گوہاٹی، مارچ۔ آسام قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ایک طرف حکمراں بی جے پی تمام چھوٹے بڑے گروہوں کو اکٹھا کرنے میں لگی ہے وہیں اپوزیشن کانگریس نے اکیلا چلو کا نعرہ مستانہ لگادیا ہے اور انتخابات میں لگاتار شکست سے کوئی سبق نہیں لیا ہے
خبر کے مطابق کانگریس کے اڑیل رویے کے سبب مجوزہ متحدہ محاذ کے لیے ہوئی ایک اعلیٰ سطحی اپوزیشن کی میٹنگ ہفتے کے روز اختلاف پر ختم ہوئی، جس میں آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھوپین بورہ نے اپنی پارٹی کے لیے ممکنہ طور پر اکیلے انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا۔اتوار کو، بورہ نے سوشل میڈیا پر رابندر ناتھ ٹیگور کا مشہور گیت ایکلا چولو ری کا ذکر کیا، ان کا کہنا ہے کہ کانگریس آئندہ انتخابات میں اکیلے ہی اتر سکتی ہے۔میں اس وقت بلند آواز میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتا، لیکن میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کچھ بتا رہا ہوں۔ آپ اس سے اشارہ لے سکتے ہیں،‘‘ انہوں نے انگریزی روزنامہ ‘آسام ٹریبیون’ کو یہ بتایا۔ سونا پور میں سنیچر کو اپوزیشن کا اجلاس ہوا، جہاں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پردیوت بوردولوئی گرما گرم تبادلہ خیال کے بعد واک آؤٹ کر گئے۔ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اختلاف اپوزیشن کے تال میل اور سیٹوں کی تقسیم کی بات چیت میں کانگریس کے کردار پر اختلاف رائے پر پیدا ہوا۔ بورڈولوئی، جنہوں نے ایک منظم اتحاد کی وکالت کی تھی، مبینہ طور پر دیگر رہنماؤں، خاص طور پر رائیور دل کے سربراہ اکھل گوگوئی کے ساتھ، پنڈال چھوڑنے سے پہلے جھڑپ ہوئی۔
کانگریس ایم پی پردیوت بوردولوئی کے واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن اتحاد کی امیدیں فی الحال ختم سی ہو گئیں
واضح رہے کہ یہ میٹنگ سرکردہ دانشور ہیرن گوہین کی کوشش سے ہوئی تھی، جنہوں نے کانگریس، رائیور دل، آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی)، سی پی آئی (اے جے پی) کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ تاہم، اختلاف کے باوجود، ASOM کے صدر اجیت کمار بھویان نے بات چیت کو کامیاب قرار دیا۔انہوں نے کہا ” یہ بڑی بات ہے کہ تمام پارٹیاں اکٹھی ہوئی ہیں اور بی جے پی کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحث و اختلاف جمہوریت کا حصہ ہیں،‘‘ سابق ڈی جی پی اور دانشور ہری کرشنا ڈیکا نے تنازعات کو تسلیم کیا لیکن کہا کہ آخر میں، تمام پارٹیاں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن یونٹی فورم بنانے پر متفق ہوگئیں۔ آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) لیڈر لورین جیوتی گوگوئی نے تاہم زور دیا کہ حکمراں پارٹی کو شکست دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن اتحاد کی کمی ہے۔ جیسے جیسے 2026 کے انتخابات قریب آرہے ہیں، اپوزیشن ایک دوراہے پر کھڑی ہے –