اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسلامو فوبیا،پارلیمنٹ سے کچھ فاصلے پر ہندوتوا وادیوں کے انتہائی اشتعال انگیز مسلم مخالف نعرے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اسلامو فوبیا،پارلیمنٹ سے کچھ فاصلے پر ہندوتوا وادیوں کے انتہائی اشتعال انگیز مسلم مخالف نعرے
156
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

اتوار کو جہاں اوکھلا میں مسلم رہنما مدتوں بعد ساتھ بیٹھ کر آپسی اختلاف کی آنچ کم کرنے اور برادران وطن سے خوشگوار تعلقات کے بارے میں گفت و شنید کررہے تھے وہاں سے چند کلو میٹر دور اور پارلیمنٹ سے قریب ایک مقام پر عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر اور اب بی جے پی لیڈر سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کی قیادت میں ایک ہجوم مسلمانوں کو سبق سکھانے انہیں تہ تیغ کرنے اور خاک میں ملا دینے کے نعرے لگا رہا تھا۔

ایسے وقت میں جب لوگوں کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے سیاسی پروگرام اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے ، دہلی میں پارلیمنٹ سے چند کلومیٹر دور ، دن کی روشنی میں ایک ریلی نکالی گئی ، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور جس میں مسلمانوں کے خلاف کئی قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔یہ ایسے وقت میں ہوا جب پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس چل رہا ہے ۔

https://twitter.com/AshwiniUpadhyay/status/1424331307400646656

دہلی پولیس ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، جنہوں نے اتوار کو جنتر منتر پر ایک ریلی میں مسلمان مخالف نعرے لگائے ۔ اس میں دفعہ153-Aکےتحت مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ریلی کا انعقاد سپریم کورٹ کے وکیل اور دہلی بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے نے کیا تھا۔

دہلی بی جے پی کے سابق ترجمان اور سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے نے ’نوآبادیاتی قوانین کے خلاف ‘ یہ ریلی کاانعقاد کیا تھا ، اس میں یکساں سول کوڈ کی حمایت کی گئی ہے ۔

لیکن اس ریلی میں مسلمانوں کے خلاف باتیں کہی گئیں۔ کچھ ویڈیوز میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی اشتعال انگیز اور بھڑکاؤ نعرے لگائے گئے ، جس میں مسلمانوں کو واضح طور پر نشانہ بنایا گیا۔ اس ریلی میں تقریباً پانچ ہزار لوگ موجود تھے۔

اشونی اپادھیائے نے اس کے لیے پہلے ہی اجازت مانگی تھی ، انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔

انٹیلی جنس ونگ کے ایک سینئر افسر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ اسپیشل برانچ نے نئی دہلی ڈسٹرکٹ پولیس کواس ریلی کے امکان کےبارے میں پہلی ہی بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہو سکتے ہیں ۔ لہٰذا دہلی پولیس اس ریلی کے کے انعقاد سے پلا نہیں چھاڑ سکتی اوریہ نہیں کہہ سکتی کہ اسے اس کی جانکاری نہیں تھی ۔

اس معاملہ پر ہنگامہ ہونے کے بعد کنوینر نے خود کو اس سے الگ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اپادھیائے نے دہلی پولیس سے کہا ہے کہ جس وقت یہ اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے وہ اس جگہ سے جا چکے تھے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوںنے انہیں بدنام کرنے کے لیے ایسا کیا ہے ۔

’بھارت جوڑ و ‘تحریک کی میڈیا انچارج شرپیا سریواستونے ’ انڈین ایکسپریس‘ سے کہاکہ ’برٹش دور کے کئی قوانین ابھی بھی موجود ہیں، جن کے بل پر ہندوستانیوں کو دبایا جاتاہے ۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ریلی یکساں سول کوڈ کے حق میں تھی کیونکہ ہماری یہ مانگ ہے کہ ہر ہندوستانی کے لیے یکساں قانون ہو، لیکن وہ کسی طرح کے اشتعال انگیز نعرے بازی سے انکار کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری جانکاری میں کوئی اشتعال انگیز نعرہ نہیں لگایا گیا تھا۔ لیکن وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ پانچ چھ لوگوں نے ایسا کیا ہو ۔

Highly communal, Islamophobic demonstration took place at Jantar Mantar on Aug 8 in the presence of police. When I sent d video to DCP I was asked to file complain . Is it my duty to stop hate speech ? Has police been told to close its eyes to hate speeches by Sangh?

— Shabnam Hashmi (@ShabnamHashmi) August 8, 2021

وہیں رپورٹر انمول پریتم نے الزام لگایا ہے کہ جنتر منتر پر موجود بھیڑ نے ان سے دھکامکی کی اور انہیں ’جے شری رام ‘ کا نعرے لگانے کو کہا۔ پریتم نے کہاکہ وہ یہ نعرہ تب لگائیں گے جب انہیں ایسا کرنے کا من کرے گا ، کوئی انہیں اس کے لیے مجبور نہیں کر سکتا۔

What a disgrace to read of an unauthorised BJP demonstration where communal slogans & hate speech were voiced: https://t.co/Vm0LEAmKDv. Expecting exemplary action from @DelhiPolice — only stern action & condign punishment will prevent such misbehaviour recurring

— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) August 9, 2021

کانگریس رکن پارلیمنٹ وہ مصنف ششی تھرور نے اس پورے معاملے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ،انہوں نے کہا :’ یہ کتنا قابل اعتراض ہے کہ بی جے پی کے ایک غیر قانونی مظاہرے میں فرقہ وارانہ نعرے لگائے گئے اور نفرت پھیلانے والی باتیں کہی گئیں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

17 اکتوبر
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

اکتوبر 17, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN