نئی دہلی :
دہلی میں کورونا کی رفتار لگاتار بڑھ رہی ہے جس سے سرکار چوکنا ہوگئی ہے۔ سردست اس نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق کیجریوال سرکار نے8 ویں کلاس تک کے طلباء کو اسکول بلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اگلے حکم تک یہ التزام برقرار رہے گا۔ البتہ تعلیمی سیشن 2020 اور2021 کےنویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو سرپرست کی اجازت سے پری بورڈ ایگزام، پروجیکٹ ورکس اور پریکٹیکل کے لیے اسکول بلایا جاسکے گا۔بچوں کے داخلہ اور ٹرانسفر کے معاملے پر صورت حال واضح نہیں کی۔ جس سے سرپرستوں میں کنفیوزن ہے۔