اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی ہائی کورٹ کی یکساں سول کوڈ کی حمایت،ناقابل قبول: پاپولر فرنٹ آف انڈیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی ہائی کورٹ کی یکساں سول کوڈ کی حمایت،ناقابل قبول: پاپولر فرنٹ آف انڈیا
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مرکز کو یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی دی گئی ہدایت کو سیاق سے باہر، ناپسندیدہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

یکساں سول کوڈ نے عرصہ دراز سے کافی زیادہ سیاسی بحث چھیڑ رکھی ہے، کیونکہ یہ اقلیتی حقوق بالخصوص اپنے علیٰحدہ قوانین کے ان کے حق سے متعلق معاملہ ہے۔ گرچہ سپریم کورٹ نے اس مسئلے پر کئی مرتبہ غور کیا اور مختلف باتوں کا اظہار کیا، لیکن یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کبھی نہیں لیا گیا۔ اس سال کے شروع میں، عدالت عظمیٰ نے بھارت میں مذہب سے ہٹ کر وراثت اور جانشینی کے قوانین پر مرکز سے جواب طلب کیا تھا اور اس معاملے میں بھی فیصلہ زیر التوا ہے۔

بی جے پی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتیں پرسنل لاز کو ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں جس سے یکساں سول کوڈ کی راہ ہموار ہوتی ہو، حتیٰ کہ سابقہ بی جے پی حکومتوں نے بھی اس پر کچھ نہیں کیا۔ لیکن بی جے پی اور ہندتوا سیاست میں اس کی شریک جماعتوں کے لئے یہ معاملہ ہمیشہ سے فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرکے اکثریتی طبقے کا ووٹ حاصل کرنے کا ایک آسان ہتھیار رہا ہے۔جب کبھی بی جے پی کو کسی قریبی انتخابی شکست کا احساس ہوتا ہے، وہ فوراً یکساں سول کوڈ کی ’ضرورت‘ اور مسلم پرسنل لا کے ’خطرے‘ جیسے مدفون منافرتی آلہ کاروں کو کھود نکالنے کی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیتی ہے۔ اب یوپی انتخابات کو دیکھتے ہوئے جو بی جے پی کے لئے بے حد اہم ہے، انہیں پھر سے اس کی ضرورت آن پڑی ہے تاکہ وہ مودی اور یوگی حکومتوں کی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکیں۔

یکساں سول کوڈ سے مراد کچھ ایسے مشترک قوانین کا مجموعہ ہے جو شادی، طلاق، گود لینے، وراثت اور جانشینی جیسے ذاتی معاملات کو ملک کے تمام شہریوں کے لئے بلاتفریق مذہب چلاتا ہے۔ موجودہ وقت میں، ان پہلؤوں کو الگ الگ مذاہب کے پیروکاروں کے لئے الگ الگ قوانین چلاتے ہیں اور یکساں سول کوڈ کا مقصد ان ذاتی قوانین کو ختم کرنا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جدید ہندوستانی معاشرہ آہستہ آہستہ ’یکساں‘ بنتا جا رہا ہے، اور مذہب، قوم اور ذات کی ’روایتی رکاوٹیں‘ ختم ہو رہی ہیں، لہٰذا ان بدلتے نمونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یکساں سول کوڈ کی ضرورت ہے۔ اس استدلال کو مضحکہ خیز ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت ’متفاوت‘ سے کہیں بڑھ کر ایک ایسا جدید ہندوستان بنا رہی ہے جو مذہب، قوم اور ذات کی بنیادوں پر بری طرح سے اور گہرائی تک تقسیم شدہ ہے۔

او ایم اے سلام نے کہا کہ عدالت کے مشاہدات عارضی اور سیاق سے باہر ہیں، کیونکہ مینا برادری سے تعلق رکھنے والے فریقوں سے متعلق جسٹس پرتبھا ایم سنگھ کے سامنے پیش ہوئے معاملے پر ہندو میریج ایکٹ 1955 لاگو ہوتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer
خبریں

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

21 جون
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

21 جون
پاکستان | ایران | امریکا
خبریں

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

جون 21, 2026
Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN