نئی دہلی :
دہلی میں کورونا وائرس کے کنٹرول میں آنے کے بعد اسے آہستہ آہستہ کھولا جارہا ہے۔ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ اور’ آپ‘ کے کنوینر اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں انلاک پر آگے کا پلان بتایا ۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہاں انفیکشن کےمعاملوں میںکمی آئی ہے اور ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
سی ایم نے آن لائن خطاب میں مختصربتایاکہ پیر یعنی 14 جون 2021 کو صبح پانچ بجے کے بعد دہلی میں اور کن چیزوں میں نرمی دی جائے گی، جبکہ کن چیرزوں پر پابندی رہیں گی۔ سی ایم کے مطابق سرکاری دفاتر میں گروپ اے کے تمام افسرآفس آئیں گے۔ مگر باقی ملازمین کی موجودگی تعداد 50 فیصد رہےگی۔ نجی دفاتر میں صبح نو سے شام پانچ کے درمیان ہی کام ہوگا۔ و ہ ورک فورم ہوم پر زور دیں۔ تمام مارکیٹ بھی کھل سکیں گی،مگر اس کے لیے وقت کی مدت صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔وہیں ریستوراں بھی 50 فیصدی صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے ۔
وزیراعلیٰ کے تازہ ترین اعلان کے تحت ، دہلی میں بازاروں کے لئے آڈ -ایون والا فارمولہ آگے نہیں چلے گا۔ تمام دکانیں روز کھل سکیں گی ،حالانکہ سی ایم نے یہ بھی کہاکہ بازار کے لئے یہ نرمی صرف ایک ہفتہ کے لیے (ٹرائل کے طور پر ) دی جارہی ہے۔ جائزہ ( اس دوران دیکھا جائے گا کہ زمینی سطح پر کووڈ پروٹوکول کا پلان ہوتاہے یا نہیں) کے بعد اگر معاملے میں کمی رہی۔ تب آگے اور چھوٹ پر غورکریں گے۔ اگر کیس میںاضافہ ہوا تو سختی کرنی پڑے گی۔
کیا چیزیں رہیں گی بند؟
-تمام اسکول ، کالج ، تعلیمی ادارے اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ
-سماجی ، ثقافتی ، روایتی اور کھیلوں کے اجتماعات اور پروگرامات
-یوگا انسٹی ٹیوٹ ، جم ، اسٹیڈیم ، سنیما ہال ، ملٹی پلیکس ، واٹرپارک ، بینکویٹ ہال اور اسمبلی ہال
ان شرائط کے ساتھ منظوری:
-ہفتہ وار مارکیٹیں کھلیں گی ، ہر زون میں صرف ایک مارکیٹ کھولنے کی اجازت ہوگی
- مذہبی مقامات کھلیں گے ، لیکن عقیدتمندوں کی اجازت نہیں ہے
-شادیوں میں 20 سے زیادہ افراد شرکت نہیں کریں گے۔ اگر ممکن ہو تو شادی گھر یا عدالت میں کریں۔
-آخری رسومات میں بھی 20 سے زیادہ افراد نہیں جاسکیں گے
-دہلی میٹرو ریل اور ڈی ٹی سی بسیں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلیں گی - آٹو رکشہ ، فٹ -فٹ سیوا اور ای رکشہ میں دو مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی











