اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جوہر یونیورسٹی کے معاملہ میں سرکار کا طرز عمل غلط:جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیاسی فائدے کے لیے گرفتاری کی گئی:جماعت اسلامی ہند
239
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے شعبہ خواتین کی سکریٹری محترمہ رحمت النساء نے ننگل گاؤں کی ایک نو سالہ دلت لڑکی کی مبینہ وحشیانہ عصمت دری اور قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے بچی کے گھر جاکر اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔جماعت نے حکومت سے مجرموں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر گھنٹے چار خواتین کی عصمت دری کے واقعات ہوتے ہیں جبکہ ہر تین منٹ میں دو خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی واردات ہوجاتی ہیں۔نربھیا کیس کے بعد ملک میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لئے جماعت نے جسٹس ورما کمیٹی کو اپنی چند تجاویز دی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ حکومت اپنے شہریوں کو خاص طور پر ’بیٹی بچاؤ‘ کا نعرہ دینے والی سرکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بیداری کا مظاہرہ کرے۔وزارت اقلیتی امور کی جانب سے یکم اگست کو ’یو م حقوق مسلم خواتین‘کے طور پر منائے جانے کے اعلان کی بابت پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ رحمت النسا ء نے کہا کہ ”ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں،یہ خواتین کے حقوق کا مذاق ہے۔یہ حکومت مسلم خواتین کے لئے بالکل مخلص دکھائی نہیں دیتی ہے۔اگر اس کی نیت صاف ہوتی تو مسلم نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد کو غلط طریقے پر قید و بند میں نہیں رکھا جاتا اور نہ ہی مسلم لڑکیوں کی تعلیم کے سوال پر محض زبانی جمع خرچ کیا جاتا“۔

قبل ازیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے افتتاحیہ کلمات پیش کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے ملک کے مختلف اہم مسائل پر جماعت کے موقف کواجاگر کیا۔ شہریوں کی جاسوسی کئے جانے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”اسرائلی کمپنی کے فروخت کردہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال ہندوستانی شہریوں کی جاسوسی کے لئے کئے جانے کی خبر پڑھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا۔اگر یہ رپورٹ سچ ہے تو یہ ہمارے ان بنیادی حقوق کو نقصان پہچانے والی ہے جن کی ضمانت آئین ہند نے دی ہے۔ اس کی تحقیقات مشترکہ پارلیمانی کمیٹیاں سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہئے۔“کورونا وبا کی تیسری لہر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”شہریوں کو اس بیماری سے بچنے کے لئے حکومت سب کو مفت ویکسین فراہم کرے، ویکسین کی کمی پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، دوسری لہر کے دوران بڑی تعداد میں جانوں کے ضائع ہونے سے سبق لیتے ہوئے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے، اس کے لئے صحت عامہ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے، مذہبی عبادت گاہیں جو وبائی امراض کے دوران سماجی خدمت کے مراکز بن جاتے ہیں، انہیں کھلے رہنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی اجازت مل جانی چاہئے۔اس سلسلے میں ہم بتا نا چاہیں گے کہ جماعت اسلامی ہند ’سہولت مائیکرو فنانس سوسائٹی‘اور دیگر پارٹنر کے تحت ایک فلیگ شپ ’کوویڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ‘ کا آغاز کیا ہے، اس کا مقصد وبائی امراض سے متاثرہ خاندانوں کی تعمیر نو اور ان کی معیشت کو از سر نو بحال کرنا ہے“۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کے صدر دروازے کو منہدم کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر سلیم نے کہا کہ ”میرے خیال میں اس معاملے کو مناسب طریقے پر نہیں نمٹایا جارہا ہے۔اگر یہ زمینی تنازعہ کا معاملہ ہے تو اسے حکومت کے متعلقہ شعبہ جات کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہئے۔ اس یونیورسٹی کا قیام ریاستی کابینہ کے فیصلے اور یو جی سی کی ہدایات کے تحت عمل میں آیا تھا۔ تعلیم کی اس اہم جگہ میں خلل پیدا کرنا ہمارے طلباء اور ملک کے تعلیمی ماحول کے مفاد میں نہیں ہے۔حکومت کو لازمی طور پر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اقلیتوں اور پسماندہ طبقے کی تعلیم متاثر نہ ہو“۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN