اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سوئس بینک میں بھارتیوں کے پیسے کا ٹوٹا ریکارڈ،کالا دھن لانے کا وعدہ ہوا ہوائی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سوئس بینک میں بھارتیوں کے پیسے کا ٹوٹا ریکارڈ،کالا دھن لانے کا وعدہ ہوا ہوائی
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کی ذاتی طور پر اور کمپنیوں کا پیسہ 2020 میں بڑھ کر 2.55ارب سوئس فرانک (20,700کروڑ روپے سے زیادہ)پر پہنچ گیا ہے۔ یہ اضافہ نقد جمع کے طور پر نہیں بلکہ سیکورٹیز ، بانڈسمیت دیگر مالیاتی مصنویات کے ذریعہ رکھی گئی ہولڈنگ سے ہوا ہے ۔ حالانکہ اس دوران بینک کے پاس صارفین کی جمع رقم کم ہوئی ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کےسینٹرل بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری سالانہ اعدادوشمار سے یہ جانکاری دی گئی ہے ۔

سوئس بینکوں میں یہ فنڈ بھارت میں واقع برانچوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعہ رکھے گئے ہیں۔ سوئس بینکوں میں ہندوستانی صارفین کا مجموعی فنڈ2019 کے آخر میں 89.9کروڑ سوئس فرانک (6,625کروڑ روپے)تھا۔ یہ 2020 میں بڑھ کر 2.55ارب سوئس فرانک (20,632کروڑ روپے )پر پہنچ گیا ۔ اس سے پہلے لگاتار دو سال اس میں گراوٹ آئی۔ تازہ اعدادو شمار 13 سال میں سب سے اوپر ہے۔ غور طلب ہے کہ 2014 میں سرکار بننے سے پہلے این ڈی اے کے لیڈر لگاتار بیرون ملک رکھی گئی رقم کو کالا دھن بتاتے ہوئے اسے واپس لانے کی یقین دہانی کراتے رہے تھے، حالانکہ سوئس بینک میں بھارتیوں کی رقم بڑھنا اس کے برعکس اشارہ کرتا ہے ۔

سوئس نیشنل بینک (ایس این بی) کے اعدادوشمار کے مطابق 2006 میں یہ تقریباً 6.5 ارب سوئس فرانک کی ریکارڈ ترین اونچائی پر تھا۔ اس کے بعد اس میں 2011,2013 اور 2017 کو چھوڑ کر گراوٹ آئی۔ ایس این بی کے مطابق 2020 کے آخر میں ہندوستانی صارفین کے معاملے میں سوئس بینک کی کل دینداری 255.47 کروڑ سی ایچ ایف (سوئس فرانک) ہے۔ اس میں 50.9کروڑ سوئس فرانک (4,000کروڑ روپے سے زیادہ) کسٹمر ڈپازٹ کی شکل میں ہیں۔

وہیں 38.3کروڑ سوئس فرانک (3,100کروڑ روپے سے زیادہ) دوسرے بینکوں کے ذریعہ رکھے گئے ہیں۔ ٹرسٹ کے ذریعہ 20 لاکھ سوئس فرانک (16.5کرروڑ روپے) جبکہ زیادہ سے زیادہ 166.48کروڑ سوئس فرانک (تقریباً 13,500کروڑ رپے) بانڈ، سیکورٹیز اور دیگر مالیاتی مصنوعات کی شکل میں رکھے گئے ہیں۔

ایس این بی نے کہا کہ کسٹمر اکاؤنٹ جمع کی شکل میں درجہ بند فنڈ حقیقت میں 2019 کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ 2019 کے آخری میں یہ 55 کروڑ سوئس فرانک تھا۔ ٹرسٹ کے ذریعہ رکھی گئی رقم بھی 2019 میں 74 لاکھ سوئس فرانک کے مقابلے گزشتہ سال آدھے سے بھی کم ہو گیا ہے ۔ حالانکہ دوسرے بینکوں کے ذریعے سے رکھا گیا فنڈ 2019 کے 8.8 کروڑ سوئس فرانک کے مقابلے تیزی سے بڑھا ہے ۔ 2019 میں چاروں معاملوں میں فنڈ میں کمی آئی تھی۔

دریں اثناء بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹ ( بی آئی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں اس طرح کا فنڈ تقریباً 39 فیصد بڑھ کر 12.59کروڑ ڈالر (932کروڑ روپے) پہنچ گیا۔ ایک وقت ہندوستانی اور سوئس حکام ہندوستانی کے سوئس بینکوں میں جمع کے بارے میں بی آئی ایس کے اعدادوشمار کو زیادہ قابل اعتماد مانتے تھے۔ سوئس حکام نے ہمیشہ کہاہے کہ ہندوستانیوں کی سوئٹزرلینڈ میں جمع جائیداد کو کالا دھن نہیں مانا جاسکتا ہے اور وہ ٹیکس دھوکہ دہی اور ٹیکس چوری کے خلاف ہمیشہ بھارت کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین ٹیکس سے متعلق معاملات پر تفصیلات کا ازخود تبادلہ 2018 سے جاری ہے۔ اس انتظام کے تحت سوئس مالیاتی اداروں میں سال 2018 کے بعد سے رکھے گئے تمام ہندوستانی باشندوں کی تفصیلی مالی تفصیلات ستمبر 2019 میں ہندوستانی ٹیکس حکام کو فراہم کی گئیں۔ ہر سال سسٹم کے تحت اس پر عمل آوری کیا جاناہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN