نئی دہلی :
تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار عمر گوتم کے دفتر اسلامک دعوہ سینٹر پر ای ڈی نے صبح نو بجے چھاپہ مارا،ای ڈی کے افسران کافی دیر تک تلاشی لیتے رہے۔ چھاپے کی خبر ملتے ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اوکھلا اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان موقع پر پہنچ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ یو پی اے ٹی ایس نے تفتیش کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ عمر گوتم کو اپنے مشن کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ہوتی تھی اور حوالہ کے ذریعہ بھی پیسہ آیا، اس کے بعد ای ڈی نے ایک مقدمہ درج کیا، یہ چھاپے اسی تفتیش کی ایک کڑی ہیں ۔جب سے عمر گوتم کی گرفتاری ہوئی ہے روز نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔









