اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یورپ میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
یورپ میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ!
167
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:اوریا مقبول جان

یہ بھی غرناطہ کی طرح یورپ کا ہی ایک شہر ہے، فرق صرف یہ ہے کہ یہاں پر آباد سارے کے سارے مسلمان غرناطہ کی طرح باہر سے نہیں آئے تھے، بلکہ نسلاً یورپی یعنی کاکیشائی ہیں۔ مسیحی یورپ کے قلب میں رہنے والے یہ لوگ ایک بڑے نسلی گروہ بوسنیکس (Bosniaks) سے تعلق رکھتے ہیں، جو بلقان کے خطے میں صدیوں سے آباد چلے آ رہے ہیں۔ یہاں اسلام چودھویں صدی عیسوی میں آیا۔

غرناطہ سے تو مسلمانوں کو بحفاظت نکل جانے کی مہلت دی گئی تھی اور جو وہاں سے نہ جا سکے اور باقی رہ گئے، انہیں زبردستی عیسائی بنا لیا گیا۔ لیکن یہاں جدید مہذب دُنیا کے ’’مہذب یورپ‘‘ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نسل کشی ہوئی۔ غرناطہ یا بغداد کی نسل کشیاں تو فاتحین کے ہاتھوں ہوئی تھیں، لیکن یہاں تو صدیوں سے ساتھ رہنے والے عیسائی پڑوسیوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا، بچوں کو دیواروں سے پٹخا اور عورتوں کی اجتماعی آبروریزی کی۔ غرناطہ اور بغداد کے قصے تو اب تاریخ کی کتابوں میں دفن ہیں، لیکن بوسنیا کا قتل عام، اس وقت دُنیا بھر میں موجود پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر میں زندہ ہے۔ وہ نسل بھی زندہ ہے جنہوں نے یہ خون آشام مناظر میڈیا کے ذریعے دیکھے تھے اور ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے سامنے یہ ہولناک نسل کشی برپا کی گئی۔

اس نسل کشی کی سب سے بڑی واردات آج سے ستائیس سال قبل بوسنیا کے شہر ’’سربینسکا‘‘ میں ہوئی۔ یہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد نئے جمہوری مشرقی یورپ کا آغاز تھا۔ قدیم یوگوسلاویہ جو سوویت کیمپ کا ایک ملک تھا، اس کے ایک حصے بوسنیا ہرزیگوینا نے اپریل 1992ء میں آزادی کا اعلان کیا، تو فوراً بعد یوگوسلاویہ کی عیسائی سرب فوج نے ان کا قتل عام شروع کر دیا اور صرف تین سالوں میں ایک لاکھ سے زائد مسلمان شہید کر دیئے گئے۔ قتل عام کے دوران، اقوام متحدہ نے اپنی امن فوجیں وہاں تعینات کیں تاکہ قتل عام کو روکا جا سکے۔ سربینسکا کے شہر پر گیارہ جولائی 1995ء کو سرب افواج نے قبضہ کر لیا۔ جو مسلمان شہری جان بچا کر بھاگ سکتے تھے وہ بسوں میں روانہ ہوئے اور جو بچ گئے تھے وہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے ہیڈ کوارٹر کے ایک بڑے سے شیڈ میں جا کر پناہ گزین ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی یہ امن فوج ہالینڈ کے دستوں پر مشتمل تھی۔ شہر سے جو لوگ بسوں میں بیٹھ کر بھاگ رہے تھے، سرب فوجیوں نے اُن میں سے مردوں اور بچوں کو اُتار کر قطار میں کھڑا کر کے گولیاں ماریں اور پھر ان کی لاشیں بلڈوزر کے ساتھ دھکیل کر اجتماعی قبروں میں دفن کر دی گئیں۔ عورتوں کو بسوں سے اُتارا گیا اور سڑک پر ان کی اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جو مسلمان پناہ لئے ہوئے تھے، جیسے ہی سرب فوجی وہاں پہنچے، تو ہالینڈ کے فوجیوں نے بغیر کسی مزاحمت کے ان تمام مسلمانوں کو فوجیوں کے حوالے کر دیا۔ سرب فوجیوں نے ان میں سے شیرخوار بچوں سے لے کر معذور بوڑھوں تک تقریباً آٹھ ہزار مردوں کو خواتین سے علیحدہ کیا اور ان کی نظروں کے سامنے انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ اس کے بعد ان غمزدہ خواتین کو ایک ریوڑ کی طرح ساتھ لے جایا گیا اور ان کی اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ آج پچیس سال کے بعد ایک بار پھر بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پہلے بھی یہ تماشہ عالمی طاقتوں نے خاموشی سے دیکھا تھا اور اب بھی شاید ایسا ہی ہو۔

مسلمانوں کے اس قتل عام سے جب مغربی طاقتیں سیر ہو چکیں تو 14 دسمبر 1995ء امریکی ایئر فورس بیس ’’ڈے ٹن‘‘ (Dayton) میں ایک معاہدہ ہوا اور بوسنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ایک ’’بوسنیک کوریٹ فیڈریشن‘‘ (Bosnic Coroate Fedration) اور دوسری ’’بوسنین سرب ریپبلک‘‘ (Bosnian Serb Republic)۔ یہ معاہدہ طاقت کے زور پر اس لئے کروایا گیا تھا، کیونکہ بوسنیا کے مسلمانوں کی یہ جدوجہدِ آزادی عالمی سطح پر ایک پُرزور جہاد میں تبدیل ہو گئی تھی اور خطرہ تھا کہ یورپ میں یہ لہر نہ چل نکلے۔ نو جنوری 2022ء کو چھبیس سال بعد بوسنین سرب ریپبلک کے دارالحکومت ’’بنجالوکا‘‘ میں جب 1992ء میں یوگوسلاویہ سے علیحدگی کی تیسویں برسی پر پریڈ ہوئی تو اس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملوراڈ ڈوڈک (Milorad Dodik) نے کہا کہ ہم اس سرب پولیس کو دوبارہ سے سرب فوج میں تبدیل کر دیں گے تاکہ ہم مسلمانوں سے ان کا علاقہ چھین سکیں اور سرب اقتدار قائم کر سکیں۔ پورے سربیا میں ایسے تمام لوگ جنہوں نے نوے کی دہائی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور دیواروں پر ان کی بڑی بڑی تصاویر بنائی جا رہی ہیں۔ سرب جرنیل راتکو ملادِق (Ratko Mladic) جسے عالمی عدالتِ انصاف نے عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے، اس کی تصویریں چوکوں اور چوراہوں میں نظر آتی ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف تعصب اور ان کی نسل کشی کی یہ لہر صرف سربیا تک محدود نہیں ہے بلکہ ہنگری کا وزیر اعظم وکٹر اوربن (Viktor Orban) اس نفرت کو پھیلانے میں سربین صدر ڈوڈک کا شریک ہے۔ دونوں کے عیسائی یورپی نسل پرستی کے نظریات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے بھارت میں ’’راشٹریہ سیوک سنگھ‘‘ کے ہیں کہ خطے کو مسلمانوں سے پاک کیا جائے۔ اوربن ان یورپی رہنمائوں میں سے ہے جس نے غیر لبرل "illiberal” طرزِ حکومت کا نظریہ پیش کیا اور وہ اس وقت یورپ کی تمام متعصب، قوم پرست اور بنیاد پرست قوتوں کا ہیرو بن چکا ہے۔ اس نے اس نعرے کے ساتھ عیسائی جمہوریت پسندی "Christian Democracy” کا تصور بھی دیا ہے جو تمام یورپی یونین میں اب عام ہو رہا ہے۔ یہ شخص 1998ء سے وزیر اعظم چلا آ رہا ہے۔ 2015ء کے الیکشنوں میں جب مسلمانوں کی یورپ کی جانب نقل مکانی یورپ میں ایک مسئلہ کے طور پر اُبھری تھی، تو اس نے ہنگری کی مستقل شہریت صرف اور صرف ایسی عیسائی آبادی کیلئے کھولی جو دوسرے ملکوں سے نقل مکانی کر کے وہاں آئیں۔ اس وقت یورپ کے تمام ممالک میں پچاس سے زیادہ مسلمان دُشمن "Anti Muslim” سیاسی پارٹیاں کام کر رہی ہیں جو ناروے سے لے کر سپین تک ہر ملک میں موجود ہیں۔ ان میں ہر ایک پارٹی یورپ سے مسلمانوں کو نکالنے اور یورپ کی سرزمین کو پاک کرنے کا ایجنڈا رکھتی ہے۔

حیرت کی بات ہے اس معاملے میں قوم پرست، سیکولر، لبرل اور عیسائی شدت پسند سب اکٹھے ہیں۔ یوکرین کا محاذ گرم ہو چکا ہے اور دُنیا کے دفاعی مبصرین ایک بڑی جنگ کی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ بھارت میں بھی مسلمانوں کی نسل کشی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس آخری بڑی جنگ کے دو ہی محاذ ہیں جن کی خبرحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ ایک مسلمانوں اور ہند کے درمیان لڑائی اور دوسرا روم (یورپ) اور مسلمانوں کے درمیان جنگ۔ لیکن اپنے اپنے مسلمان ملکوں کو چھوڑ کر یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کے بارے میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبرتناک انجام کی خبر دی ہے۔ ایک طویل حدیث میں آپ نے فرمایا۔ ’’رومی اپنے شہروں میں باقی ماندہ عربوں پر حملہ کریں گے، انہیں قتل کر دیں گے، یہاں تک کہ روم کی زمین میں نہ کوئی عربی مرد، نہ کوئی عربی عورت اور نہ کوئی عربی بچہ باقی رہے گا۔ سب قتل کر دیئے جائیں گے‘‘ (کتاب الفتن نعیم بن حماد)۔اور نسل کشی کیا ہوتی ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN