گوہاٹی :
آج آسام میں دوسرے مرحلے کے تحت 39 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ اس درمیان اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل نے ہوزئی میں ووٹ ڈالا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ سادھا۔
اجمل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی دراندازیوں کو واپس بھیجیں گے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب تک کتنے بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجے؟ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ کیا انہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں 100 بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجے ہوں۔ وہ وہیں ہیں جہاں تھے۔
اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ہمیں 30 سے 32 سیٹیں مل رہی ہیں اور یہ ہمارا حلقہ ہے ،تو دوسرے مرحلے میں بی جے پی کے آگے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ ہماریمہا گٹھ بندھن کی حکومت بنے گی۔ یہ (بی جے پی) بنگلہ دیشیوں کو لاتے ہیں ، ہم بنگلہ دیشیوں کو لانے وا لے نہیں، بھاگنے والے ہیں۔