اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈاکٹر منظور عالم کی حیات وخدمات پر اے یو آصف کی کتاب کا باوقار تقریب میں اجرا،ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات موجود

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ڈاکٹر منظور عالم کتاب اجرا تقریب
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

"ڈاکٹر منظورعالم کی شخصیت ایک تحریک ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی” وزیراعظم ملیشیا انور ابراہیم کا خراج تحسین
نئی دہلی : "ڈاکٹر منظورعالم کی شخصیت ایک تحریک ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کی حیات و خدمات پر لکھی گئی کتاب آئندہ بھی ہر نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہوگی ان خیالات کا اظہار بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے بانی ڈاکٹر منظور عالم کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر ملیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم نے اپنے پیغام میں کیا. انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر منظور عالم سے میرے تعلقات چالیس سال سے زائد عرصے پر محیط ہیں اور میں نے ان میں ایک مخلص دوست اور ایک دور اندیش رہنما پایا ہے جبکہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک ٹھاٹس(IIIT)امریکہ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عمر حسن کسولے نے کہا کہ علم کو تبدیلی کا محرک بنانا ڈاکٹر منظور عالم کا گرانقدر کارنامہ ہے، جس کا نمونہ صحابی رسول حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی ذات گرامی میں ہے. انہوں نے کہا کہ مصعب بن عمیر ایک خوشحال خاندان سے تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے رسول اللہ کے حکم پر اہل مدینہ کی تعلیم و تربیت کے مکہ سے ہجرت کیا اور ان میں علم کی روشنی پھیلائی. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم سعودی عرب میں اعلی عہدے پر برسرخدمت تھے لیکن انہوں نے ہندوستان میں اپنے ہم وطنوں کی پسماندگی اور محرومیوں کو دور کرنے کے لئے علم و تحقیق کے ایک ایسا ادارہ قائم کیا جس نے دینا کے دوسرے حصوں کے لوگوں کو بھی روشنی دکھائی. وہ یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب کے ڈپٹی اسپیکر ہال میں معروف صحافی اے یو آصف کی کتاب ” ڈاکٹر محمدمنظورعالم :امپاورنگ دی مارجنلائزڈ” کی رسم اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے. اس سے قبل سابق مرکزی وزیر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید اور دیگر معززین کے ہاتھوں سے ڈاکٹر منظور عالم کی موجودگی میں کتاب کی رسم اجرا ادا کی گئی. اس موقع پر سلمان خورشید نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم کی شخصیت ہم سب کے لئے روشنی کا ایک مینار ہے، انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹدیز ان کا وہ کارنامہ ہے جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی. جبکہ پروفیسر امیتابھ کنڈو نے سچر کمیٹی کی رپورٹ اور اس سے قبل و بعد کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عالم ایک کمیونٹی کے لئے فکرمند نہیں تھے، وہ ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات میں بے چین رہے ہیں جبکہ چانکیہ لا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفی نے کہا کہ حیرانی ہوتی ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے مشکل سے قسم کے دانشوروں کو ایک جگہ کیسے بٹھایا. انہوں نے کہا کہ آئی او ایس نے نالج کریشن کا جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے کہا کہ آئی او ایس کو ایک ریسرچ یونیورسٹی ہونا چاہئے. اس موقع پر آئی آئی سی او کویت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ معتوق آل معتوق نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم شعور و دانش کی آواز کا نام ہے. جبکہ سابق الیکشن کمشنر آف انڈیا اور مشہور مصنف و تجزیہ نگار ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں معیاری تحقیق کی بہت کمی رہی ہے اور ڈاکٹر صاحب اس کام کے محرک اول ہیں. انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کی اشاعتیں اپنے مسائل کو ٹھوس دلائل کے ساتھ پیش کرنے میں کام آئیں اور آئندہ بھی آئیں گی.

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم نے تھنک ٹینک کے تصور کو عملی طور پر پیش کیا اور مشہور صحافی و سماجی کار کن جان دیال نے کتاب کے مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو کام انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے ذریعے ڈاکٹر عالم نے کیا ہے، وہ دوسرے محروم طبقات کو بھی کرنا چاہئے، ڈاکٹر صاحب کی شخصیت ہمارے لئے قابل تقلید ہے. اسی طرح مشہور یوگ گرو شری شری روی شنکر نے کہا کہ ڈاکٹر عالم نے ہمیشہ سماج میں تقسیم اور دوریوں کو پاٹنے کی جدوجہد کی، ان کی سوانح حیات ہمارے لئے مشعل راہ ہے. انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم مزید کسی ٹوٹ پھوٹ اور تقسیم کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ سابق رکن پارلیمنٹ اور بنگلہ روزنامہ القلم کے چیف ایڈیٹر احمد حسن عمران نے ڈاکٹر منظور عالم سے اپنے دیرینہ تعلقات اور ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت کا کا کرشمہ ہے کہ جو ان سے ملتا، ان کا دوست اور ان کا گرویدہ ہوجاتا ہے. ایک اور سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی م افضل نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم ایک شخص نہیں ادارہ ہیں. انہوں نے ان کام کی تشہیر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اردو کی صحافت نے یہ کام ٹھیک سے نہیں کیا. جبکہ سری لنکا کے مشہور دانشور ڈاکٹر اے جے ایم ظہیر نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم کی رہنمائی نے سماجی اور علمی کاموں میں ان کی بڑی مدد کی ہے اور سری لنکا میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹس کے قیام میں ڈاکٹر صاحب کا کلیدی کردار ہے.
تقریب کا افتتاح ڈاکٹر نکہت حسین ندوی کی تلاوت و ترجمہ آیات قرآن کریم سے ہوا، استقبالیہ کلمات ڈاکٹر زیڈ ایم خان نے پیش کئے جبکہ خطبہ صدارت آئی او آیس کے چیئرمین پروفیسر محمد افصل وانی نے پیش کیا. انہوں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز ایک تحریک ہے، سچ کو سچ کی طرح دیکھنے دکھا نے کی تحریک. انہوں نے کہا کہ صرف آئی او ایس ہی نہیں، فقہ اکیڈمی آف انڈیا اور آل انڈیا ملی کونسل بھی ان کے ذہن کی پیداوار ہے. شکریہ کی تحریک آئی او ایس کی وائس چیئر پرسن پروفیسرحسینہ حاشیہ نے پیش کیا.،تقریب میں سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی،جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر انجینئیر محمد سلیم اور صاحب کتاب اے یو آصف وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ـسب اہم بات یہ ہے کہ بیماری اور ضعف کے باوجود ڈاکٹر منظور عالم ہمت واستقامت کے ساتھ اخیر تک پروگرام میں موجود رہے ،ائی او آئس کے جواں سال سکریٹری جنرل محمد عالم اور ان کی ٹیم، نیز کتاب کے پبلشر محمد ابراہیم نے بحسن و خوبی پروگرام کو ترتیب دیا ـ کتاب کے اجرا کی تقریب میں کم و بیش سماج کے ہر طبقہ کی ممتاز اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

ٹیگ: book launchliterature newsnews today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN