اردو
हिन्दी
نومبر 10, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سیلم پور میں قتل کی واردات کو  کیسے میڈیا ہندو  مسلم  اینگل دے کر نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(آر کے بیورو)
"جمعرات کو دہلی کے سیلم پور علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس قتل کو لے کر سیلم پور میں  فرقہ وارانہ کشیدگی کی  صورتحال پیدا ہوتی نظر آرہی ہے۔ قتل کے بعد ہندوؤں کی جانب سے نقل مکانی  کے بارے میں پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کیا گیا ہے۔ یہ الزام مسلم کمیونٹی کے 4-5 نوجوانوں پر لگایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد کئی گھروں کے باہر ‘ہندو پلاین ‘ اور ‘یہ گھر فروخت کے لیے ہے’ جیسے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔” یہ سب سے تیز چینل آج تک کی رپورٹ ہے جس میں نفرت،دہشت،فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی بو صاف محسوس ہورہی یہ صرف اسی چینل کی بات نہیں کم و بیش ہر چینل پر ایک خالص کرائم کو ہندو مسلمان کا رنگ دے دیا گیا ہے جیسا انکت کے معاملہ میں تھا جبکہ یہی چینل مقتول کی ماں کا  یہ بیان  بھی دے رہا ہے کہ ان کے لڑکے کا پہلے کچھ لڑکوں  سے جھگڑا ہواتھا اور سہیل ہر وار کرکے زخمی کردیا گیا تھا ،اب ان لڑکوں کی ٹولی نے انتقام لیا ہے مگر اس کی بجائے ہندو پلاین کا بیانیہ بنا یا جارہا ہے ،یہی میڈیا کی طاقت ہے جو سوئی کو بھالا بنادیتی ہے اور جھوٹ گڑھ کر دباؤ بناتی ہے ،دوسری طرف ایسا کوئی متبادل نہیں ہے اور نہ ہی کوشش کی جاتی ـ اس کے پاس سچ کہنے کے لیے بھی کوئی پلیٹ فارم ہی نہیں ہے  ،بہر حال اسی میں این ڈی ٹی وی نے پرانی شرم کا لحاظ کرکے قدرے معتدل رپورٹنگ کی ہے  ۔ اب یہاں سے این ڈی ٹی وی کی اسٹوری شروع ہوتی ہے جہاں ہندو مسلم کی چاشنی نہیں ہے
‘جمعرات کو دہلی کے سیلم پور علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس قتل کو لے کر سیلم پور میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوتی نظر آرہی ہے۔ قتل کے بعد ہندوؤں کی جانب سے ہجرت کے بارے میں پوسٹس کے ساتھ احتجاج کیا گیا ہے۔ چاقو مارنے کے واقعہ کی اطلاع سیلم پور پولیس اسٹیشن کو ملی۔  لڑکے کو فوری طور پر علاج کے لیے جے پی سی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد کرائم ٹیم کو مکمل تفتیش کے لیے موقع پر روانہ کیا گیا۔ سیلم پور پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔
•••متاثرہ فریق کا ایک  لڑکی پر الزام
اس معاملے میں متاثرہ فریق نے فوری انصاف اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں تعیناتی بڑھا دی ہے۔ علاقے  میں کسی بھی قسم کی گڑبڑ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ فریق نے ایک لڑکی پر الزامات لگائے ہیں۔ متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ لڑکی بدمعاشوں کے گروہ کے ساتھ گھومتی پھرتی ہے۔
••• لوگوں کے  مظاہرے ، نقل مکانی  کے پوسٹر لگائے گئے۔
دہلی پولیس کے مطابق لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سلیم پور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا اور قریبی سڑک بلاک کر دی۔ اب علاقے کے لوگ ہاتھوں میں نقل مکانی کے پوسٹر لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔
•••مقتول کے باپ کا بیان کیا ہے
لڑکے کے والد نے بتایا کہ میں نے چائے کے لیے دودھ  لانے کو کہا تھا۔ پھر بچہ دودھ لینے چلا گیا۔ غنڈے  وہاں کھڑے تھے۔ وہ اسے بلا کر لے گئے اور پھر منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کر دیا۔ ایک لڑکی ہے جو اپنے گینگ کے ساتھ گھومتی ہے۔ وہ چند روز قبل جیل سے باہر آئی تھی، اس کے پاس سے پستول برآمد ہوا تھا۔ آج جب میرے بیٹے کو اکیلا پایا تو اس نے اسے گھیر لیا۔
••مقتول کی ماں نے ایک لڑکی کا نام لیا
مقتول کی ماں نے  بتایا کہ پہلے کوئی لڑائی ہوئی ہوگی۔ اس کے بعد ساحل نامی لڑکے نے میرے بچے کے سر پر وار کیا۔ ہمارے محلے کی لڑکی اپنے پورے گینگ کے ساتھ گھومتی پھرتی ہے۔ وہ جیل بھی جا چکی ہے اور پستول لے کر گھومتی تھی۔ وہ کہتی تھی کہ مجھے مل جائے تو اڑا دوں گی موقع ملتے ہی اس نے آج اپنا غصہ نکال دیا۔’
  چلتے چلتے  آج تک میں کنال کی اور اس قتل کا پس منظر بھی ابھر کے اجائے گا کہ  اس  جرم کا ہندو مسلم سے کوئی تعلق نہیں ـ ،یہ صرف اور صرف ایک جرم ہے ،ماں کا بیان پڑھ لیں تو کرائم کی تصویر  صاف ہوجایے گی  "۔ نومبر کے مہینے میں گہارا سماج  کے کچھ لڑکوں کی سہیل نامی لڑکے سے لڑائی ہوئی۔ اس پر گہارا سماج  کے لڑکوں نے سہیل پر وار کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔اس کے بعد کل رات انہوں نے کنال کو صرف اس لیے قتل کردیا کہ وہ ان لڑکوں کا دوست تھا۔”  بہر حال پولیس قاتلوں کی تلاش میں ہے،قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں ،قاتل کیفر کردار کو پہنچیں گے

ٹیگ: anglehatredHindu MuslimmediamurdernewstodaySeelampur

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Jaish Terror Module Explosives Arrest
خبریں

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

10 نومبر
Israel Iran War New York Times Report
خبریں

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

10 نومبر
Gaza Ceasefire US Israel
خبریں

امریکہ نے غزہ سیز فائر ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کردیا

10 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lalan Singh Bihar Controversial Statement

بہار:”جو ہمیں ووٹ نہ دے اسے گھر سے نکلنے مت دینا” مرکزی وزیر للن سنگھ کا بیان، کیس درج

نومبر 4, 2025
JIH APCR protest for CAA prisoners

JIH، APCR کا انتخابی شفافیت، اور CAA کے قیدیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ

نومبر 2, 2025
Assam Love Jihad law arrest of parents. آسام میں لو جہاد قانون والدین گرفتاری

‘لو جہاد’ مخالف مجوزہ قانون میں مرد ملزم کے والدین بھی گرفتار ہوں گے: سی ایم آسام

اکتوبر 29, 2025
Supreme Court on religion conversion rights

بھارت میں کوئی بھی اپنی مرضی کے مطابق دھرم پریورتن کرسکتا ہے کیونکہ—سپریم کورٹ

اکتوبر 24, 2025
Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

Israel Iran War New York Times Report

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Gaza Ceasefire US Israel

امریکہ نے غزہ سیز فائر ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کردیا

Devdutt Pattanaik Chanakya Comment

چانکیہ ایک افسانوی شخصیت ہے: دیودت پٹنائک

Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

نومبر 10, 2025
Israel Iran War New York Times Report

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نومبر 10, 2025
Gaza Ceasefire US Israel

امریکہ نے غزہ سیز فائر ہیڈ کوارٹر میں اسرائیل کو فیصلہ سازی سے باہر کردیا

نومبر 10, 2025
Devdutt Pattanaik Chanakya Comment

چانکیہ ایک افسانوی شخصیت ہے: دیودت پٹنائک

نومبر 10, 2025

حالیہ خبریں

Jaish Terror Module Explosives Arrest

2900 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، دو ڈاکٹروں سمیت 7 گرفتار، جیش کا سب سے بڑا ماڈیول بے نقاب

نومبر 10, 2025
Israel Iran War New York Times Report

اسرائیل ـ ایران ایک اور جنگ کے دہانے پر: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نومبر 10, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN