اردو
हिन्दी
اکتوبر 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

94 سالہ ڈاکٹر حبیب کو مستقل پیرول پر رہا کیا جائے: مولانا ارشد مدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
94 سالہ ڈاکٹر حبیب کو مستقل پیرول پر رہا کیا جائے: مولانا ارشد مدنی
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

گزشتہ 27 سالوں سے جیل میں بند عمر قید کی سزا کاٹنے والے ایک 94 سالہ ضعیف المعر شخص کو آج سپریم کورٹ نے عبوری راحت دیتے ہوئے تین ماہ کی پیرول میں مزید توسیع کر دی۔اس عبوری راحت پر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مختلف بیماریوں، پیرانہ سالی اور کورونا کی وجہ سے انہیں مستقل پیرول پر رہا کیا جانا چاہئے۔

جمعیۃ علماء ہندکی عرضی پر عدالت نے ڈاکٹر حبیب احمد خان کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے انہیں تین ماہ کی مزید عبوری راحت دی جس کی وجہ سے اب انہیں جے پور جیل نہیں جانا پڑے گاورنہ دودن بعد انہیں جے پور جیل میں خود سپردگی کرنی پڑتی۔یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب سپریم کورٹ نے ڈاکٹر حبیب کی پیرول میں توسیع کی ہے۔

ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت پر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج دو رکنی بینچ کے جسٹس ونیت شرن اور جسٹس دنیش مہیشوری کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے کہا کہ وہ مستقل پیرول پر رہائی کا حکم دے نہیں سکتے لیکن ضعیف العمری وبیماری اور کورونا وباء کی وجہ سے ان کی پیرول میں تین ماہ کی توسیع کررہے ہیں اور تین ماہ مکمل ہوجانے کے بعد اس پر غور کریں گے۔

سینئر ایڈووکیٹ سدھارتھ دوے،ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال اور ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار کو اس عمر اور خراب صحت کے مدنظر مستقل پیرول پر رہا کرنا چاہئے۔

سینئر ایڈووکیٹ سدھارتھ دوے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ماضی میں تین بار پیرول پر رہا کیا جاچکا ہے اور اس نے ہمیشہ وقت سے قبل جیل میں خود سپردگی کردی تھی نیز راجستھان پیرول قانون کے مطابق تین بار پیرول پر رہاہوچکے شخص کو مستقل پیرول پرر ہا کیا جاسکتا ہے لیکن راجستھان ہائی کورٹ نے عرض گذار کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست مسترد کردی کہ عرض گذار کو ٹاڈا قانون کے تحت عمر قید کی سزا ہوئی ہے لہذا ہائی کورٹ کو مستقل پیرول پر رہائی کا اختیار نہیں ہے۔

سینئر ایڈووکیٹ سدھارتھ ڈے نے عدالت کو بتایا کہ عرضی گذار ابھی جیل واپس جانے کی حالت میں بالکل بھی نہیں ہے، جیل حکام نے خود اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ عرضی گذار کو مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے لہذا عرضی گذار کو مستقل پیرول پر رہا کیا جائے۔ حالانکہ عدالت نے عرضی گذار ڈاکٹر حبیب کو مستقل پیرول پر رہا نہیں کیا لیکن دوسری مرتبہ عبوری راحت دیتے ہوئے پیرول میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حبیب پیرول پر رہا ہونے کی وجہ سے پہلی بار اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید مناسکے تھے اور اب بقرعید بھی اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ ڈاکٹر حبیب احمد خاں کو پیرانہ سالی، مختلف بیماریوں اور کورونا وبا کی وجہ سے مستقل پیرول پر کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ناطے اور ضعیف العمری کی وجہ سے عدالت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مستقل پیرول دے دینا چاہئے تاکہ وہ باقی زندگی کچھ آرام سے گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ و اقعی میں ڈاکٹر حبیب کی حالت ا ب جیل میں رہنے لائق نہیں ہے، چلنے پھرنے سے معذور ہوچکے ہیں، بینائی بھی کمزور ہوچکی ہے اور بھی دیگر بیماریاں لاحق ہیں جن کا ان کے اہل خانہ علاج کررہے ہیں ۔ واضح رہے یہ مقدمہ مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علمائے مہاراشٹر قانونی امدادی کمیٹی لڑ رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN