اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بتی گل:احتجاج کی محض ایک تدبیر:*سید سعادت اللہ حسینی

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وقف ترمیمی قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جس تفصیلی احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کا ایک جزو تیس اپریل کا بتی گل پروگرام بھی ہے۔ یعنی یہ اپیل کہ جو لوگ اس قانون کو درست نہیں سمجھتے وہ احتجاجاً متعین وقت پر پندرہ منٹ اپنے گھر، دکان یا دفتر کی بتیاں بند رکھیں۔
احتجاجی پروگرام کے کئی مقاصد ہوتے ہیں۔ ایک اہم مقصد یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ کسی فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں ان کی مخالفت کا متفقہ طور پر اظہار ہو۔ حکومت کو بھی اور عوام کو بھی معلوم ہو کہ لوگوں کی کتنی بڑی تعداد اس فیصلے سے ناخوش ہے۔ *ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ ایسے انوکھے طریقے اختیار کیے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ لوگ اور میڈیا وغیرہ اس مخالفت کی طرف متوجہ ہوسکے۔عوام کے حواس کو متوجہ کرنے والے مظاہر (ویژولس) تشکیل پاسکیں۔ لمبی مہمات میں ایک ہدف یہ بھی پیش نظر ہوتا ہے کہ  وقفے وقفے سے ایسے سادہ طریقے اختیار کیے جاتے رہیں کہ مسئلہ زندہ رہے اور اس سے توجہ ہٹنے نہ پائے۔
عوامی ریلیاں،جلسے، دھرنے وغیرہ کی اپنی اہمیت ہے لیکن ہمیشہ وہ کافی نہیں ہوتے۔ ان میں سب لوگ شریک نہیں ہوپاتے۔ کاز سے دلچسپی اور اتفاق کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے مختلف وجوہ سے ان میں شامل ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے احتجاجی مہم میں متوازی طور پر ایسے طریقے بھی اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی مخالفت ظاہر کرسکیں۔ جو لوگ ریلیوں وغیرہ میں نہیں آسکتے ان کی رائے بھی سامنے آسکے اور ایسے طریقوں سے سامنے آسکے جو عوام کومتوجہ کرسکیں۔
احتجاجی مہمات کی عالمی تاریخ پر نظر رکھنے والے ایسے متعدد طریقوں کو جانتے ہیں جو حد درجے سادہ، آسان اور محض علامتی ہونے کے باوجود غیر معمولی طور پر موثر ثابت ہوئے ہیں۔ خود بتی گل کے طریقے کی عالمی تاریخ سے متعدد مثالیں اور اثر انگیز مثالیں پیش کی جاسکتی ہین۔
بتی گل کا یہ طریقہ غالباً اسی مقصد کو پیش نظر رکھ کر طئے کیا گیا ہے۔ یہ واحد کام نہیں ہے جو بورڈ نے طئے کیا ہے۔ احتجاج کے متعدد طریقوں کے ساتھ متوازی طورپر یہ تدبیر بھی طئے کی گئی ہے۔ کچھ لوگوں کے ذہن میں اور بھی کوئی بہتر تدبیر ہوسکتی ہے۔ لیکن احتجاجی مہمات میں ذریعے سے زیادہ اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ جو بھی کیا جائے وہ متحد ہوکر کیا جائے۔ ایک ساتھ اپنی بات سامنے لائی جائے۔ بھانت بھانت کی بولیاں اورمین میکھ ، احتجاجی مہمات کے لیے سم قاتل ہوتی ہیں۔  جب کشتی بھنور میں ہو اس وقت ملاحوں کی تدبیروں  کو بحث و جدال کا موضوع بنانا یا عین میدان کارزار میں سخت معرکے کے دوران عسکری چالوں پر دانشورانہ تجزیوں کا بازار گرم کرنا، سمجھ داری کا کام نہیں ہے۔ سب تدبیروں سے زیادہ ایسے موقعے پر اتحاد ویگانگت کی اہمیت ہوتی ہے۔
بعض لوگ بورڈ کی اس مہم کا، کووڈ کے دوران کی تالیاں پیٹنے اور برتن بجانے کی مہم سے موازنہ کرنے لگے ہیں۔ یہ سمجھے بغیر کہ کووڈ کے دوران کی وہ مہم کوئی احتجاجی مہم نہیں تھی۔ کیا کووڈ کسی انسانی فیصلے کے ذریعے لائی ہوئی آفت تھی جس کے خلاف متحدہ آواز اٹھانے یا یا احتجاج کے علامتی اظہار کی ضرورت درپیش تھی؟ وہ مہم محض توہمات کی یا مخصوص مذہبی اور تہذیبی رسوم کو سب پر مسلط کرنے کی کوشش کا مظہر تھی اس لیے بجا طور پر اس کی ٘مخالفت ہوئی یہاں بتی گل کسی توہم یا کسی عقیدے کے طور پر اختیار نہیں کی جارہی ہےنہ کسی قدرتی آفت پر بے معنی  اور بے فیض رد عمل کے طور پر۔ یہ انسانی فیصلوں کے خلاف احتجاج کی محض ایک تدبیر ہے۔ اور مقصود زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رائے کو سامنے لانا ہے۔ ایسے موقعوں پر کوئی بہتر مشورہ ہو تو ذمہ داروں تک ضرور پہنچانا چاہیے لیکن متفقہ احتجاج میں رخنہ پیدا کرنے والے بے موقع مباحث سے گریز کرنا چاہیے۔
*نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ٹیگ: Bati Gul،a tactic of protest،*Syed Saadatullah Hussaini،waqflawBoard

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News
خبریں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

10 مارچ
Global Economy War Impact News
خبریں

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

10 مارچ
Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN