ہریانہ پولیس نے پیر کو کہا کہ اس نے گزشتہ ماہ پلول میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو اغوا کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے الزام میں پانچ مبینہ گئو رکھشکوں کو گرفتار کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک کی موت ہو گئی تھی ۔
22 فروری کو، ملزمان نے ‘گائے کی اسمگلنگ’ کے شبہ میں دونوں کو اغوا کیا، انہیں مارا پیٹا اور گروگرام کے سوہنا کی ایک نہر میں پھینک دیا، یہ سمجھ کر کہ دونوں مر چکے ہیں۔ کنڈکٹر سندیپ کی لاش واقعہ کے آٹھ دن بعد 2 مارچ کو نہر سے نکالی گئی تھی۔
دریں اثنا، دی ہندو کے مطابق، ٹرک کا ڈرائیور، بال کشن، تیر کمیں محفوظ رہنے میں کامیاب ہو گیا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ بال کشن کی شکایت کے بعد، پولیس نے ملزم کے بارے میں معلومات دینے کے لیے 5000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔سندیپ کا تعلق راجستھان کے گنگا نگر سے تھا۔ یہ دونوں دودھ والے دو مویشیوں کو ایک پک اپ ٹرک میں راجستھان سے اتر پردیش کے لکھنؤ لے جا رہے تھے جب وہ راستہ بھول گئے اور موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان سے ٹکرا گئے۔
ہریانہ میں ہائی ویز گئؤ رکھشکوں کے لیے ہاٹ اسپاٹ ہیں جو غیر قانونی طور پر مویشیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کا پیچھا کرتے ہیں، جو اکثر مہلک واقعات کا باعث بنتے ہیں۔ اس خطے میں مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں مسلمانوں اور دلتوں کو زیادہ سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔