ممبئی (ایجنسی)
مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپئی ہندوستانی جمہوریت کے مثالی مرد تھے۔ گڈکری نے کہا کہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن میں بیٹھے لوگوں کو خود احتسابی کرنا چاہئے اور وقار کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ نہرو ہمیشہ واجپئی جی کا احترام کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اپوزیشن ضروری ہے ۔
ہندی نیوز چینل ’نیوز نیشن‘ کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام میں گڈکری نے کہا کہ واجپئی اور نہرو دونوں کہتے تھے کہ میں اپنے جمہوری وقار پر عمل کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک کامیاب جمہوری ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
گڈکری نے یہ بات پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون سیشن میں شور-شرابےاور ہنگامہ کو لے کر کہی۔ مانسون سیشن میں کسان آندولن ، پیگاسس جاسوسی معاملے کو لے کر خاص شورہوا تھا ۔









