اردو
हिन्दी
جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقفہ کےبعد بورڈ کا وقف بچاؤ تحریک پھر چلانے کا اعلان ،مئی کا روڈ میپ پیش کیا

1 مہینہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
149
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سندور آپریشن اور اس کے نتیجے میں ملک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وقف بچاؤ تحریک سے متعلق عوامی تحریک جو کہ 16 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی اب دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ 22 مئی کو حیدرآباد میں خواتین کی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں بورڈ کا مقصد ایک لاکھ خواتین کو متحرک کرنا ہے۔
بورڈ کی ریلیز کے مطابق سندور آپریشن اور ملک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر تحفظ اوقاف مہم کے جو عوامی اجتماعات 16 مئی تک روک دئے گئے تھے، اب وہ دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی ترجمان اور کل ھند تحفظ اوقاف کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ سیندور آپریشن اور اس کے نتیجہ میں ملک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کی بناء پر بورڈ کی تحفظ اوقاف مہم کے جن عمومی پروگراموں ( پبلک میٹینگس، دھرنے اور ریلیز ) کو روک دیا گیا تھا اب وہ سب آج سے الحمداللہ بحال ہوگئے ہیں۔ البتہ اس دوران بھی انڈور پروگرام جیسے سول سوسائٹی کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹینگیں، انٹر فیتھ میٹینگس، پریس کانفرینس اور کلکٹر یا ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو دئے جانے والے میمورنڈم کا سلسلہ حسب معمول جاری رہا۔ اس ماہ مختلف ریاستوں کے کئی اہم شہروں میں خطابات عام، راؤنڈ ٹیبل مٹینگیں، خواتین کے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔ تحفظ اوقاف کمیٹی کے کنوینر کے مطابق حسب ذیل شہروں میں جو پروگرام منعقد ہورہے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں
حیدر آباد ( ریاست تلنگانہ ):18 مئی۔ راؤنڈ ٹیبل مٹینگ: جس میں شہر کے کئی اہم سیاسی رہنماء، دانشور اور سول سوسائٹی کے اہم افراد کی شرکت متوقع ہے۔
  22,مئی ۔ خطاب عام برائے خواتین: اس جلسہ میں بورڈ کے ذمہ داران، کئی اہم ممبران پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کی شخصیات اور وومن ونگس کی کنوینرس خطاب فرمائیں گیں۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ توقع ہے کہ اس جلسہ میں پورے شہر سے تقریباً ایک لاکھ خواتین شرکت کرینگی۔
20 مئی، ورنگل: ایک بڑے خطاب عام کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں بھی کئیاہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات شرکت فرمائیں گی۔ اس جلسہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
30 مئی، شہر نظام آباد: مشرقی ضلع نظام آبادریاست تلنگانہ کا ایک اہم شہر ہے۔ یہاں بھی ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پورے ضلع سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
ریاست مہاراشٹر: 23 مئی، جل گاؤں: ریاست مہاراشٹرا کے قلب میں واقع جل گاؤن، خاندیش کا ایک اہم شہر ہے۔ یہان ایک پبلک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔  توقع ہے کہ پورے ضلع سے اس میں ستر سے اسی ہزار افراد شرکت فرمائیں گے۔
24 مئی، نانڈیڑ: نانڈیڑ مرہٹواڑہ کا ایک اہم شہر ہے۔ یہان ایک بڑے جلسے کی تیاریان بڑے زور شور سے جاری ہیں۔ توقع ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں ھندو اور سکھ بھائی بھی شریک ہونگے۔ مقررین میں بھی ھندوؤں اور سکھوں کی نمائندگی ہوگی۔
25 مئی، اورنگ آباد: اورنگ آباد مرہٹواڑہ کا مرکزی شہر ہے۔ یہ شہر سیاسی اور تعلیمی اعتبار سے بھی بہت اہم ہے۔ توقع ہے کہ یہان کا جلسہ عام اب تک ہوئے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑدے گا۔ دو لاکھ سے بھی زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ریاست بہار : ریاست بہار کے متعدد شہروں میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ  نیز دیگر ملی تنظیموں نے متحدہ طورپر متعدد بڑے پرو گرام منعقد کئےہیں۔ ان شہروں میں بطور خاص پٹنہ ،ارریہ، کشن گنج، بھاگلپور، بیگو سرائے، سہرسہ، مدھوبنی ،سیوان اور دربھنگہ شامل ہیں ۔یہ ریاست اس لئے بھی اھم ہے کہ  یہاں تین چار ماہ بعد ہونے والے ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ پروگرام اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
مذکورہ بالا پروگراموں کے علاوہ کئی دیگر ریاستوں میں بھی جہان کے تمام بڑے  پروگرام ملک کے حالات کی بناء پر ملتوی ہوگئے تھے، جیسے ریاست کیرالہ، تامل ناڈو، آندھرا پردیش، گجرات، راجستھان، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال میں بھی بڑے پروگراموں کے لئے  ہلچل شروع ہوگئی ہے۔کنوینر کمیٹی نے بتایا کہ ان پروگراموں سے جہان حکومت جھوٹے سے برادران وطن میں جو غلط فہمیان پیدا ہوگئی تھیں ان کے ازالہ کا موقع مل رہا ہے وہیں دوسری طرف مسلمانوں کو بھی حکومت کے ناپاک عزائم کا ادراک ہوتا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تفریق پر مبنی اور دستور سے متصادم ترمیمات کو ختم کرنے کے لئے نہ صرف رائے عامہ ہموار ہورہی ہے بلکہ لوگوں کے اضطراب اور بے چینی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ہمیں پوری توقع ہے کہ سپریم کورٹ تفریق پر مبنی اور دستور ھند سے متصادم ترمیمات اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو چھینے کی حکومت کے ارادوں کو بخوبی محسوس کرے گا اور ان کے تدارک کے اقدامات بھی کرے گا۔ ہمیں پوری امید ہے عدالت عظمی آئندہ 20 مئی کو کئی ترمیمات پر عبوری راحت دے گی۔

ٹیگ: Board،Waqf Bachao Movement،May roadmap،qasim rasool ilyaswaqfact

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

24 جون
خبریں

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

24 جون
خبریں

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

24 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025

بارہ روزہ جنگ کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑی،بہت کچھ تباہ، پہلی بار اربوں ڈالر کا نقصان:رپورٹ

جون 24, 2025

ایران ـ  اسرائیل جنگبندی کی تفصیلات  سامنے آئیں،کون تھے پردے کے پیچھے،کیسے راضی ہوئے دونوں؟

جون 24, 2025

حالیہ خبریں

سپریم کورٹ کا شرمسٹھا پنولی کے خلاف شکایت کنندہ وجاہت خان کی گرفتاری پر اسٹے

جون 24, 2025

اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا,اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی:قطر کا بیان

جون 24, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN