اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اب چودہ اگست کو’تقسیم کی ہولناک یادوں کا دن‘ منایا جائے گا: مودی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
اب چودہ اگست کو’تقسیم کی ہولناک یادوں کا دن‘ منایا جائے گا: مودی
134
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

بھارت کی یوم آزادی 15اگست سے ایک روز قبل ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تقسیم وطن کی تکلیف دہ یادوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا اور 14 اگست کو تقسیم کی ہولناک یادوں کے دن کے طورپر منایا جائے گا، ‘یہ دن ان لوگوں کی یاد میں منایا جائے گا، جنہوں نے تقسیم کے دوران قربانیاں دیں اور مصائب سے دوچار ہوئے‘۔

Partition’s pains can never be forgotten. Millions of our sisters and brothers were displaced and many lost their lives due to mindless hate and violence. In memory of the struggles and sacrifices of our people, 14th August will be observed as Partition Horrors Remembrance Day.

— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2021

وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ”تقسیم کے درد کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ بعض لوگوں کی احمقانہ منافرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہن بھائی بے گھر ہوگئے اور بہت سے لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اپنے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد میں 14 اگست کو تقسیم کی ہولناک یادوں کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔‘‘

سماجی منافرت کے زہر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا، ”تقسیم کی ہولناک یادوں کے دن کے طور پر یہ دن منانا ہمیں سماجی تقسیم اور منافرت کے زہر کو ختم کرنے کی ضرورت کی یاد دلاتا رہے گا۔ یہ ہمیں اتحاد کے جذبے، سماجی ہم آہنگی اور انسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب آج ہفتے کے روز پاکستان اپنی 75ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش اور ملّی جذبے کے ساتھ منا رہا ہے۔ بھارت اتوار 15اگست کو اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائے گا۔

وزیر اعظم مودی اس موقع پر مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔

تقسیم وطن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں

سن 1947میں برصغیر کی تقسیم کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان دو الگ الگ ملک بن گئے۔ اس تقسیم کے دوران میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری اور فسادات ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً دس لاکھ افراد کی جانیں چلی گئیں۔

بعض مورخین کے مطابق یہ تعداد بیس لاکھ کے قریب ہے۔ ہزاروں عورتوں اور لڑکیوں کا اغوا کر لیا گیا تھا اور ان کا ریپ بھی کیا گیا۔ ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی مہاجرت بھی قرا ردیا جاتا ہے۔

75برس گزرجانے کے باوجود دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان کے عوام میں تقسیم وطن کی تلخ اور تکلیف دہ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس دن کو بھارت کو دو ملکوں، انڈیا اور پاکستان، میں تقسیم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اور یہ دن تمام بھارتی شہریوں کو ‘سماجی تقسیم کے زہر کو ختم کرنے‘ کی ضرورت کی یاد دلاتا رہے گا۔

وزیر اعظم مودی کے مذکورہ اعلان کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس تکلیف دہ دن کی یاد کس طرح منائی جائے گی۔

مودی حکومت نے تاہم آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سال بھر تک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسے ‘امرت مہوتسو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت دیگر پروگراموں کے علاوہ عام شہری قومی ترانہ اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے بھارتی صدر کی آفیشیل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

اعلان کا خیرمقدم اور نکتہ چینی بھی

وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد جہاں بی جے پی کے وزراء اور رہنماوں نے اس کی تائید اور تعریف شروع کردی وہیں بعض لوگوں نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نکتہ چینی بھی کی ہے۔

وفاقی وزیر ہردیپ سنگھ سوری نے ٹوئٹ کرکے کہا، ”تقسیم کے دوران مصائب جھیلنے والے والدین کے ایک بچے کے طور پر میں وزیر اعظم کا انتہائی ممنون ہوں، جنہوں نے چودہ اگست کو ‘تقسیم کے ہولناک یادوں کا دن‘ منانے کا اعلان کیا۔ یہ اس وقت کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انسانوں کو پہنچنے والے مشکلات کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔”

سوری نے اپنے والدین کے ساتھ تقسیم کے وقت پیش آنے والے مصائب اور بعد میں درپیش مشکلات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”تقسیم ہند سب کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے تاکہ پھر اس طرح کی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے … یہ ایسے وقت میں اور بھی ضروری ہے جب ہمارا پڑوسی حالات کو پہلے سے کہیں زیادہ خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر اس کے جواب میں لکھا ہے کہ ”کیا واقعتا اس وقت کی حکومت نے ایسا کیا تھا؟ یہاں بھی سیاست؟ آپ صرف ایک آدمی (مودی) کو خوش کرنے کے لیے آخر اتنا نیچے کیوں گر جاتے ہیں؟ کیا یہ کوئی ایسی چیز ہے جسے یاد رکھا جائے؟

ایک دوسرے صارف نے لکھا، ”سب سے بڑا خوشامدی؟ گجرات میں سن 2002 میں ہونے والے ہولنا ک فسادات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سن 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں بھیانک فسادات کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ کیا اس طرح کا دن منانے سے بھارت کے لوگوں کو کوئی فائدہ ہوگا؟‘‘

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ”یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دلائے گا کہ نفرت اور تشدد کسی مسئلے کا کبھی حل نہیں ہوسکتے۔ یہ سماجی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے تئیں حساس رویہ اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا
خبریں

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

24 جون
کیتن سیا وائرل ویڈیو
خبریں

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

24 جون
بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

جون 24, 2026
کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

جون 24, 2026
کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN