نئی دہلی،:وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستوں کے بعد، اب این جی او ایسوسی ایشن فار دی پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں اس قانون کو ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 14، 25، 26 اور 300A کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا گیا ہے۔ پٹیشن میں نئے ایکٹ کو مسلم کمیونٹی کے مذہبی معاملات میں ایک "خطرناک مداخلت” قرار دیا گیا ہے، جس سے وقف کے بنیادی مقصد کو کمزور کیا جا رہا ہے، جس کی جڑیں قرآنی حوالوں میں گہری ہیں۔
5 اپریل کو صدارتی منظوری سے قبل دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ دفعات وقف بورڈ کی خودمختاری اور تاثیر کے شدید خطرہ ہیں، خاص طور پر دفعہ 40 کے اضافے سے، جو وقف ایکٹ 1995 میں درج قدرتی انصاف کے اصولوں کو بری طرح مجروح کرتی ہے۔
مفاد عامہ کی عرضی (PIL) 5 اپریل کو اس کے جنرل سیکرٹری ملک معتصم خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ کو ان وقف املاک کے تحفظ یا انتظام میں آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو کبھی صارف کے ذریعہ وقف تھیں۔ مجموعی طور پر، پٹیشن کا دعویٰ ہے کہ ترمیم آرٹیکل 25 اور 26 کی خلاف ورزی کرتی ہے کیونکہ یہ مسلم کمیونٹی کی مذہبی خودمختاری پر ایک غیر آئینی تجاوز ہے۔ اے پیسی آر کے لیے یہ پٹیشن ایڈووکیٹ عدیل احمد،ایڈوکءٹ اتل یادو، ایڈوکیٹ. ایم حذیفہ، ایڈو۔کیٹ محمد مبشر عنیق، اور ایڈووکیٹ۔ تقدیس فاطمہ کے ذریعے داخل کی گئی ہے- livelaw کے ان ہٹ کے ساتھ