اسلام آباد:(یجنسی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی-20 میں دھماکہ جاری ہے۔ اتوار کو انہوں نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی-20 میں سب سے تیز 7 ہزار رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 26 سال کے بابر اعظم نے اپنے سے 16 سال بڑے کرس گیل اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں۔ عالمی کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہونے ہیں۔
بابر اعظم نے قومی ٹی-20 عالمی کپ میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے 49 گیند پر ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے۔ 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹیم نے ساودرن پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بابر اعظم نے 187 اننگوں میں 7 ہزار رنوں کے اعدادوشمار تک پہنچ گئے۔ اس سے پہلے یہ عالمی ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا۔ انہوں نے سب سے کم 192 اننگوں میں ایسا کیا تھا۔ وہیں وراٹ کوہلی 212 اننگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔