اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں پھر کورونا کی دستک،22اضلاع میں حالات تشویشناک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت میں پھر کورونا کی دستک،22اضلاع میں حالات تشویشناک
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

کورونا وائرس کے معاملے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں ۔ زیادہ تر متعدی ڈیلٹا ویرئنٹ کی وجہ سے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں انفیکشن کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ بھارت کے لیے تشویش اور بھی زیادہ ہے کیونکہ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں میں سات ریاستوں کے 22 اضلاع میں نئے کووڈ کیس میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کیرل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور نئے (سیرو) سروے نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43,509 کووڈ کیسز اور 38,465 ریکوری درج کی گئی ۔ فعال معاملوں کی تعداد 4,03,840 ہے اور صحت یابی کی شرح 97.38٪ تک جا پہنچی ہے۔

عالمی سطح پر بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 28 جولائی کو جہاں دنیا بھر میں 4.29 لاکھ کووڈ کیس رپورٹ ہوئے تھے، وہیں29 جولائی کو یہ تعداد 6.14 لاکھ پہنچ گئی ہے ۔

مرکزی حکومت نے جن 22 اضلاع کی نشاندہی کی ہے ان میں مہاراشٹر کے بیڈ اور سولا پور شامل ہیں۔ خشک سالی سے متاثر بیڈ میں پہلی لہر کے دوران انفیکشن کا زیادہ پھیلاؤ نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے ضلع میں 97,600 معاملے اور 2600 اموات درج ہوچکی ہے۔ بیڈ مہاراشٹر کے سب سے سست ویکسینیشن شرح والے علاقوں میں سے بھی ایک ہے ۔

اسی طرح سولاپور میں اب تک 185,000 کیسز اور 4800 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں ۔ جولائی میں سولا پور میں پازیٹیو شرح 5.5-6فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

ملک میں کورونا کی صورتحال کیرل میں سب سے خراب ہے۔ ملک بھر میں کووڈ کے کل معاملوں کا 50 فیصد کیرل سے رپورٹ ہورہے ہیں ۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں 22,000سے معاملے سامنے آئےہیں۔ ریاست کے الانپوجھا ، کوٹئیم ، مالا پورم ، تھرشر ، وائناڈ ، ارناکلم اور پٹھانمیتھیٹا اضلاع میں تشویش کا موضوع بنا ہوا ہے ۔

وہیں شمال مشرقی ریاستوںمیں بھی کورونا تیزی سے بڑ رہاہے ۔ منی پور کے 5 اضلاع چنڈیل ، چیوراچند پور ، امپھال ایسٹ ، نونی اور تھوبل میں کورونا میں اضافہ ہورہا ہے۔ میگھالیہ کی ویسٹگاروہلس ، جنوب مغربی کھاسی ہلس اور جنوب مغربی گارو ہلس میں بھی انفیکشن میں تیزی آگئی ہے۔

اروناچل پردیش کے تین اضلاع اور آسام اور تریپورہ میں ایک ایک ضلع میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آئی سی ایم آر کے چوتھے سیرو سروے میں پایا گیا ہے کہ کیرل میں سیروپریویلینس سب سے کم 44.4فیصد پائی گئی ہے ۔ سب سے زیادہ سیرو پریویلینس مدھیہ پردیش میں 79 فیصد دیکھی گئی ہے ۔

آئی سی ایم آر نے 11 ریاستوں کے 70 اضلاع میں کووڈ اینٹی باڈی جانچ کے لیے چوتھا سیرو سروے کیا تھا، یہ سروے 14 جون سے 6 جولائی کے درمیان کیا گیا تھا۔ آسام میں 50.3فیصد اور مہاراشٹر میں 58فیصد سیرو پرویلینس دیکھا گیا ہے ۔

کورونا کےعالمی معاملے بڑھ کر 19.58کروڑ ہوگئے ہیں۔ اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41.8لاکھ ہوگئی ہے ۔ یومیہ آنے والے معاملوں میں تیزی آگئی ہے ۔ کورونا کا ڈیلٹا ویر ئنٹ امریکہ ، یو کے سے لے کر انڈونیشیا اور زمباوے میں ہونے والے انفیکشن میں اضافہ کا ذمہ دار مانا جا رہاہے ۔

اس ویرئنٹ کی وجہ سے امریکہ کو ویکسینٹیڈ لوگوں کو ماسک نہ پہننے کی ایڈوائزری میں تبدیلی کرنا پڑا ہے ۔ یہ ویرئنٹ 100 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

ویتنام ، ملیشیا ، جاپان ، جنوبی کوریا جیسے کئی ایشیائی ممالک میں کورونا کنٹرول میں تھا ، لیکن اب ان ممالک میں کورونا نے زور پکڑ چکا ہے۔ اولمپکس کی وجہ سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کووڈ انفیکشن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ٹوکیو میں روزانہ کووڈ کے کیسز پہلی بار 3,000 کو عبور کرچکے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN