پشاور: پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے آزاد ارکان شامل کرنے کے لیے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا گیا ہے۔روزنامہ جسارت نے یہ دعویٰ کیا ہے -جسارت جماعت اسلامی پاکستان کا حمایت یافتہ ہے
اپنی رپورٹ میں جسارت نے میڈیا رپورٹس کے حوالہ سے کہا ہے کہ م تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بحراللہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اپنے ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اظہار کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما بحرا للہ ایڈووکیٹ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا ہے کہ اُس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جاسکتا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری پر ہیں جب کہ جے یو آئی 7 اور ن لیگ 5 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اگر قومی اسمبلی کے حتمی اور سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں
علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سازی کیلئےکے پی میں آزاد اراکان کی جماعت اسلامی سےبات چیت ہوئی ہے۔