اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’یوپی کمبھ میلہ میں اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ‘

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’یوپی کمبھ میلہ میں اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ‘
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ : (ایجنسی)

اترپردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس نے پریاگ راج میں 2019 میں منعقد کمبھ میلہ میں گھوٹالہ کے الزام لگائےہیں۔ کانگریس کے مطابق سی اےجی کی رپورٹ نے یوگی سرکار کا پردہ فاش کر دیا ہے ۔ کانگریس لیجسلیٹو کونسل پارٹی کے لیڈر دیپک سنگھ نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران الزام لگایا کہ کمبھ میلے کے انعقاد میں کیا گیا یہ گھوٹالہ اتر پردیش کی تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔

جن ستہ کی رپورٹ کے مطابق کانگریس لیڈر نے کہاکہ سرکار نے نہ صرف اتنا بڑا گھوٹالہ ہونے دیا بلکہ اس میں ملوث بدعنوانوں کو ڈھائی سال کا وقت بھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر سرکار نے مناسب وقت پر کارروائی کی ہوتی تو کئی وزراء اور عہدیدار بدعنوانی کے اس معاملے میں جیل گئے ہوتے۔ قانون ساز کونسل ممبر دیپک سنگھ نے کہاکہ سرکار ایک طرف فضول خرچی روکنے اور شفافیت کےدعوے کرتی رہی اور دوسری طرف عوام کے پیسے کو بدعنوانی کا پلیتا لگایا جاتا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ کمبھ میلے کے لیے 2743.60کروڑ روپے مختص ہوئے تھے جس میں جم کر گھوٹالہ ہوا اور پیسے ضائع کیاگیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کمبھ میلے میں جو 32 ٹریکٹر خریدے گئے تھے ان کے رجسٹریشن نمبر میل نہیں کھاتے۔وہ کار، موپیڈ اور اسکوٹر کے نمبر ہیں ۔

سنگھ نے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے ریکارڈ سے میسرز سواستک کنسٹرکشن سے متعلق تصدیق شدہ رپورٹ میں بتائے گئے 32 ٹریکٹروں کے رجسٹریشن نمبروں کی تصدیق سے پتہ چلا کہ 32 میں سے چار ٹریکٹروں کے رجسٹریشن نمبر ایک موپیڈ ، دو موٹرسائیکلیں اور ایک کار کے تھے۔

کمبھ میلے میں ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے ہوم (پولیس) ڈپارٹمنٹ کو 65.87 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ، سی اے جی نے یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کسی آفت کی صورت میں استعمال ہوتا ہے ، اس لیے مختص فنڈز ضائع کر دیا گیا۔

سنگھ نے بتایا کہ میلے میں ٹین، ٹینٹ ، پنڈال ، بیریکیڈنگ وغیرہ کے لیے 105 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ، لیکن ان مدوں میں میلہ افسر نے 143.13کروڑ روپے خرچ کئے ۔ وہیں اترپردیش پولیس کے ذریعہ خریدے گئے 10 ڈرون کیمروں پر 32.50لاکھ روپے کی لاگت آئی ،لیکن ان کا استعمال نہیں ہوا۔

(ان پٹ نیوز ایجنسی بھاشا سے )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 17, 2026

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN