نئی دہلی:(ایجنسی)
راشٹر پتی بھون نے مختلف زمروں میں وزیٹرس ایوارڈز2021 کے لیے سینٹرل یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی ممبروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان مختلف زمروں میں (1)اختراع کے لیے وزیٹرس ایوارڈ، (2) (اے) ہیومینٹیز، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز (بی ) فیزیکل سائنسز اور (سی ) بائیو لوجیکل سائنسز، میں تحقیق کے لئے وزیٹرس ایوارڈ، اور 3- ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے وزیٹرس ایوارڈس شامل ہیں۔
درخواست دہندگان ویب سائٹ : www.presidentofindia.nic.in دیکھ سکتے ہیں اور لنک 7 پر وزیٹرس ایوارڈ 2021 پر کلک کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2021 ہے۔ مزید تفصیل : https://rb.nic.in/visitorawards پر دیکھی جاسکتی ہے۔ وزیٹرس ایوارڈس 2014 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد سینٹرل یونیورسٹیوں میں صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے اور انہیں اس بات کے لئے ترغیب دینا ہے کہ وہ مہارت کے حصول کے لیے تقریباََ دنیابھر کے بہترین طور طریقے اپنائیں۔بھارت کے صدر جمہوریہ سینٹرل یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے ایوارڈس پیش کرتے ہیں۔








