اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھیما کورےگاؤں معاملہ: 15 لوگوں پر ’ ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ‘ کے الزام کی سفارش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھیما کورےگاؤں معاملہ: 15 لوگوں پر ’ ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ‘ کے الزام کی سفارش
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے یلغار پریشد معاملے میں گرفتار 15 افراد کے خلاف ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ سزا ئے موت ہے ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے اس مہینے کی شروعات میں خصوصی عدالت کے سامنے الزامات کا مسودہ پیش کیا ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ’عوامی عہدے پر فائز شخص کا قتل اور اس کے حالات پیدا کرنے ‘ کے لیے جدید ترین اسلحہ جمع کرنے کی سازش رچی ۔

ابتدائی جانچ کرنے والی پونے پولیس نے اپنے مجوزہ چارج شیٹ میں بتایا تھا کہ ہتھیار ’ وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل ‘ کرنے کی سازش سے جڑے تھے ،لیکن این آئی اے نے اپنے مسودے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا نام نہیں لیا ہے۔

این آئی اے کے ایک افسر نے کہا ہے کہ اس مسودے میں قطعی الزامات نہیں لگائے گئے ہیں اور اس معاملے میں جمع کئے گئے ثبوت سماعت کا حصہ رہیں گے ۔ پونے پولیس نے ایک لیٹر کی بات بھی کہی تھی ۔

اس معاملے میں ملزمہ رونا ولسن نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں انہوں نے اس رپورٹ کا ذکر کیا جس میں یہ سامنے آیا کہ ان کی ڈیوائس سے ملا جرم ثابت کرنے والا ثبوت ایک میلوئیر کےتوسط سے دو سال پہلے 2018 میں ان کی ڈیوائس میں ڈالا گیا تھا ۔

این آئی اے نے الزام لگایا ہے کہ یہ 15 ملزمین کالعدم تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( ماؤسٹ) کے رکن ہیں ۔

این آئی اے نے کہا ہے کہ 31 دسمبر 2017 کو انعقاد کیا گیا پروگرام یلغار پریشد کا مقصد دلتوں اور دیگر ذاتوں کے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکا کر مہاراشٹر ، بھیما کورے گاؤں اور پونے ضلع میں ذات کے نام پر تشدد ، عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ملزمین نے ’ ایم 4-( جدید ترین ہتھیار) کی سالانہ فراہمی کے لیے 8 کروڑ روپے جمع کرنے کی سازش رچی۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے تمام یونیورسٹی سے ’ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ‘ طلبہ کو اپنے ساتھ جوڑا گیا ۔

ان تمام ملزمان کے خلاف 16 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی الگ -الگ ملزم کے خلاف خاص دفعات کے تحت بھی معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر اکیڈمک آنند تیلتونبڈ پرثبوت مٹانے کا معاملہ لگایا گیاہے ۔

اس معاملے میں سدھیر دھاولے ، رونا ولسن ، سریندر گاڈلنگ ، شوما سین ، مہیش راوت، پی ورورا راؤ ، ورون گونجا لوئس ، ارون فریریہ ، سدھا بھاردواج ، گوتم نولکھا ، ہینی بابو ، رمیش گائچور ، جیوتی جگتاپ اور ساگر گورکھا شامل ہیں۔

اس ڈرافٹ میں اسٹین سوامی کا بھی ذکر ہے جن کا گزشتہ سال حراست میں ہی انتقال ہوگیا تھا، حالانکہ ان کے خلاف معاملے کو دبادیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی چھ دیگر لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ، جو کہ فرار چل رہے ہیں۔

ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف لگے الزامات میں ملک سے بغاوت ، سماج میں نفرت پھیلانا، مجرمانہ سازش رچنے سمیت یو اے پی اے کے تحت آنے والی دفعات کے ساتھ الزام لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ اس چارج شیٹ کی بنیاد پر خصوصی عدالت فیصلہ کرے گی کہ ملزم کے خلاف کون سے الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN