے لیڈر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ پارٹی نارائن رانے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ادھو ٹھاکرے حکومت بی جے پی لیڈران کو نشانہ بنانے کے لئے پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN